عؔلی خان

  1. عؔلی خان

    دُعا بھی دیتا ہے اور بَد دُعا بھی دیتا ہے - (غزل)

    *~* غزل *~* دُعا بھی دیتا ہے اور بَد دُعا بھی دیتا ہے وہ کون ہے جو مُجھے یوں سَزا سی دیتا ہے مَیں اَپنے آپ سے مُخلص تو ہوں مگر کوئی دَرُونِ ذات مُجھے بَد دُعا سی دیتا ہے بَجا کہ اَبر نِشانی ہے اُس کی رَحمت کی مگر کبھی کبھی --- وہ --- یُوں سزا بھی دیتا ہے یُوں کہنا عام ہوا...
  2. عؔلی خان

    جو بھی جھُوٹا تھا وہی خَواب دکھایا خُود کو - (غزل)

    *~* غزل *~* جو بھی جھُوٹا تھا وہی خَواب دکھایا خُود کو با رہا مَیں نے بنایا ہے تماشا خُود کو جو نا معلُوم تھا پہلے اُسے معلُوم کیا پھر بہت دیر تَلک غَم مِیں جلایا خُود کو کوئی بے مول سَمجھتے ہوئے لِے جائے گا اِسی دُھن مِیں پَسِ بَازار سجایا خُود کو مُجھے معُلوم ہے، مُجھ مِیں...
  3. عؔلی خان

    بَرَنگِ سُرخئِ زَنگارِ شَام کا مَاتَم - (غزل)

    *~* غزل *~* بَرَنگِ سُرخئِ زَنگارِ شَام کا مَاتَم ہو جیسے دِل مِیں بَپا اَشکِ خَام کا مَاتَم فضا مِیں بکھری ہوئی سوگوار تَنہائی اور اُس پہ زِندگئِ نَا تَمام کا مَاتم کہیں پہ سالگِرہ کی خُوشی کا ہنگامہ کہیں پہ مَوت کے تازہ پیام کا مَاتَم سفید ذَرّے چراغوں کی مِثل جلتے ہیں...
  4. عؔلی خان

    مَیں سحرِ نَا گہاں مِیں کھو گیا تھا - (غزل)

    *~* غزل *~* مَیں سحرِ نَا گہاں مِیں کھو گیا تھا ذرا سی دِیر --- پاگل ہو گیا تھا کہانی مِیں نَصیحت بھی تھی لیکن وہ بَچّہ سُنتے سُنتے سو گیا تھا سَمندر جانتا ہے، اُس سے پوچھو ہَوا مِیں کون آنسو بو گیا تھا سَمندر آسماں کی پیروی مِیں اُفق تک جا کے اِک خط ہو گیا تھا لَبِ ساحل...
  5. عؔلی خان

    غذا ہائے تَبَر دِکھتا نَہیں ہے - (غزل)

    *~* غزل *~* غذا ہائے تَبَر دِکھتا نَہیں ہے ہوا کو اَب شَجر دِکھتا نَہیں ہے سجایا آپ نے ہے گھر کو ایسے مُجھے اَپنا بھی گھر دِکھتا نَہیں ہے کہیں پتھّر جو مِل جائیں تو اُن کو اُچھالو ! اَب کہ سر دِکھتا نَہیں ہے اُسی ساحل کے چرچے شہر مِیں ہیں جہاں اَب کوئی گھر دِکھتا نَہیں ہے...
  6. عؔلی خان

    دُعا نہیں تو کِسی بَد دُعا کی زَد مِیں ہے - (غزل)

    *~* غزل *~* دُعا نہیں تو کِسی بَد دُعا کی زَد مِیں ہے ہمارا گھر ہی ہَماری بَلا کی زَد مِیں ہے یہ جِسم ٹُوٹ کے آخِر بِکھَر تو جَائے گا مَگر اَبھی یہ خُود اَپنی اَنا کی زَد مِیں ہے فِراق مِیرے لیے مَسٔلہ نَہیں ہے مَگر کِسی کا پیار کِسی کی وَفا کی زَد مِیں ہے مَیں شَایَد اِس لیے گھر لوٹ کر...
  7. عؔلی خان

    کَانٹوں پہ کِیسے چَلنا ہے، یِہ چَل کَر پَتا چَلا - (غزل)

    *~* غزل *~* کَانٹوں پہ کِیسے چَلنا ہے، یِہ چَل کَر پَتا چَلا گھر کِیا ہے؟ ہَم کو گھر سے نِکَل کَر پَتا چَلا اس سَلطنت مِیں اَب بھی غَریبی کا رَاج ہے یِہ رَاز شَاہ کو بھِیس بَدل کَر پَتا چَلا بَچنے کا رَاستہ بھی پھِسلنے کے سَاتھ ہے اِس بات کا ہَمیں بھی پھِسَل کَر پَتا چَلا سَچ بولیے تو...
  8. عؔلی خان

