سین خے

محفلین
ہزار چہرے خود آرا ہیں کون جھانکے گا
مرے نہ ہونے کی ہونی کو کون دیکھے گا

تڑخ کے گرد کی تہ سے اگر کہیں کچھ پھول
کھلے بھی، کوئی تو دیکھے گا کون دیکھے گا

مجید امجد
 
فہد اشرف

محفلین
ہر لحظہ ایک تازہ شکایت ہے آپ سے
اللہ! مجھ کو کتنی محبت ہے آپ سے

کیا آپ جانتے ہیں مجھے تو خبر نہیں
کہتے ہیں لوگ مجھ کو محبت ہے آپ سے
(شاعر: نامعلوم، ماخذ: کرنل شفیق الرحمن کی کہانی ”کرنیں“)
 
ہر لحظہ ایک تازہ شکایت ہے آپ سے
اللہ! مجھ کو کتنی محبت ہے آپ سے

کیا آپ جانتے ہیں مجھے تو خبر نہیں
کہتے ہیں لوگ مجھ کو محبت ہے آپ سے
(شاعر: نامعلوم، ماخذ: کرنل شفیق الرحمن کی کہانی ”کرنیں“)
بہت عمدہ
 
محمد وارث

لائبریرین
(شاعر: نامعلوم، ماخذ: کرنل شفیق الرحمن کی کہانی ”کرنیں“)
شفیق الرحمٰن کرنل نہیں تھے بلکہ ڈاکٹر اور ایڈمرل تھے، برٹش انڈیا کی فوج میں انڈین میڈیکل سروس میں رہے، پاکستان بننے کے بعد نیوی میں چلے گئے اور سرجن ریئر ایڈمرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ جو کرنل ادیب مشہور ہیں وہ کرنل محمد خان ہیں! :)
 
معلوماتی۔ ویسے میں نے بہت سی جگہوں پر انہیں کرنل ہی پڑھا ہے جیسے کہ یہاں
شفیق الرحمان - انسانی ناک پر ایک تقریر اقتباس از انسانی تماشا
 
محمد وارث

لائبریرین
معلوماتی۔ ویسے میں نے بہت سی جگہوں پر انہیں کرنل ہی پڑھا ہے جیسے کہ یہاں
شفیق الرحمان - انسانی ناک پر ایک تقریر اقتباس از انسانی تماشا
دونوں مزاح نگار یعنی کرنل محمد خان اور ایڈمرل شفیق الرحمٰن ایک ہی عہد کے ہیں اور دونوں ہی برٹش انڈیا کی فوج میں تھے اور جیسا میرے ساتھ ہوا ویسا بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا ہوگا یعنی اگر ایک کو پڑھا تو دوسرے کو بھی ساتھ ہی میں پڑھا، سو ہو سکتا ہے اسی وجہ سے لوگوں کو مغالطہ ہوتا ہو۔ ویسے شاید شفیق الرحمٰن کی کسی کتاب پر آپ کو ان کا عہدہ لکھا ہوا نہیں ملے گا جب کہ کرنل محمد خان کا نام ان کے عہدے کے بغیر ادھورا ہے۔ :) شفیق الرحمٰن کے بارے میں کچھ معلومات۔
 
Top