چَشمِ تَر سے آنسوو٘ٔں کا فاصلہ اچھّا نہیں - (غزل)

عؔلی خان

محفلین
*~* غزل *~*

چَشمِ تَر سے آنسوو٘ٔں کا فاصلہ اچھّا نہیں
ہَنستے بَستے شہر میں پھِر حادثہ اچھّا نہیں

کون جانے کب یہ سانسیں ساتھ دینا چھوڑ دیں
اِس قدر اَنبوہ کے سنگ بھاگنا اچھّا نہیں

چند بوڑھی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے
زندگی حالات کے ہاں بیچنا اچھّا نہیں

پھر کسی کی ماں کا گھر شاید کہیں اجڑا نہ ہو
کاش! دل نا پھر کہے یہ جھمگٹا اچھّا نہیں

ماضی جیسے کٹ گیا ہے، حال بھی کٹ جایےگا
اور مستقبل کے بارے سوچنا اچھّا نہیں

© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
 
Top