    وہ خوف مِیں یُوں نہ جانے کِس کے ڈرا ہوا تھا - (غزل)

    *~* غزل *~* وہ خوف مِیں یُوں نہ جانے کِس کے ڈرا ہوا تھا کہ خُود سے بھی کوئی بات کہتے ڈرا ہوا تھا سُنا ہے حاکِم نے اَمن کی کوئی بات کی تھی سُنا ہے اُس کو ہر اِیک سُن کے ڈرا ہوا تھا وہ جُرم اُس نے وہیں کیا تھا مگر ہر اِک شخص* خلاف اُس کے گواہی دیتے ڈرا ہوا تھا بَس اُس کی باتوں...
  9. عؔلی خان

    تُمھاری آنکھوں مِیں خَواب اُترے، خُدا کرے یہ - (غزل)

    *~* غزل *~* تُمھاری آنکھوں مِیں خَواب اُترے، خُدا کرے یہ بَمع مُجسّم شَباب اُترے، خُدا کرے یہ مَیں جِس کی زَد مِیں کِنارے بیٹھا ہی ڈُوب جَاؤں نَدی پہ اِیسا عَذاب اُترے، خُدا کرے یہ تَمام لَفظوں کی شَرحِ مَعنی بَدلنے وَالو! نَہ کوئی تُم پر کِتَاب اُترے، خُدا کرے یہ وہ توڑ...
  10. عؔلی خان

    اَب کُچھ اَور بھی تَنہا مُجھ کو چھوڑ چُکی ہے - (غزل)

    *~* غزل *~* اَب کُچھ اَور بھی تَنہا مُجھ کو چھوڑ چُکی ہے تَنہائی بھی اَپنا رِشتہ توڑ چُکی ہے کاش! نَواز دے مَولا مُجھ کو پِھر وہ آنسو جن کو چَشمِ تَر وحشت مِیں روڑ چُکی ہے اُس سے پوچھو رِشتوں کی تَوقیر ہے کیسی! جو دوشیزہ رِشتوں سے مُنہ موڑ چُکی ہے اَپنے گھر مِیں شہزادی تھی...
  11. عؔلی خان

    چَشمِ تَر سے آنسوو٘ٔں کا فاصلہ اچھّا نہیں - (غزل)

    *~* غزل *~* چَشمِ تَر سے آنسوو٘ٔں کا فاصلہ اچھّا نہیں ہَنستے بَستے شہر میں پھِر حادثہ اچھّا نہیں کون جانے کب یہ سانسیں ساتھ دینا چھوڑ دیں اِس قدر اَنبوہ کے سنگ بھاگنا اچھّا نہیں چند بوڑھی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے زندگی حالات کے ہاں بیچنا اچھّا نہیں پھر کسی کی ماں کا گھر...
  12. عؔلی خان

    بھیڑ کی تَقلید مِیں گھر سے نِکل کر کھو گئے - (غزل)

    *~* غزل *~* بھیڑ کی تَقلید مِیں گھر سے نِکل کر کھو گئے تیز کُچھ اِتنا چَلے کہ پاؤں اَندھے ہو گئے اَپنی نَظروں مِیں ہَم اُن کے سنگ جچتے ہی نہ تھے اِس لیے اُن سے بچھڑ کر پھر سے تَنہا ہو گئے زَر کا قَد بَڑھنے لگا تو خَامی خُوبی ہو گئ خَار گُل کے پیرھن کا سونا، چَاندی ہو گئے...
  13. عؔلی خان

    جَب سے وَطن کے لوگ قَبِیلوں مِیں بَٹ گئے - (غزل)

    *~* غزل *~* جَب سے وَطن کے لوگ قَبِیلوں مِیں بَٹ گئے پھر تو دِلوں کے فَاصلے مِیلوں مِیں بَٹ گئے ایسی چَلی ہَوا کہ فَضا ہی بَدلگئی مُجرم کے سارے کام وَکِیلوں مِیں بَٹ گئے وہ خُوشنُما لِباس تھا تو کیوں لگا مجھے ٹکڑے ہوں جیسے جِسم کے کِیلوں مِیں بَٹ گئے سوچا تو تھا ہَوا نے...
  14. عؔلی خان

    مِثلِ عُمرِ خَبرِ* نَو جَب زِندَگی رِہ جَائے گی - (غزل)

