سعادت حسن منٹو

  1. ا

    کارواں سرائے : سعادت حسن منٹو کی بیٹیوں سے گفتگو

  2. سیما علی

    جب منٹو کشمیری دوشیزہ کے عشق میں گرفتار ہوئے

    جب منٹو کشمیری دوشیزہ کے عشق میں گرفتار ہوئے سعادت حسن منٹو کے افسانوں میں ذکر ملتا ہے کہ وہ ایک کشمیری چرواہی کو دل دے بیٹھے تھے۔ اس فسانے میں حقیقت کتنی ہے؟ ظہور حسین صحافی، سری نگر منگل 11 مئی 2021 13:30 منٹو نے اس عشق کا ذکر کئی افسانوں میں کیا ہے (پبلک ڈومین) (سعادت حسن منٹو کے...
  3. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کی یاد میں از شاہد احمد دہلوی

    سعادت حسن منٹو کی یاد میں از شاہد احمد دہلوی دبلا ڈیل، سوکھے سوکھے ہاتھ پاؤں ، میانے قد، چمپئی رنگ، بے قرار آنکھوں پر سنہرے فریم کی عینک ، کریم کلر کا سوٹ ، سُرخ چُہچہاتی ٹائی ، ایک دھان پان سا نوجوان مجھ سے ملنے آیا۔ یہ کوئی چوبیس پچیس سال اُدھر کا ذکر ہے ۔ بڑا بے تکلف، تیز، طرّار، چرب زبان۔...
  4. فرخ منظور

    مکمل میری شادی ۔ سعادت حسن منٹو

    سعادت حسن منٹو کا اپنی شادی کے متعلق بیان میری شادی تحریر: سعادت حسن منٹو میں نے کبھی لکھا تھا کہ میری زندگی میں تین بڑے حادثے ہیں، پہلا میری پیدائش کا جس کی تفصیلات کا مجھے کوئی علم نہیں، دوسرا میری شادی کا، تیسرا میرا افسانہ نگار بن جانے کا۔ آخری حادثہ چونکہ ابھی تک چلا جا رہا ہے، اس لیئے اس...
  5. فرحان محمد خان

    منٹو اقوالِ منٹو

    قانون بنانے والے جاہل نہیں ہو سکتے، لیکن سمجھ میں نہیں آتا قوانین میں اکثر مضحکہ خیز خامیاں کیوں رہ جاتی ہیں -------- ہم انسان کی فطری کمزوریاں دبا سکتے ہیں، ان کو کسی حد تک روک سکتے ہیں، مگر ان کا قطعی انسداد نہیں کر سکتے -------- گورنمنٹ نام نہاد عصمت فروشی کے انسداد کی تدبیریں سوچتی ہے اندھا...
  6. فرخ منظور

    مکمل چراغ حسن حسرت (خاکہ) ۔ از سعادت حسن منٹو

    چراغ حسن حسرت (خاکہ) از سعادت حسن منٹو مولانا چراغ حسن حسرت جنہیں اپنی اختصار پسندی کی وجہ سے حسرت صاحب کہتا ہوں۔ عجیب و غریب شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ پنجابی محاورے کے مطابق دودھ دیتے ہیں مگر مینگنیاں ڈال کر۔ ویسے یہ دودھ پلانے والے جانوروں کی قبیل سے نہیں ہیں حالانکہ کافی بڑے کان رکھتے ہیں۔ آپ...
  7. فرخ منظور

    مکمل غالب اور سرکاری ملازمت ۔ سعادت حسن منٹو

    غالب اور سرکاری ملازمت (تحریر: سعادت حسن منٹو) حکیم محمود خان مرحوم کے دیوان خانے کے متصل یہ جو مسجد کے عقب میں ایک مکان ہے، مرزا غالب کا ہے۔ اسی کی نسبت آپ نے ایک دفعہ کہا تھا۔ مسجد کے زیر سایہ ایک گھر بنا لیا ہے یہ بندۂ کمینہ ہمسایۂ خُدا ہے آئیے! ہم یہاں آپ کو دیوان خانے میں لے چلیں۔ کوئی حرج...
  8. فرخ منظور

