ام اویس

محفلین
اڑالی قمریوں نے طوطیوں نے عندلیبوں نے
چمن والوں نے مل کر لوٹ لی طرز فغاں میری

علامہ محمد اقبال
 

ام اویس

محفلین
جاتے ہوئے یہ مجھ پر احسان کرتے جانا
ملنے کے ختم سارے امکان کرتے جانا
گو زندگی کو میری دشوار کردیا تھا
اب موت کو تو میری آسان کرتے جانا

منصور محبوب چوہدری
 

ام اویس

محفلین
غم حیات نے جب جب تھکا دیا ہے مجھے
ترے خیال نے اک حوصلہ دیا ہے مجھے
اتارنا ہے مجھے قرض کچھ پتہ تو چلے
کہ زندگی نے لیا کیا ہے، کیا دیا ہے مجھے

محسن رضا ثمر
 

ام اویس

محفلین
وحشت کے سائے سائے میں پل کر جواں ہوئے
بچے ہمارے عہد کے آتش فشاں ہوئے
فصلِ بہار میں چلی آندھی عجیب ہے
کیا کیا چھپے تھے راز وہ ہم پر عیاں ہوئے
مسعود جمال
 

ام اویس

محفلین
لگائی کس نے صدا پر صدا کوئی تو تھا
جو تو نہیں تو نہاں دوسرا کوئی تو تھا
یہ کس کے ٹوٹنے کی سن رہا ہوں آوازیں
جو مجھ میں ٹوٹا وہ شیشہ نما کوئی تو تھا

ریاض شاہد
 

کاشفی

محفلین
ذاتِ باری کے سوا سب کو فنا ہے صاحب
آپ کیوں آرزوئے نام و نشاں رکھتے ہیں

(محمد لعل خان ادیب کڑپوی)
 

کاشفی

محفلین
بجز ' حُسنِ عمل' کیا خاک اپنے ساتھ آئے گا
جہاں کا حُسن بھی فانی جہاں کا عشق بھی فانی

(محمد لعل خان ادیب کڑپوی)
 
Top