س ن مخمور

  1. loneliness4ever

    پین چور ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    معاشرتی بیماری ’’پین چور‘‘ ایک زمانہ تھا جب سماعت میں ایسے سلجھے اور صاف ستھرے الفاظ پڑتے تھے کہ طبیعت خوش ہو جاتی تھی۔ گزرے زمانے میں جب لوگ ایک دوسرے سے گفتگو کرتے تھے تو ایسا کبھی نہیں ہوتا تھا کہ سننے والے کو اپنی سماعت پر کسی قسم کا بار محسوس ہو۔کیا زمانہ تھا، سونے جیسا اور سونے جیسے لوگ۔...
  2. loneliness4ever

    الجھا ہے دل نگری میں ۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

    السلام علیکم امید ہے احباب نظر فرمائیں گے الجھا ہے دل نگری میں خوابوں کی اس بستی میں دنیا ہی کو پایا ہے واعظ تیری ہستی میں انساں کتنا تنہا ہے انسانوں کی بستی میں ہر پل جلتا رہتا ہے حاسد اپنی ہستی میں جانے کتنے رب گزرے مالک تیری نگری میں کیسے کیسے حیواں ہیں انسانوں کی بستی میں خاموشی کی...
  3. loneliness4ever

    مختصر نظم ۔۔۔۔ برائے اصلاح

    السلام علیکم امید ہے احباب خیر سے ہونگے ایک عدد مختصر سی کاوش کے ساتھ فقیر حاضر ہے امید ِ نجات اب کے سال دل ِ بسمل کاش ایسا ہو جائے نخل ِ یاد ِ ماضی سے پھر خزاں گلے لگ جائے س ن مخمور
  4. loneliness4ever

    آخری سچ ۔۔۔۔۔۔ از س ن مخمور

    آخری سچ از س ن مخمور تکلیف کی شدت سے میری آنکھوں سے مسلسل پانی بہہ رہا تھا، گند اور کچرے کی بو سے دماغ پھٹ رہا تھا مگر بدن میں اب اتنی سکت نہیں تھی کہ سوت بھر بھی میں خود کو حرکت دے پاتا۔ سانس کا سفر دھیمے دھیمے اپنی رفتا ر کم کر رہا تھا، میں پھوٹ پھوٹ کر رونا چاہتا تھا مگر یہ بھی یقینا میرے...
  5. loneliness4ever

    تحفہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ از س ن مخمور

    تحفہ از س ن مخمور ’’میرے رب میں خطاکار ہوں گناہ گار ہوں مگر تو رحیم ہے ، کریم ہے یہ تیری ہی عطا کہ میری موت سے پہلے تو نے مجھے معافی مانگنے کی توفیق دی، مالک کرم فرمامیرے حال پر، گناہوں کی لذت سے آلودہ دل کو پاک فرما دے، میں تیرا ہی بندہ ہوں مجھے معاف فرما دے، اے اللہ توقدیر ہے ہر شے پر تیری...
  6. loneliness4ever

    برائے اصلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔ اے خدا ناخدا ہر نظر ہے یہاں

    السلام علیکم فقیر ایک مرتبہ پھر حاضر ہوا ہے، امید ہے اہل علم وقت عنایت فرمائیں گے فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن اے خدا ناخدا ہر نظر ہے یہاں بندگی بار ِ جان ِ بشر ہے یہاں اِس جگہ اُس جگہ ہرجگہ ہے خدا گم مکاں لا مکاں میں بشر ہے یہاں اس نگر کی فضا میں عجب بے حسی شاخ کو اوڑھ...
  7. loneliness4ever

    اصلاح کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کل اور آج

    السلام علیکم امید ہے اہل علم فقیر پر عنایت فرمائیں گے میں اور تو یعنی کہ کل اور آج مطلب بوڑھا اور جوان فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن جو بھول گئے وہ قصہ ہوں میں یاد نگر میں رہتا ہوں تُو وقت کا بہتا دھارا ہے میں وقت کا گزرا حصہ ہوں تُو حال کا جھوٹا قصہ ہے میں آج بھی سچا سپنا ہوں تُو آج کا سب...
  8. loneliness4ever