    مکمل غالب اور سرکاری ملازم ۔ سعادت حسن منٹو

    غالب اور سرکاری ملازمت (تحریر: سعادت حسن منٹو) حکیم محمود خان مرحوم کے دیوان خانے کے متصل یہ جو مسجد کے عقب میں ایک مکان ہے، مرزا غالب کا ہے۔ اسی کی نسبت آپ نے ایک دفعہ کہا تھا۔ مسجد کے زیر سایہ ایک گھر بنا لیا ہے یہ بندۂ کمینہ ہمسایۂ خُدا کا ہے آئیے! ہم یہاں آپ کو دیوان خانے میں لے چلیں۔...
  9. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کا چچا سام کے نام نواں خط

    نواں خط چچا جان ۔ السلام علیکم ۔ میرا پچھلا خط نامکمل تھا۔ بس مجھے صرف اتنا ہی یاد رہا ہے۔ اگر یاد آ گیا کہ میں نے اس میں کیا لکھا تھا تو میں اس کو مکمل کر دوں گا۔ میرا حافظہ یہاں کی کشید کی ہوئی شرابیں پی پی کر بہت کمزور ہو گیا ہے۔ یوں تو پنجاب میں شراب نوشی ممنوع ہے، مگر کوئی بھی آدمی بارہ...
  10. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کا چچا سام کے نام آٹھواں خط

    آٹھواں خط چچا جان ، تسلیم و نیاز ۔ امید ہے کہ میرا ساتواں خط آپ کو مل گیا ہو گا۔ اس کے جواب کا مجھے انتظار ہے۔ کیا آپ نے روسی ثقافتی وفد کے توڑ میں کوئی ایسا ہی ثقافتی اور خیر سگالی وفد یہاں پاکستان میں بھیجنے کا ارادہ کر لیا ؟ ۔۔۔۔۔۔ مجھے اس سے ضرور مطلع فرمایئے گا تاکہ اس طرف سے مجھے اطمینان...
  11. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کا چچا سام کے نام چھٹا اور ساتواں خط

    چھٹا خط چچا جان! آداب و تسلیمات یہ میرا چھٹا خط تھا۔ میں نے خود پوسٹ کرایا تھا حیرت ہے، کہاں گم ہو گیا۔ ***** ساتواں خط چچا جان! آداب و تسلیمات ۔۔۔۔۔۔ معاف کیجئے گا، میں اس وقت عجیب مخمصے میں گرفتار ہوں، میرے پچھلے خط کی رسید مجھے ابھی تک نہیں ملی۔ کیا وجہ ہے؟ ۔۔۔۔۔۔ یہ میرا چھٹا خط تھا۔ میں...
  12. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کا چچا سام کے نام پانچواں خط

    پانچواں خط محترمی چچا جان ! تسلیمات ، میں اب تک آپ کو ’’پیارے چچا جان‘‘ سے خطاب کرتا رہا ہوں پر اب کی دفعہ میں نے ’’محترمی چچا جان‘‘ لکھا ہے اس لیئے کہ میں ناراض ہوں۔ ناراضی کا باعث یہ ہے کہ آپ نے مجھے میرا تحفہ (ایٹم بم) ابھی تک نہیں بھیجا۔ بتایئے یہ بھی کوئی بات ہے۔ سنا تھا کہ باپ سے زیادہ...
  13. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کا چچا سام کے نام چوتھا خط

    چوتھا خط ۳۱ لکشمی مینشنز ہال روڈ، لاہور، پاکستان چچا جان۔ آداب و نیاز! ابھی چند روز ہوئے میں نے آپ کی خدمت میں ایک عریضہ ارسال کیا تھا۔ اب یہ دوسرا لکھ رہا ہوں۔ بات یہ ہے کہ جوں جوں آپ کی پاکستان کو فوجی امداد دینے کی بات پختہ ہو رہی ہے میری عقیدت اور سعادت مندی بڑھ رہی ہے۔ میرا جی چاہتا ہے کہ...
  14. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کا چچا سام کے نام تیسرا خط

    تیسرا خط چچا جان تسلیمات ! بہت مدت کے بعد آپ کو مخاطب کر رہا ہوں۔ میں دراصل بیمار تھا۔ علاج اس کا وہی آبِ نشاط انگیز تھا۔ ساقی، مگر معلوم ہوا کہ یہ محض شاعری ہی شاعری ہے۔ معلوم نہیں ساقی کس جانور کا نام ہے۔ آپ لوگ تو اسے عمر خیام کی رباعیوں والی حسین و جمیل فتنہ ادا اور عشوہ طراز معشوقہ کہتے...
  15. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کا چچا سام کے نام دوسرا خط

