مہرباں ہو کے بُلالو مجھے ، چاہو جس وقت 
میں گیا وقت نہیں ہوں ، کہ پھرآ بھی نہ سکوں 
ضعف میں طعنۂ اغیار کا شکوہ کیا ہے !
بات کچھ سر تو نہیں ہے کہ اُٹھا بھی نہ سکوں 
زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو سِتمگر  ، ورنہ 
کیا قسم ہے ترے ملنے کی  کہ کھا بھی نہ سکوں 
مرزا اسداللہ خاں غالب