    *~* غزل *~* مِثلِ عُمرِ خَبرِ* نَو جَب زِندَگی رِہ جَائے گی دِیکھنا، مَضمُون مِیں پھر تِشنَگی رِہ جَائے گی بَاقی سَاری شَان سے رَسمِیں اَدا ہونے کے بَعد* کِیا خَبَر تھی بَس یہی اِک رُخصَتی رِہ جَائے گی پِہلے پِہلے فُون ہوں گے، خَط بھی لِکھّے جَائیں گے پھِر برائے نَام سی بَس...
  15. عؔلی خان

    بَلا کے ہَاتھ مِیں اَب اَور زِندگی نَہیں رَہی - (غزل)

    *~* غزل *~* بَلا کے ہَاتھ مِیں اَب اَور زِندگی نَہیں رَہی گُزر گیا ہے سَانپ بھی، لَکیر بھی نَہیں رَہی بہت بُلند عِمارتوں کو دیکھ کر نہ سوچیئے کہ اِس دیار مِیں کوئی بھی جَھوپنڑی نَہیں رَہی نَہ جانے قَہقہے میں کون سِی وہ اِیسی بَات تھی جو گُونجتی تھِی چَار سُو، وہ خَامشی نَہیں...
  16. عؔلی خان

    اُجڑنا چاہیے تھا --- جِس طرح --- اُجڑا نہیں ہوں - (غزل)

    *~* غزل *~* اُجڑنا چاہیے تھا --- جِس طرح --- اُجڑا نہیں ہوں ہَوا کے ہَاتھ مِیں ہوں اور مَیں بکھرا نہیں ہوں کِسی بیوہ کی بیٹی کے ہی شاید کام آتا مگر افسوس ہے کہ مَیں کوئی گہنا نہیں ہوں کہانی سُنتے سُنتے بچّے مُجھ سے پوچھتے ہیں مَیں شہزادی کی آخِر کیوں مَدد کرتا نہیں ہوں ؟ نہ...
  17. عؔلی خان

    جِیون مِیں جَب دُکھ سے اَپنے دِن اور رَاتیں لِکھّوں - (غزل)

    *~* غزل *~* جِیون مِیں جَب دُکھ سے اَپنے دِن اور رَاتیں لِکھّوں پھِر بھی کِیا مَیں خَط مِیں آپ کو پِیار کی بَاتیں لِکھّوں کوئی مِرا پَردِیس گیا نہ کوئی چَاہنے وَالا کِس کو خَط مِیں اَپنے دِل کی مَیں سوغَاتیں لِکھّوں دُکھ اور سُکھ بھی تو کِسی قِیمَت کہیں نَہیں مِل پَاتے کیوں نہ...
  18. عؔلی خان

    حَضُور! جِسم پہ رہتے سَدا جو پھُول ہَرے - (غزل)

    *~* غزل *~* حَضُور! جِسم پہ رہتے سَدا جو پھُول ہَرے گزار دِیتا مَیں یہ عُمر خاکِ رَہ پہ دَھرے فقیرِ زَر نے اَمیروں کو یہ دُعا دی ہے ' سَکوں تُمھارے دِلوں سے رَہے ہَمیشہ پَرے ' کِسی کو کیا ہو غَرض کون کِس کی بیٹی ہے تَماش بِین تو بَس چَاہے کوئی رَقص کَرے انھی گھروں مِیں...
  19. عؔلی خان

    اگر کُچھ رَابطہ بَاہر سے بَنتا جَا رَہا ہے - (غزل)

    *~* غزل *~* اگر کُچھ رَابطہ بَاہر سے بَنتا جَا رَہا ہے خَلا اَندر کا بھی تو اَور بَڑھتا جَا رَہا ہے نہ جانے کِس جگہ جَاکر رُکے گا سِلسلہ یہ بہت سے 'آنگنوں' مِیں صحن بَٹتا جَا رَہا ہے ہمارے پاس گھر بھی ہے اور اس کے سَب مَکیں بھی مَگر --- جیون --- کہ رَاہوں پَر ہی کٹتا جَا...
  20. عؔلی خان

    بکِھرتے رَنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوں - (غزل)

    *~* غزل *~* بکِھرتے رَنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوں مَیں کیا تھا، اور اَب کیا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوں نہ جانے کِس کا بَدلا لے گئی ہیں، ہوائیں مُجھ سے کہ بَس اِک زَرد پَتّا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوں خُود اَپنے آپ کو پیارا نہیں جَب کبھی لَگا مَیں تو کِیسے تُم کو پیارا ہو گیا...
Top