علامہ اقبالؒ

  1. سیما علی

    عمل کا پیغام اور اقبال کی شاعری

    9 نومبر کو ’یومِ اقبال‘ حکیم الامت ،مفکرپاکستان،عاشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش۔ اقبال کی شاعری نوجوانوں سے بنیادی طور پر جدوجہد اور سعی و عملِ پیہم کا مطالبہ کرتی ہے۔ آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایمان پیدا آگ کرسکتی ہے انداز گلستاں پیدا دراصل علامہ...
  2. سیما علی

    #علامہ_اقبال_کی_شاعرانہ_عظمت۔ شاعر مشرق کی آج 84ویں برسی

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی آج 84ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔۔۔۔ علامہ محمد اقبال نے 1930 میں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔ #علامہ_اقبال_کی_شاعرانہ_عظمت۔ اقبال ایسے بلند پایہ شاعر اور مفکرِ اسلام ہیں ۔۔...
  3. سیما علی

    اقبال یا رب! دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے

    آج 21 اپریل 2022ء یوم وفات اقبال ہے!!!! دعا یا رب! دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے جو قلب کو گرما دے ، جو روح کو تڑپا دے پھر وادی فاراں کے ہر ذرے کو چمکا دے پھر شوق تماشا دے، پھر ذوق تقاضا دے محروم تماشا کو پھر دیدۂ بینا دے دیکھا ہے جو کچھ میں نے اوروں کو بھی دکھلا دے بھٹکے ہوئے آہو...
  4. فلک شیر

    جسٹس ڈاکٹر ناصرہ جاوید اقبال صاحبہ

    جج صاحبہ عشق سے زیادہ خرد کی روایت کی نمائندہ ہیں۔ اقبال کی حساب کتاب کی ڈائریاں تو ہم نے دیکھی ہیں، مگر دنیا ان کا "مسئلہ" نہیں تھا۔ جج صاحبہ ان کی بہو ہیں اور فیروز سنز والوں کی صاحبزادی۔ جاوید اقبال صاحب فرزندِ اقبال ہونے کے سبب عمر بھر محبتیں ہی محبتیں سمیٹا کیے، بیرون ملک سے پڑھے تھے، اقبال...
  5. محمد تابش صدیقی

    اقبال غزل: کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہے

    کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہے مرے بازار کی رونق ہی سودائے زیاں تک ہے وہ مے کش ہوں فروغِ مے سے خود گلزار بن جاؤں ہوائے گل فراقِ ساقیِ نامہرباں تک ہے چمن افروز ہے صیاد میری خوشنوائی تک رہی بجلی کی بے تابی، سو میرے آشیاں تک ہے وہ مشتِ خاک ہوں ، فیضِ پریشانی سے صحرا ہوں نہ پوچھو...
  6. م

    خودی کی خلوتوں میں گُم رہا مَیں

    السلام علیکم! خودی کی خلوتوں میں گُم رہا مَیں خدا کے سامنے گویا نہ تھا مَیں نہ دیکھا آنکھ اٹھا کر جلوۂ دوست قیامت میں تماشا بن گیا مَیں احباب سےملتمس ہوں علامہ اقبالؒ کےاس قطعےکی تشریح کیلئے
  7. فرحان محمد خان

    اقبال لاؤں وہ تنکے کہیں سے آشیانے کے لیے- علامہ محمد اقبالؒ

    لاؤں وہ تنکے کہیں سے آشیانے کے لیے بجلیاں بیتاب ہوں جن کو جلانے کے لیے وائے ناکامی فلک نے تاک کر توڑا اسے میں نے جس ڈالی کو تاڑا آشیانے کے لیے آنکھ مل جاتی ہے ہفتاد و درِ ملّت سے تری ایک پیمانہ ترا سارے زمانے کے لیے دل میں کوئی اس طرح کی آرزو پیدا کروں لوٹ جائے آسماں میرے مٹانے کے لیے جمع...
  8. فرحان محمد خان

    اقبال عجب واعظ کی دیں داری ہے یا رب! - علامہ محمد اقبالؒ

    عجب واعظ کی دیں داری ہے یا رب! عداوت ہے اسے سارے جہاں سے کوئی اب تک نہ یہ سمجھا کہ انساں کہاں جاتا ہے آتا ہے کہاں سے وہیں سے رات کو ظلمت ملی ہے چمک تارے نے پائی ہے جہاں سے ہم اپنی درد مندی کا فسانہ سُنا کرتے ہیں اپنے رازداں سے بڑی باریک ہیں واعظ کی چالیں لرزجاتا ہے آوازِ اذاں سے علامہ...
  9. ملک بلال احمد

