کاشفی

محفلین
غزل
(بسمل الہ آبادی)
آہ میری رسا نہیں ہوتی
کیوں موافق ہوا نہیں ہوتی

بندگی کا خیال ہے ناحق
بندگی جب ادا نہیں ہوتی

جبر کی انتہا تو ہوتی ہے
صبر کی انتہا نہیں ہوتی

میں تو دنیا سے ہو بھی جاؤں جُدا
مجھ سے دنیا جُدا نہیں ہوتی

کیا کہیں دل کی بات اے بسمل
شاعری میں ادا نہیں ہوتی
 
Top