    اصلاح کے لئے ۔۔۔۔ "لطف ہے ستانے میں"

    فاعلن مفاعیلن لطف ہے ستانے میں آپ کو جلانے میں رابطے ضروری ہیں زندگی بنانے میں آپ ہیں بڑے اچھے بے رخی دکھانے میں زندگی گزرتی ہے زندگی بھلانے میں رنجشیں مقابل ہیں گھر کو لوٹ جانے میں خون ِ دل بہاتے ہیں لفظ اک بنانے میں خود سے بھی نہیں ملتے یاد ِ جاں بھلانے میں زن بہت ضروری ہے گھر کو...
  9. loneliness4ever

    چودہ کی چاندنی

    احساس کی ڈائری سے ایک ورق چودہ کی چاندنی شب کے بعد جب کبھی کسی رات فلک پہ موجود ٹوٹے ہوئے چاند پہ نگاہ پڑتی ہے تو احساس کی دنیا میں تلاطم برپا ہو جاتا ہے. روح کا زخم قرطاس پہ عیاں ہو جاتا ہے اور گماں یہ ہوتا ہے جیسے چاند کو بھی وہی غم ہے جس نے مجھے اپنی آغوش میں لے رکھا ہے. سیاہ بادلوں میں گھری...
  10. loneliness4ever

    دیکھا ہے نہیں کیا کچھ گلزار ِ مدینہ میں - نعت پاک

    نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیکھا ہے نہیں کیا کچھ گلزار ِ مدینہ میں جنت ہی سمٹ آئی اک خار ِ مدینہ میں دل کو ہے کیا روشن عالم کو کیا خیرہ ایسی ہے ضیا دیکھی انوار ِ مدینہ میں شاہد ہے جہاں سارا عالم کے طبیبوں نے کچھ روگ نہیں پایا بیمار ِ مدینہ میں واعظ کو ملی جنت عاشق کو ملا خالق...
  11. loneliness4ever

    نوری ۔۔ از ۔۔ س ن مخمور

    نوری از س ن مخمور ٹریفک سگنل پرہاتھ پھیلاتی نوری دوسرے روز بھی دن بھر کی اپنی تمام کمائی چرسی جیرے کے ہاتھوں سے نہ بچا سکی، اور شام ڈھلتے تھکے ہوئے قدموں اور خالی ہاتھوں کے ساتھ شہر کے بڑے نالے کے نزدیک واقع جھونپڑیوں کے جھنڈ میں داخل ہوئی تو اُس کی آنکھوں میں بھوک کے مارے بلکتے ڈھائی سالہ...
  12. loneliness4ever

    بوجھ

    بوجھ س ن مخمور رات اپنی آغوش میں زمانے بھر کے مفلسوں کو ہر پریشانی سے غافل کر کے اپنے ہمراہ لئے خوابوں کے نگر کی سیر پر روانہ ہونے کو تیار تھی، مگر راشدہ کے بوڑھے اماں ابا اب تک برابر برابر بچھی چارپائیوں پر ایک دوسرے کی جانب پشت کئے کروٹ بدل کر آنکھوں میں کئی سوالات کا ہجوم...
  13. loneliness4ever

    مونگ پھلی

    مونگ پھلی س ن مخمور آپ مت پوچھیں مونگ پھلی مجھے کس قدر پسند ہے، نہ چلغوزے نہ بادم نہ پستے اور نہ اخروٹ بس بچپن سے چھپن تک کے سفر میں خشک میوہ جات میں جس کو رغبت سے کھایا وہ مونگ پھلی ہی ہے اور بچپن میں تو مونگ پھلی کا لباس اتارنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرتا تھا اور چب چب ایسے ہی مونگ پھلی چبا...
  14. loneliness4ever

    جیون میں مجھے اس کے لکھ لکھ کے مٹایا ہے

    برائے اصلاح جیون میں مجھے اس کے لکھ لکھ کے مٹایا ہے قرطاس پہ قسمت نے یوں مجھ کو سمایا ہے آنسو کی طرح بکھرے اِن اُوس کے قطروں سے لگتا ہے فلک کو بھی اُلفت نے رلایا ہے روشن ہی نہیں کرتا میں گھر کے چراغوں کو جب شام اُترتی ہےدل اپنا جلایا ہے جو آج برستے ہیں بادل یہ بنا موسم لگتا ہے مرا ان کو...
  15. loneliness4ever