    عاشق کی مستیاں

    علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں جلدی بہت ہے نکاح چاہتا ہوں ۔ بہت ہیں ستم سہے عشق میں جاتی نہیں درد دوا چاہتا ہوں :cry: لگے عشق میں زخم بھرتے نہیں لگ رہی ہے شگر ٹیسٹ چاہتا ہوں عاشقوں کی لگی ہےلمبی لائن ۔:at-wits-end: اپنے سوا سب دفع چاہتا ہوں۔:curl-lip: لگا بیٹھا ہوں...
  10. عاطف ملک

    اقبال سے معذرت:دیارِ نقل میں اپنا مقام پیدا کر

    میٹرک یا شاید انٹر میں لکھی گئی یہ کاوش چند تبدیلیوں کے ساتھ پیشِ نظر ہے۔ (اقبال سے معذرت) دیارِ نقل میں اپنا مقام پیدا کر تو میری قوم میں ذہنی غلام پیدا کر تجھے قسم ہے جو رشوت کا تو نے سوچا بھی! سفارشوں سے ہی رزقِ حرام پیدا کر تُو اپنی روح کو خود ہی سلا دے موت کی نیند شعورِ نفس کی مرگِ دوام...
  11. فرخ منظور

    اقبال نصیحت ۔ علامہ اقبال

    نصیحت میں نے اقبال سے ازراہِ نصیحت یہ کہا عاملِ روزہ ہے تو اور نہ پابندِ نماز تو بھی ہے شیوۂ اربابِ ریا میں کامل دل میں لندن کی ہوس ، لب پہ ترے ذکر حجاز جھوٹ بھی مصلحت آمیز ترا ہوتا ہے تیرا انداز تملق بھی سراپا اعجاز ختم تقریر تری مدحتِ سرکار پہ ہے فکر روشن ہے ترا موجدِ آئینِ نیاز درِ حکام...
  12. ظہیر عباس ورک

    تہذیب کے مریض کو گولی سے فائدہ! ٭ علامہ اقبالؒ

    تہذیب کے مریض کو گولی سے فائدہ! دفع مرض کے واسطے پل پیش کیجیے تھے وہ بھی دن کہ خدمت استاد کے عوض دل چاہتا تھا ہدیہء دل پیش کیجیے بدلا زمانہ ایسا کہ لڑکا پس از سبق کہتا ہے ماسٹر سے کہ ''بل پیش کیجیے!''
  13. ظہیر عباس ورک

    اقبال مدرسہ

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ عصر حاضر ملک الموت ہے تیرا ، جس نے قبض کی روح تری دے کے تجھے فکر معاش دل لرزتا ہے حریفانہ کشاکش سے ترا زندگی موت ہے، کھو دیتی ہے جب ذوق خراش اس جنوں سے تجھے تعلیم نے بیگانہ کیا جو یہ کہتا تھا خرد سے کہ بہانے نہ تراش فیض فطرت نے تجھے دیدہ...
  14. راحیل فاروق

    اقبال ایں ہم جہانے آں ہم جہانے

    علامہ اقبالؒ کی ایک نہایت دلچسپ اور دلآویز غزل۔ روایتی اقبال شناسوں کے لیے اقبالؒ کا ایسا کلام ڈراؤنے خواب کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ خود میرا یہ حال ہے کہ یہ غزل پڑھ کے جہاں ایک خاص کیفیت دل پر طاری ہوتی ہے، وہیں دماغ میں بھی بہت سے ایسے سوالات چکرانے لگتے ہیں جو خمار انگیز بھی ہیں اور کربناک بھی۔...
  15. راحیل فاروق

    جوابَ شکوہ کے چند بند

    بسلسلۂِ یومِ اقبالؒ۔ چار سال قبل ریکارڈ کیے گئے جوابِ شکوہ کے ابتدائی بند۔ اطلاعاً عرض ہے کہ دیکھنے کی چیز نہیں ہے۔ بہتر ہو گا کہ آنکھیں بند کر کے سنیے!
  16. ناصر علی مرزا

    جمہوریت علامہ اقبال کی نگاہ میں

    جمہوریت علامہ اقبال کی نگاہ میں ربط نیا آئین منظور ہوا ،تو صدر ِتیونس نے اپنے دیس کو دنیائے عرب کی پہلی جمہوری مملکت قرار دیا۔یہ ایک بڑی اہم سیاسی تبدیلی ہے۔سوال یہ ہے کہ تیونسی جمہوریت کا خمیر مغربی نظریات سے اٹھے گا یا اسلامی اقدار و تعلیمات سے؟مسلم مفکرین مغربی جمہوریت کو شک و شبہے کی نگاہ...
Top