آج کوئی میچ نہیں دیکھ رہا کیا

شمشاد

لائبریرین
جاؤ بھائی کوئی اور کام کرو، چھوڑو میچ دیکھنا، یہ میچ تو پاکستان نے ہار دیا۔ اور جان بوجھ کر ہار دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مصباح کے سر میں درد نہیں ہو رہا بلکہ پوری ٹیم کے سر میں درد ہو رہا ہے۔

اس دورے کا نتیجہ یہ ہو گا :

ٹیسٹ سیریز وہ جیت گئے۔
ایک روزہ سیریز ہم ہار گئے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جاؤ بھائی کوئی اور کام کرو، چھوڑو میچ دیکھنا، یہ میچ تو پاکستان نے ہار دیا۔ اور جان بوجھ کر ہار دیا۔

شمشاد بھائی اس بات پر میری آپ سے لڑائی ہو جانی ہے
ہار جیت لگی رہتی ہے
لیکن یہ جان بوجھ والی بات ٹھیک نہیں ہے آپ ہماری ٹیم پر الزام لگا رہے ہیں چاہے ہار جائیں اور چاہے جیت جائیں ٹیم تو ہماری ہی ہے نا ابھی میچ ختم نہیں ہوا ابھی بہت میچ باقی ہے انشاءاللہ ہم جیت جائیں گے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میچ ہارنے سے پہلے ہی آپ سب ہار مان جاتے ہیں
میں تو کبھی ہار نہیں مانتا جب تک مکمل ہار نا جاؤں
ابھی بہت میچ باقی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا
ابھی بھی ہم جیت سکتے ہیں
 

مغزل

محفلین
آخری امید ہے عبدالرزاق سے ، دیکھیے کیا ہوتا ہے ، بکس میں رمیز راجہ آگئے ہیں ، سو کنٹی نیو
 
Top