برائے اصلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔ اے خدا ناخدا ہر نظر ہے یہاں

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

فقیر ایک مرتبہ پھر حاضر ہوا ہے، امید ہے اہل علم وقت عنایت فرمائیں گے

فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

اے خدا ناخدا ہر نظر ہے یہاں
بندگی بار ِ جان ِ بشر ہے یہاں

اِس جگہ اُس جگہ ہرجگہ ہے خدا
گم مکاں لا مکاں میں بشر ہے یہاں

اس نگر کی فضا میں عجب بے حسی
شاخ کو اوڑھ کر ہر شجر ہے یہاں

تیرگی کی ردا تان کر شہر بھر
رونق ِ طور کا منتظر ہے یہاں

خواب کے خوف سے شہر میں رتجگا
بار ِ شب ہر گھڑی آنکھ پر ہے یہاں


س ن مخمور
امر تنہائی

 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مطلع مبہم ہے۔ پہلے دونوں اشعار درست، لیکن قافیہ مشترک ہے۔ دوسرے شعر کو ذرا فاصلے پر رکھا جائے۔ یعنی چوتھا پانچواں شعر بنا دیا جائے۔
اس نگر کی فضا میں عجب بے حسی
شاخ کو اوڑھ کر ہر شجر ہے یہاں
÷÷شجر تو دشت میں ہوتے ہیں، شہروں میں نہیں۔ دوسرا مصرع سمجھ میں نہیں آیا کہ شاخ اوڑھنے سے کیا مراد ہے؟ بے حسی کس طرح ظاہر ہوتی ہے؟

تیرگی کی ردا تان کر شہر بھر
رونق ِ طور کا منتظر ہے یہاں
÷÷یہاں منتظِر کا محل ہے، زبر کے ساتھ ’منتظَر‘ کے معنی ’جس کا انتظار کیا جائے‘ ہوتے ہیں، انتظار کرنے والا نہیں۔ دونوں تلفظ ہم معنی نہیں، ایک دوسرے کی الٹ ہیں۔

خواب کے خوف سے شہر میں رتجگا
بار ِ شب ہر گھڑی آنکھ پر ہے یہاں
÷÷÷پہلے مصرع میں ’ہے‘ کی کمی ہے۔ دوسرے مصرع یں کس کی آنکھ؟ کون سی ۔۔دائیں یا بائیں؟
 

شوکت پرویز

محفلین
خواب کے خوف سے شہر میں رتجگا
بار ِ شب ہر گھڑی آنکھ پر ہے یہاں
÷÷÷پہلے مصرع میں ’ہے‘ کی کمی ہے۔ دوسرے مصرع یں کس کی آنکھ؟ کون سی ۔۔دائیں یا بائیں؟
انکل میری تو ہنسی ہی نہیں رک رہی۔۔۔
کچھ ایسا ہی پہلے بھی ہوا تھا۔۔۔
جھلک کشمیر کے سیبوں کی مانی
نظر آتی مجھے اک گال میں ہے
درست، لیکن دوسرے گال میں کیا ہے؟ وہ یوسفی کی بات یاد آ گئی کہ آپ کا بایاں کان بہت خوبصورت ہے۔
 

loneliness4ever

محفلین
انکل میری تو ہنسی ہی نہیں رک رہی۔۔۔
کچھ ایسا ہی پہلے بھی ہوا تھا۔۔۔


:jokingly:یہ واقعی محترم استاد کا ایک دلچسپ اور منفرد تبصرہ ہے، فقیر جلد تبدیلیوں کے ساتھ حاضر ہوگا
شوکت بھائی آپ ہیں کدھر ، کافی کم کم نظر آتے ہیں

جہاں رہیں آباد و کامران رہیں ۔۔۔ آمین
 

شوکت پرویز

محفلین
:jokingly:یہ واقعی محترم استاد کا ایک دلچسپ اور منفرد تبصرہ ہے، فقیر جلد تبدیلیوں کے ساتھ حاضر ہوگا
شوکت بھائی آپ ہیں کدھر ، کافی کم کم نظر آتے ہیں

جہاں رہیں آباد و کامران رہیں ۔۔۔ آمین
جی محترم!
یہیں ہیں، ان شاء اللہ حاضر رہنے کی کوشش کریں گے۔
:)
 
Top