    دوسرا خط مکرمی و محترمی چچا جان تسلیمات! عرصہ ہوا میں نے آپ کی خدمت میں ایک خط ارسال کیا تھا ۔۔۔۔۔۔ آپ کی طرف سے تو اس کی کوئی رسیدنہ آئی مگر کچھ دن ہوئے آپ کے سفارت خانے کے ایک صاحب جن کا اسم گرامی مجھے اس وقت یاد نہیں شام کو میرے غریب خانے پر تشریف لائے۔ ان کے ساتھ ایک سو دیشی نوجوان بھی تھے۔...
  16. فرخ منظور

    مکمل سعادت حسن منٹو کا چچا سام کے نام پہلا خط

    پہلا خط ۳۱ لکشمی مینشنز ہال روڈ ،لاہور مورخہ ۱۶ دسمبر ۱۹۵۱ء چچا جان، السلام علیکم ! یہ خط آپ کے پاکستانی بھتیجے کی طرف سے ہے، جسے آپ نہیں جانتے۔ جسے آپ کی سات آزادیوں کی مملکت میں شاید کوئی بھی نہیں جانتا۔ میرا ملک ہندوستان سے کٹ کر کیوں بنا، کیسے آزاد ہوا، یہ تو آپ کو اچھی طرح معلوم ہے۔ یہی وجہ...
  17. فرخ منظور

    مکمل آغا حشر سے دو ملاقاتیں ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    آغا حشر سے دو ملاقاتیں تحریر: سعادت حسن منٹو تاریخیں اور سن مجھے کبھی یاد نہیں رہے، یہی وجہ ہے کہ یہ مضمون لکھتے وقت مجھے کافی الجھن ہورہی ہے۔ خدا معلوم کون سا سن تھا۔ اور میری عمر کیا تھی، لیکن صرف اتنا یاد ہے کہ بصد مشکل انٹرنس پاس کرکے اور دو دفعہ ایف۔ اے میں فیل ہونے کے بعد میری طبیعت...
  18. فرخ منظور

    مکمل تقی کاتب ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    تقی کاتب تحریر سعادت حسن منٹو ولی محمد جب تقی کو پہلی مرتبہ دفتر میں لایا تو اس نے مجھے قطعاً متاثر نہ کیا۔ لکھنو اور ولی کے جاہل اور خود سرکاتبوں سے میرا جی جلا ہوا تھا۔ ایک تھا اس کو جاو بے جا پیش ڈالنے کی بُری عادت تھی۔ موت کو مُوت اور سوت کو سُوت بنا دیتا تھا۔ میں نے بہت سمجھایا مگر وہ نہ...
  19. فرخ منظور

    اختر شیرانی سے چند ملاقاتیں ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    اختر شیرانی سے چند ملاقاتیں تحریر: سعادت حسن منٹو خدا معلوم کتنے برس گزر چکے ہیں۔ حافظہ ا س قد ر کمزور ہے کہ نام، سن اور تاریخ کبھی یاد ہی نہیں رہتے۔ امرتسر میں غازی عبدالرحمن صاحب نے ایک روزانہ پرچہ’’ مساوات‘‘ جاری کیا۔ اس کی ادارت کے لئے باری علیگ(مرحوم) اور ابو العلاء چشتی الصحافی(حاجی لق...
  20. فرخ منظور

    مکمل اشوک کمار (مشہور اداکار اشوک کمار پر سعادت حسن منٹو کا ایک خاکہ)

    اشوک کمار تحریر: سعادت حسن منٹو نجم الحسن جب دیوکارانی کو لے اڑا۔ تو بمبئی ٹاکیز میں افراتفری پھیل گئی۔ فلم کا آغاز ہو چکا تھا۔ چند مناظر کی شوٹنگ پایہ تکمیل کو پہنچ چکی تھی کہ نجم الحسن اپنی ہیروئن کو سلولائڈ کی دنیا سے کھینچ کر حقیقت کی دنیا میں لے گیا۔ بمبے ٹاکیز میں سب سے زیادہ پریشان اور...
Top