آج کوئی میچ نہیں دیکھ رہا کیا

عثمان رضا

محفلین
آج کے میچ میں پاکستانی اننگ کی خاص بات عمر اکمل کی شاندار سینچری جس میں دو سجدے بھی شامل ہیں اور 4 چھکے اور 5 چوکے
 

شمشاد

لائبریرین
سب کو پاکستان کی جیت کی بہت بہت مبارک ہو۔ اب اللہ کرے کہ اتوار والا میچ بھی جیت لیں، وہ بھی اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 228 ہے۔ 44 اوور ہو چکے ہیں اور 6 کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔

آج کے میچ کی خاص بات یونس خان کے 76 اسکور ہی۔
سابقہ میچ کے سنچری بنانے والے کھلاڑی عمر اکمل 6 پر آؤٹ‌ ہوئے اور آفریدی 5 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
نوید الحسن کی زبردست چھکا مارا ہے۔ فیلڈر کو کیچ کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے سکول کے زمانے میں ایک لفظ سنا تھا سپورٹس مین سپرٹ جو یہاں نہیں ہے خرم بھائی مین نے بھی کرکٹ کھیلی ہے ہمارے ایک میچ میں ہمارے سب سے فاسٹ بالر نےایک اوور 16 ایکسٹرا دے کر تمغہ گالیاں وصول کیا تھا ہم سے:grin:

16 تو ایکسٹرا دیئے تھے، ویسے کتنے دیئے تھے؟ ان کا نام تو گنس ریکارڈ بُک میں آنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نوید کا ایک اور چھکا۔

یہ ہماری ٹیم بھی آخر میں جا کر ڈیزل انجن کی طرح دیر میں گرم ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آخری بال پر ایک اور وکٹ گئی۔

مقررہ پچاس اوور میں پاکستان نے 279 اسکور کیئے ہیں جو کہ میچ جیتنے کے لیے بُرے نہیں ہیں۔ پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کو پہلے ہی اوور میں کامیابی ملی تھی۔ اب یہ دباؤ برقرار رکھیں تو تب ہی بات بنے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا 56 پر تین آؤٹ‌ہو چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے جیتنے کے آثار روشن ہو رہے ہیں۔
 
Top