ہوش و خرد ، غرورِ تمنا گنوا کے ہم
پہنچے ترے حضور میں کیا کیا لٹا کے ہم
کوہِ گرانِ عشق تری رفعتوں کی خیر!
دامن میں تیرے آگئے تیشہ گنوا کے ہم
ہم پیش کیا کریں اُسے کشکول کے سوا
وہ ذات بے نیاز ہے ، بھوکے سدا کے ہم
نادم ہیں کر کے چہرۂ قرطاس کو سیاہ...
قطعہ
جل بجھے ہم تو ہوا ایک زمانہ واقف
واقعہ اپنے بکھرنے کا سبھی نے دیکھا
لوگ پتھر تھے یا پھر ہم تھے شہاب ثاقب
ٹوٹ کر گرنے سے پہلے نہ کسی نے دیکھا
ظہیر احمد ۔۔۔۔ ۲۰۰۵
قطعہ
حوصلہ قافلے والوں کا بڑھاتے رہنا
منزلیں دور ہیں قدموں کو ہلاتےرہنا
میں حدی خواں ہوں مرا کام صدائیں کرنا
میری آواز میں آواز ملاتے رہنا
ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔ تاریخ نامعلوم
میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا
کیا کہوں میں ، دشمنوں میں آشنا میرا بھی تھا
اجنبی بیگانہ تیری آشنائی کر گئی
اک زمانہ تھا ، زمانہ آشنا میرا بھی تھا
ہاں یہی کوئے خرابی ، ہاں یہی دہلیزِ عشق
لاپتہ ہونے سے پہلے یہ پتہ میرا بھی تھا
ریزہ ہائے خوابِ الفت چننے والے دیکھنا!
اِن شکستہ آئنوں...
موجِ شرابِ عشق پہ ڈولے ہوئے سخن
اک عالمِ نشاط میں بولے ہوئے سخن
جیسے اتر رہے ہوں دلِ تشنہ کام پر
تسنیم و زنجبیل میں گھولے ہوئے سخن
جیسے پروئیں تارِ شنیدن میں درِّ ناب
لب ہائے لعل گوں سے وہ رولے ہوئے سخن
آؤ سناؤں محفلِ شیریں سخن کی بات
برہم ہوئے مزاج تو شعلے ہوئے سخن
ہوتے نہیں ظہیرؔ کبھی...
اک جہانِ رنگ و بو اعزاز میں رکھا گیا
خاک تھا میں ، پھول کے انداز میں رکھا گیا
حیثیت اُس خاک کی مت پوچھئے جس کے لئے
خاکدانِ سیم و زر آغاز میں رکھا گیا
-ق-
اک صلائے عام تھی دنیا مگر میرے لئے
کیا تکلف دعوتِ شیراز میں رکھا گیا
ایک خوابِ آسماں دے کر میانِ آب و گِل
بال و پر بستہ مجھے پرواز...
وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا
ترے در سے آئی صدا مجھے ، میں دِوانہ وار چلا گیا
کسے ہوش تھا کہ رفو کرے یہ دریدہ دامنِ آرزو
میں پہن کے جامۂ بیخودی سرِ کوئے یار چلا گیا
مری تیزگامئ شوق نے وہ اُڑائی گرد کہ راستہ
جو کھلا تھا میری نگاہ پر وہ پسِ غبار چلا گیا
نہ غرورِ عالمِ آگہی ،...
قابلِ صد احترام جناب ظہیراحمدظہیر صاحب اور میرے بہت ہی پیارے کاشف اسرار احمد بھائی کی مشترکہ زمین میں کہی غزلوں کی پیروڈی پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
تنقیدی اور اصلاحی رائے درکار ہے۔
دونوں سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔۔
"حیرتی تھی تیری خاموشی یوں گفتار کے بیچ"
پٹ رہا تھا جو تو بھابھی سے یوں اغیار کے...
ہمیں کچھ عرصے پہلے ہی پتہ چلا کہ محفل کے ہر دلعزیز دوست اور باکمال شاعر جناب ظہیراحمدظہیر صاحب کیلیگرافی اور مصوری سے بھی شغف رکھتے ہیں۔ ناصرف شغف رکھتے ہیں بلکہ ید طولیٰ بھی رکھتے ہیں۔
ہماری خوش قسمتی دیکھیے کہ ظہیر بھائی نے اپنے ہاتھ سے ہمارا نام لکھا اور اسے کیا ہی خوب سجایا۔ مزید یہ کہ...