مجھے جگ نے جینا سکھا دیا

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

امید ہے تمام احباب خیر سے ہونگے
مجھے جگ نے جینا سکھا دیا
بڑا مطلبی جو بنا دیا

لگا اجنبی سا مجھے نگر
وہ جو حاجتوں کا بتا دیا

مری دسترس میں ہیں منزلیں
تری خو نے ایسا بنا دیا

بڑے حوصلے کا وہ کام تھا
دیا یاد کا جو بجھا دیا

مرا کون ہے گا جہان میں
مجھے گردشوں نے بتا دیا

تری یاد کی رہی چاندنی
میں نے گھر کا دیپ بجھا دیا

نہ پتہ چلا میں نے گھر میں کب
ترے نام کو ہے سجا دیا

تری یاد کی رہی تیرگی
میں نے گھر ہی اپنا جلا دیا

یہ جو بارشوں کا ہے سلسلہ
لگے غم وہ دل کا سنا دیا

تری بے رخی نے اے زندگی
مجھے خود سے آج ملا دیا
توجہ کا طالب

خاکسار
س ن مخمور
 
مدیر کی آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
ہے گا کو تبدیل کردیجیے۔

محترم استاد

ذیل میں جو لکھا ہے اس میں سے آپ کے ارشاد کیمطابق
’’ ہے گا ‘‘ تبدیل کرنے کی ٹھانی

مرا کون ہے گا جہان میں
مجھے گردشوں نے بتا دیا

اور ’’ ہے گا ‘‘ کی تبدیلی اپنے ساتھ درج ذیل تبدیلی لے آئی

مرے لوگ سب ہیں فریب سے
مجھے گردشوں نے بتا دیا

توجہ کا طالب

خاکسار
 
loneliness4ever

محفلین

ابن رضا

لائبریرین

نہیں کوئی میرا، جہان میں
مجھے گردشوں نے بتا دیا
 
الف عین

لائبریرین
اسے بھول گیا تھا۔۔۔
مجھے جگ نے جینا سکھا دیا
بڑا مطلبی جو بنا دیا
۔۔دو لخت محسوس ہوتا ہے۔

لگا اجنبی سا مجھے نگر
وہ جو حاجتوں کا بتا دیا

÷÷یہ بھی واضح نہیں۔

مری دسترس میں ہیں منزلیں
تری خو نے ایسا بنا دیا
۔۔درست

بڑے حوصلے کا وہ کام تھا
دیا یاد کا جو بجھا دیا
÷÷دیا یاد۔۔۔ میں یایا کی تکرار اچھی نہیں لگتی صوتی طور پر۔

مرا کون ہے گا جہان میں
مجھے گردشوں نے بتا دیا
÷÷مفہوم؟

تری یاد کی رہی چاندنی
میں نے گھر کا دیپ بجھا دیا
÷÷درست

نہ پتہ چلا میں نے گھر میں کب
ترے نام کو ہے سجا دیا
÷÷میں نے کب‘ میں حروف کا غیر ضروری اسقاط ہے۔

تری یاد کی رہی تیرگی
میں نے گھر ہی اپنا جلا دیا
۔۔دو لخت، یادوں کی روشنی ہوتی ہے یا تیرگی؟؟

یہ جو بارشوں کا ہے سلسلہ
لگے غم وہ دل کا سنا دیا
÷÷واضح نہیں۔

تری بے رخی نے اے زندگی
مجھے خود سے آج ملا دیا
درست
 
استاد محترم خاکسار نے یہاں جگ کو مطلبی بیان کر کے اس بات کی جانب اشارہ کرنا چاہا ہے کہ
اس جگ میں اس کا جینا ممکن ہے جو مطلب پرست ہے ، زمانے میں نفسانفسی اس قدر ہوئی
کہ بنا مطلب پرستی کے جینا ، ترقی کرنا، آگے بڑھنا محال نظر آتا ہے یوں اگر اس مطلبی دنیا میں
جینا ہے تو مطلب پرست بن جانا ہوگا۔۔۔ یہ طنزا کہنا چاہا ہے کہ اس دنیا نے جینا سیکھا دیا مجھے
مطلبی جو بنا دیا

لگا اجنبی سا مجھے نگر
وہ جو حاجتوں کا بتا دیا

÷÷یہ بھی واضح نہیں۔

خاکسار نے یہ کہنا چاہا کہ ضرورتوں کے وقت
تما م شہر ہی نااآشنا لگا، ضرورت کے وقت
سب نے منہ موڑ لیا

مری دسترس میں ہیں منزلیں
تری خو نے ایسا بنا دیا
۔۔درست

محترم استاد کا درست بھی بہت قیمتی ہے بندے کے لئے

بڑے حوصلے کا وہ کام تھا
دیا یاد کا جو بجھا دیا
÷÷دیا یاد۔۔۔ میں یایا کی تکرار اچھی نہیں لگتی صوتی طور پر۔

استاد محترم مجھےخود اس پر قرار نہیں تھا مگر شریک محفل اس لئے
کیا کہ مجھے اندازہ ہو سکھے کہ جس انداز سے خاکسار سوچ رہا ہے
وہ درست بھی ہے کہ نہیں

محترم استاد اگر اس کو یوں کر دیا جائے

بڑے حوصلے کا وہ کام تھا
جو چراغ ِ یاد بجھا دیا

مرا کون ہے گا جہان میں
مجھے گردشوں نے بتا دیا
÷÷مفہوم؟

استاد محترم ۔۔۔ کوشش یہ کہنے کی خاکسار نے کہ
اس بھری دنیا میں اپنوں کے درمیان جب وقت کی
گردشوں نے گھیرا تو علم ہوا کہ کون اپنا ہے اور کون نہیں

