فرقان احمد

محفلین
بہل ہی جائیں گے ایّام ہجرتوں کے خَلِش
خیال وخواب اُسی حُسنِ بے مِثال کے رکھ​

شفیق خلش
 
مدیر کی آخری تدوین:

عظیم

محفلین
باغ، پھول، پتے، کھیت، چاند، آسماں، تارے
یوں تو کتنے ساتھی ہیں، دل مگر اکیلا ہے​
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
جو بہار مِلتی تو پُوچھتا، کہ کہاں وہ کیفِ نظر گیا
وہ صبا کی شوخِیاں کیا ہُوئیں، وہ چَمن کا حُسن کِدھر گیا
جوش ملِیح آبادی
 
مدیر کی آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
ہوتی نہیں قبول دُعا ترکِ عشق کی
دل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں​
 
مدیر کی آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
یہاں میں نے کچھ اور شعر بھی پوسٹ کیے تھے۔ کیا ان کو اُڑا دیا گیا؟ اور اگر ہاں تو وجہ بھی بتائیں۔
محمد تابش صدیقی بھائی
وغیرہ۔۔
آپ کے شعر تو مدیرِ نامعلوم اڑا لے گئے لیکن نقشِ کفِ پا بتا رہے ہیں کہ جناب کچھ شعروں کو روند کر بھی نکلے ہیں۔ :)
 
عظیم

محفلین
کیا کوئی مدیر بتا سکتے ہیں کہ مراسلوں میں تدوین کیوں کر دی جاتی ہے؟ اگر کوئی دائیں جانب ہی شعر پوسٹ کرتا ہے تو اس کو درمیان میں کیوں کر دیا جاتا ہے؟ مثال کے طور پر ۔

باغ، پھول، پتے، کھیت، چاند، آسماں، تارے
یوں تو کتنے ساتھی ہیں، دل مگر اکیلا ہے​

اس مراسلے میں میں نے شعر دائیں جانب لکھا تھا لیکن اس کو درمیان میں کر دیا گیا ہے ۔

محمد تابش صدیقی محمد خلیل الرحمٰن
 
م حمزہ

محفلین
کیا کوئی مدیر بتا سکتے ہیں کہ مراسلوں میں تدوین کیوں کر دی جاتی ہے؟ اگر کوئی دائیں جانب ہی شعر پوسٹ کرتا ہے تو اس کو درمیان میں کیوں کر دیا جاتا ہے؟ مثال کے طور پر ۔

اس مراسلے میں میں نے شعر دائیں جانب لکھا تھا لیکن اس کو درمیان میں کر دیا گیا ہے ۔

محمد تابش صدیقی محمد خلیل الرحمٰن
ہم کچھ عرض کریں؟

کچھ روز قبل میرے شعر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ البتہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔
 
عظیم

محفلین
ہم کچھ عرض کریں؟

کچھ روز قبل میرے شعر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ البتہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔
لیکن میں سمجھ نہیں پا رہا کہ اگر پھر کبھی مجھے یہاں شعر ارسال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو میں درمیان میں لکھوں یا دائیں جانب۔
 
Top