    محکوم خیالوں سے آزادی عطا کر دے

    برائے اصلاح محکوم خیالوں سے آزادی عطا کر دے اس دیس کے باسی کو محکوم ِ خدا کر دے حکمت سے نہیں خالی ہر کام خدا تیرا حکمت کو خدا اپنی بندوں کی صدا کر دے ہو جس کی رسائی میں افلاک کی ہر منزل اس قوم کو ایسا پھر اقبال عطا کر دے مسلم کو عطا پھر ہو یہ شان ِ ولایت بھی تقدیر کے لکھے کو پابند ِرضا کر...
  16. loneliness4ever

    ہر جا ہو کر آیا دل

    برائے اصلاح و تنقید ہر جا ہو کر آیا دل ہر سو تجھ کو پایا دل تن میں من میں بن میں تو تجھ پر میرا آیا دل دنیا فانی جب جانی اس سے پھر نہ لگایا دل دنیا آنی جانی ہے یہ ہی ہر پل گایا دل اجلا اجلا رکھتا ہوں گھر تیرا جو پایا دل ذکر ِاحمد کر کر کے قابل تیرے بنایا دل دنیا پیچھے جو بھاگا اس نے اپنا...
  17. loneliness4ever

    مجھے جگ نے جینا سکھا دیا

    السلام علیکم امید ہے تمام احباب خیر سے ہونگے مجھے جگ نے جینا سکھا دیا بڑا مطلبی جو بنا دیا لگا اجنبی سا مجھے نگر وہ جو حاجتوں کا بتا دیا مری دسترس میں ہیں منزلیں تری خو نے ایسا بنا دیا بڑے حوصلے کا وہ کام تھا دیا یاد کا جو بجھا دیا مرا کون ہے گا جہان میں مجھے گردشوں نے بتا دیا تری یاد کی...
  18. loneliness4ever

    ہے فلک تلے مرا گھر مگر مرے واسطے ہیں فلک بریں

    السلام علیکم ہے فلک تلے مرا گھر مگر مرے واسطے ہیں فلک بریں مری نسبتیں ہیں علی تلک مرے رابطے ہیں فلک بریں اے حسیں جہاں تری خو نہیں مری آنکھ میں تو رہا نہیں مری جستجوہیں علی حسیں، مرے واسطے ہیں فلک بریں تری محفلوں میں لگا نہیں مرا دل کبھی اے جہان سن مری خلوتیں مری انجمن، مرے رابطے ہیں فلک...
  19. loneliness4ever

    میں نے پایا محبت کو فقیری میں ۔۔۔۔۔۔ برائے تنقید و اصلاح

    السلام علیکم امید ہے احباب خیر سے ہونگے ایک کوشش برائے تنقید و اصلاح لایا ہوں میں نے پایا محبت کو فقیری میں زندگی دوست ہوتی ہے غریبی میں سانس آتی ہے مخمل پر مگر گن کر زندگی تنگ پڑتی ہے امیری میں پایا ہے محفلوں میں بھی فرشتوں کو رابطے دیکھے ہیں ایسے فقیری میں حال ایسا محمد صلی اللہ علیہ...
  20. loneliness4ever

    قاتل ہوتا ہے اکثر ۔۔۔۔۔۔۔۔ برائے تنقید و اصلاح

    السلام علیکم دعا ہے تمام احباب خیر سے ہوں بندہ آج پھر حاضر ہوا ہے امید ہے احباب رہنمائی فرمائیں گے فعلن فعلن فعلن فع بیتے پل ہیں سپنوں میں اس کا چہرہ خوابوں میں حال ِ دل میں کہتا ہوں سیدھے سادے لفظوں میں قاتل ہوتا ہے اکثر گھر کے سارے اپنوں میں خوں کے قطرے گہرے ہیں ہر پل ہر سو گلیوں میں...
Top