محترم ابن رضا بھائی نے اس پر اپنی عنایت کی
جو ان کی اجازت سے خاکسار استعمال کرنے کی سعادت پا رہا ہے
استاد محترم اس شعر کو اب یوں کر دیا ہے

نہیں کوئی میرا، جہان میں
مجھے گردشوں نے بتا دیا

یعنی کہ برے حالات میں پتہ چل گیا کہ اپنوں کے درمیان بھی تنہا ہی ہیں

تری یاد کی رہی چاندنی
میں نے گھر کا دیپ بجھا دیا
÷÷درست

نہ پتہ چلا میں نے گھر میں کب
ترے نام کو ہے سجا دیا
÷÷میں نے کب‘ میں حروف کا غیر ضروری اسقاط ہے۔

تری یاد کی رہی تیرگی
میں نے گھر ہی اپنا جلا دیا
۔۔دو لخت، یادوں کی روشنی ہوتی ہے یا تیرگی؟؟

استاد محترم بالا شعر میں اگر گھر کی جگہ دل کر لوں تو شاید قابل قبول ہو
بالا خیال اس شعر کویاد کرکے ذہن میں آیا تھا

یاد ِ ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

یہاں شاعر نے ماضی کی یاد کو عذاب سے تعبیر کیا ہے
اس ہی طرح خاکسار نے کوشش کی اور
کہنا چاہا کہ جانے واے کی یاد کا اندھیرا ایسا ہوا کہ
گھر ہی اپنا جلا دیا مطلب یاد سے فرار کے لئے اپنا
گھر ہی فنا کر دیا

یہ جو بارشوں کا ہے سلسلہ
لگے غم وہ دل کا سنا دیا
÷÷واضح نہیں۔

استاد محترم خاکسا ر یہ کہنا چاہا کہ
دل کا غم لگتا ہے بادلوں کو پھر سنا دیا گیا ہے جب ہی برسات
ایسی لگی ہے کہ تھمنے میں نہیں آ رہی

تری بے رخی نے اے زندگی
مجھے خود سے آج ملا دیا
درست

محترم استاد اس درجہ عنایت پر ممنون ہوں، اورآپ کی رائے کا طالب
امید ہے وقت عنایت فرمائیں گے
 
عظیم

محفلین
بعد میں حاضر ہوتا ہوں

بابا آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں شاید میری اصلاح کرتے وقت کام آ سکے مخمور بھائی اور میں نے شاید ایک ہی ساتھ شاعری شروع کی تھی ۔ ہم دونوں بھائی ایک فارم میں اپنی کاوشیں ارسال کیا کرتے تھے اور تو اور ایک بار ہماری جھڑپ بھی ہوئی تھی ( اس کے لئے معذرت مخمور بھائی )
اور بابا ہم دونوں غزلیں کہہ کر لڑا کرتے تھے کیا ادیبانہ لڑائی تھی وہ ۔ ہے نا مخمور بھائی ؟
 
یہ تو معلوم نہیں کے کس نے پہلے شاعری کی ٹانگیں توڑنے کا
آغاز کیا تھا، ہاں جی ایک فورم پر ضرور دونوں بھائیوں کی ملاقات
یادگار رہی تھی، اور یہ لڑائی کی بات تو ہمیں یاد ہی نہیں، ایسا
کب ہوا تھا، معلوم ہی نہیں، وہ کیا ہے کہ ہمارے ذہن میں یادداشت
محفوظ کرنے کی جگہ کم پڑنے لگی تو سوچا جو یادیں ذرا دوسری قسم
کی ہیں وہ ڈیلیٹ کر کے جگہ بنائی جائے ذہن میں، تو ہم نے جو
یادیں ڈیلیٹ کیں اس میں ہی لڑائی والی یاد بھی ڈیلیٹ ہوگئی اور
اب ہمارے ذہن میں جگہ کی کمی کے سبب ایسی یادیں محفوظ کرنے
کی گنجائش ہی نہیں ہے ...... بس یاد رہا تو اتنا کہ ہمارے ایک
بھائی ہیں جن کا نام عظیم ہے، اور ہم سے چار ہاتھ آگے ہیں شاعری میں
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
یہ تو معلوم نہیں کے کس نے پہلے شاعری کی ٹانگیں توڑنے کا
آغاز کیا تھا، ہاں جی ایک فورم پر ضرور دونوں بھائیوں کی ملاقات
یادگار رہی تھی، اور یہ لڑائی کی بات تو ہمیں یاد ہی نہیں، ایسا
کب ہوا تھا، معلوم ہی نہیں، وہ کیا ہے کہ ہمارا ذہن میں یادداشت
محفوظ کرنے کی جگہ کم پڑنے لگی تو سوچا جو یادیں ذرا دوسری قسم
کی ہیں وہ ڈیلیٹ کر کے جگہ بنائی جائے ذہن میں، تو ہم نے جو
یادیں ڈیلیٹ کی اس میں ہی لڑائی والی یاد بھی ڈیلیٹ ہوگئی اور
اب ہمارے ذہن میں جگہ کی کمی کے سبب ایسی یادیں محفوظ کرنے
کی گنجائش ہی نہیں ہے ...... بس یاد رہا تو اتنا کہ ہمارے ایک
بھائی ہیں جن کا نام عظیم ہے، اور ہم سے چار ہاتھ آگے ہیں شاعری میں

یاد رکها کرو مخمور بهائی یادیں چاہے بری ہوں یا اچهی مستقبل میں بہت سیکهنے کو ملتا ہے ان سے - ڈلیٹ کرنے سے جگہ تو بن جاتی ہے مگر ذہن خالی رہ جاتا ہے -
 
Top