آج کوئی میچ نہیں دیکھ رہا کیا

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی اگر لڑ کر ہاریں تو یقین کریں بالکل بھی افسوس نہیں ہو گا، لیکن جس غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہے ہیں، اس کا افسوس ہوتا ہے۔

اوسط کوئی اتنی زیادہ نہیں تھی، آرام سے اور ذمہ داری سے کھیلتے تو آسانی سے میچ جیت سکتے تھے۔ مجھے تو اس میچ میں ٹیم ورک بالکل بھی نظر نہیں آیا۔ انتہائی غیر ذمہ داری سے کھیلے ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

جی جی یہاں بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے
لیکن وکٹ پر جائیں تو پتہ چلتا ہے
سری لنکا کو اتنے کم سکور پر کس ٹیم نے آوٹ کیا ہے کیا وہ غیرہ ذمہ داری کا ثبوت ہے
شمشاد بھائی یہ کھیل ہے اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ وقت سے پہلے کچھ نہیں کہا جا سکتا

ایک بار پھر کہوں گا جیت گے تو تب بھی پاکستانی اور ہار گے تو تب بھی پاکستانی
 
شمشاد

لائبریرین
خوابوں کی دنیا سے باہر آ جائیں اور حقیقت کا سامنا کریں۔

پہلے ہی خواب دیکھتے دیکھتے یہ حال ہو گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں بجلی 4 گھنتے بھی نہیں آتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی میں ہارنے سے نہیں ڈرتا۔ میری بات آپ سمجھے ہی نہیں۔

اگر لڑ کر ہاریں تو کوئی بات نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ میچ اگر جیت گئے تو میں اسے معجزہ ہی سمجھوں گا۔

اس میچ کا اثر آئندہ ہونے والے میچوں پر بھی پڑے گا۔
 
Top