اصلاح کے لئے ۔۔۔۔ "لطف ہے ستانے میں"

loneliness4ever

محفلین

فاعلن مفاعیلن

لطف ہے ستانے میں
آپ کو جلانے میں

رابطے ضروری ہیں
زندگی بنانے میں

آپ ہیں بڑے اچھے
بے رخی دکھانے میں

زندگی گزرتی ہے
زندگی بھلانے میں

رنجشیں مقابل ہیں
گھر کو لوٹ جانے میں

خون ِ دل بہاتے ہیں
لفظ اک بنانے میں

خود سے بھی نہیں ملتے
یاد ِ جاں بھلانے میں

زن بہت ضروری ہے
گھر کو گھر بنانے میں

زندگی گزر جائے
حال ِ دل سنانے میں



س ن مخمور​
 

الف عین

لائبریرین
لطف ہے ستانے میں
آپ کو جلانے میں
۔۔یہ واضح نہیں ہوتا کہ کون کس کو ستانے میں لذت لے رہا ہے؟

اور یہ شعر جو فارق کو پسند آیا ہے، یہ واضح نہیں کہ کس قسم کی رنجشیں؟
رنجشیں مقابل ہیں
گھر کو لوٹ جانے میں

اور یہاں بجائے ’زن‘ کے اگر پرسنل بات کی جائے تو شعر میں مزید حسن پیدا ہو جائے، یعنی ’تم بہت ضروری ہو‘
زن بہت ضروری ہے
گھر کو گھر بنانے میں
 
Top