آج کی بات

رباب واسطی

محفلین
اگر کوئ تم سے بھلائ کی امید رکھے تو اسے مایوس مت کرو . کیونکہ ، لوگوں کی ضرورت کا تم سے وابسطہ ہونا تم پر اللہ کا خاص کرم ہے .
 
آج میں نے سقراط کا ایک قول پڑھا، جو سراہا بھی، سیکھا بھی اور لیب میں اپنے کیبن کی وال پر بھی سٹکی نوٹ پر لکھ کر لگایا، جہاں نظر پڑتی رہے.

"If I am the wisest man," said Socrates, "it is because I alone know that I know nothing.
 

ع عائشہ

محفلین
انڈے میں تمام وٹامنز ہوتے ہیں سوائے وٹامن "سی" کے
لہذا اس کمی کو پورا کرنے کے لیئے انڈے میں ایک عدد "کنو"کا رس شامل کرلیں
 

محمد فہد

محفلین
اے مالک! ہمیں ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا سکها ہمارے باطن سے شکوک و شبہات دور کر ہماری تنہائیوں کو آباد کر، محبت سے ہمیں ایک عقیدہ دیا ہے، تو ایک منزل عطا فرما ایک سفر، ایک منزل، ایک وحدت
(دل دریا سمندر)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
 

محمد فہد

محفلین
انسانوں کی قدر میں آپ کو اپنا احترام سمجھ آئے گا

ایسے لہجے میں بات کرنا کہ وہ دوست ہی رہے

یاالله ہمارے ہاتھ سے کسی کے لیے نیکی ہو جائے

(گفتگو) 8
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
 

سیما علی

لائبریرین
ابن القیم رحمه الله فرماتے ہیں :

“رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہالت ایک بیماری ہے اور اسکا علاج علماء سے پوچھنا ہے –“
 

سیما علی

لائبریرین
اب میں نے کچھ لکھا تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(
چلیں اک شعر سن لیں پنجابی کا

اک وی عیب ہضم نہ ہویا دن دے چٹے صافے توں
دن دے کنے عیب لکوئے رات دی کالی بکل نیں
نہ چاہت دے جذبات الگ ، نہ زندگی دے کلیات الگ
نہ ہنجواں دی برسات الگ، نہ خوشیاں دے لمحات الگ
 
انڈین کامیڈین زاکر خان کا ایک انٹرویو سُن رہا تھا اس میں وہ کہتے ہیں کہ
" وقت وقت پر آپکے بھگوان مرتے رہنا چاہیں۔"
 
Top