قمر جلالوی

  1. طارق شاہ

    قمر جلالوی ::::: حرم کی راہ کو، نُقصان بُت خانے سے کیا ہو گا ::::: Qamar Jalalvi

    غزل حرم کی راہ کو، نُقصان بُت خانے سے کیا ہو گا خیالاتِ بشر میں، اِنقلاب آنے سے کیا ہو گا کسے سمجھا رہے ہیں آپ، سمجھانے سے کیا ہو گا بجز صحرا نوَردی ، اور دِیوانے سے کیا ہو گا ارے کافر ! سمجھ لے ، اِنقلاب آنے سے کیا ہو گا بنا کعبہ سے بُت خانہ، تو بُت خانے سے کیا ہو گا نمازی سُوئے مسجد جا...
  2. طارق شاہ

    قمر جلالوی ::::: شیخ آخر یہ صُراحی ہے، کوئی خُم تو نہیں ::::: Qamar Jalalvi

    غزل شیخ آخر یہ صُراحی ہے، کوئی خُم تو نہیں اور بھی، بیٹھے ہیں محِفل میں تمہی تم تو نہیں ناخُدا ہوش میں آ، ہوش تِرے گُم تو نہیں یہ تو ساحِل کے ہیں آثار ، تلاطُم تو نہیں ناز و انداز و ادا ، ہونٹوں پہ ہلکی سی ہنسی ! تیری تصویر میں سب کُچھ ہے تکلّم تو نہیں دیکھ، انجام محبّت کا بُرا ہوتا ہے...
  3. نیرنگ خیال

    قمر جلالوی میرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کچھ سنا دینا

    میرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کچھ سنا دینا زباں سے کچھ نہ کہنا دیکھ کر آنسو بہا دینا میں اس حالت سے پہنچا حشر والے خود پکار اٹھے کوئی فریاد کرنے آ رہا ہے راستہ دینا اجازت ہو تو کہ دوں قصۂ الفت سرِ محفل مجھے کچھ تو فسانہ یاد ہے کچھ تم سنا دینا میں مجرم ہوں مجھے اقرار ہے جرمِ محبت کا مگر پہلے...
  4. رحیم ساگر بلوچ

    قمر جلالوی تجھے کیا ناصحا احباب خود سمجھائے جاتے ھیں از قمر جلالوی

    ﺗﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﻧﺎﺻﺤﺎ ﺍﺣﺒﺎﺏ ﺧﻮﺩ ﺳﻤﺠﮭﺎﺋﮯﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍِﺩﮬﺮ ﺗُﻮ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍُﺩﮬﺮ ﻭﮦ ﮐﮭﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﭼﻤﻦ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﺎ ﮐﺮاے ﻧﺴﯿﻢِ ﺻﺒﺢ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﻨﺎ ﺍﺳِﯿﺮﺍﻥِ ﻗﻔﺾ ﮐﮯ ﺁﺝ ﭘَﺮ ﮐﭩﻮﺍﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﯿﮍﯼ ﺍﭨﮑﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﺍﻟﺠﮭﺘﯽ ﮨﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﮯ ﺩﯾﻮﺍﻧﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﺩﻓﻨﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍُﻧﮭﯿﮟ ﻏﯿﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮨﮯ ﺍﻥ...
  5. طارق شاہ

    قمر جلالوی :::: کِس یاس سے مرے ہیں مریض اِنتظار کے ۔۔۔ Qamar Jalalvi

    غزلِ قمرجلالوی کِس یاس سے مرے ہیں مریض اِنتظار کے قاتل کو یاد کر کے ، قضا کو پُکار کے مقتل میں حال پُوچھو نہ مجھ بے قرار کے تم اپنے گھرکو جاؤ چُھری پھیر پھار کے رُکتی نہیں ہے گردشِ ایّام کی ہنسی لے آنا طاق سے مِرا ساغر اُتار کے جی ہاں شراب خور ہیں ہم تو جنابِ شیخ بندے بس ایک آپ ہیں،...
  6. فاتح

    قمر جلالوی مریضِ محبت انہی کا فسانہ سناتا رہا دم نکلتے نکلتے

    سید شہزاد ناصر صاحب نے گلشن آرا سید کی آواز میں "موسیقی کی دنیا" میں یہ غزل شاملِ محفل کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ ابھی تک "پسندیدہ کلام کے زمرے میں یہ خوبصورت موجود ہی نہیں۔ سو استاد قمر جلالوی کی یہ غزل سید شہزاد ناصر صاحب کی محبتوں کی نذر: مریضِ محبت انھی کا فسانہ سناتا رہا دم نکلتے نکلتے مگر ذکر...
  7. نیرنگ خیال

    قمر جلالوی خبر اب تو لے بے مروت کسی کی

    خبر اب تو لے بے مروت کسی کی چلی جان تیری بدولت کسی کی مجھے حشر میں پیش داور جو دیکھا ذرا سی نکل آئی صورت کسی کی خدا کے لئے یوں نہ ٹھکرا کے چلئے کہ پامال ہوتی ہے تربت کسی کی ذرا روٹھ جانے پہ اتنی خوشامد قمرتم بگاڑو گے عادت کسی کی چونکہ اس کا مقطع بہت مشہور ہے۔ لہذا غالب گمان تھا کہ محفل میں...
  8. ش

    قمر جلالوی بوسۂ خال کی قیمت مِری جاں ٹھہری ہے ۔ استاد قمر جلالوی

    بوسۂ خال کی قیمت مِری جاں ٹھہری ہے چیز کتنی سی ہے اور کِتنی گراں ٹھہری ہے چھیڑ کر پھر مجھے مصروف نہ کر نالوں میں دو گھڑی کے لئے صیّاد زباں ٹھہری ہے آہِ پُر سوز کو دیکھ اے دلِ کمبخت نہ روک آگ نِکلی ہے لگا کر یہ جہاں ٹھہری ہے صُبح سے جنبشِ ابرو و مژہ سے پیہم نہ تِرے تیر رُکے...
  9. ش

    قمر جلالوی چمن روئے ہنسے شبنم بیاباں پر نکھار آئے ۔ استاد قمر جلالوی

    چمن روئے ہنسے شبنم بیاباں پر نکھار آئے اِک ایسا بھی نیا موسم مِرے پروردگار آئے وہ سر کھولے ہماری لاش پر دیوانہ وار آئے اِسی کو موت کہتے ہیں تو یارب باربار آئے سرِ گورِ غریباں آؤ لیکن یہ گزارش ہے وہاں منہ پھیر کر رونا جہاں میرا مزار آئے بہا اے چشمِ تر ایسا بھی اِک آنسو ندامت کا جسے دامن...
  10. ش

    قمر جلالوی تربت کہاں لوحِ سرِ تربت بھی نہیں ہے ۔ استاد قمر جلالوی

    تربت کہاں لوحِ سرِ تربت بھی نہیں ہے اب تو تمھیں پھولوں کی ضرورت بھی نہیں‌ہے وعدہ تھا یہیں کا جہاں فرصت بھی نہیں ہے اب آگے کوئی اور قیامت بھی نہیں ہے اظہارِ محبّت پہ بُرا مان گئے وہ اب قابلِ اظہار محبّت بھی نہیں ہے کس سے تمھیں تشبیہہ دوں یہ سوچ رہا ہوں ایسی تو جہاں میں کوئی صوُرت بھی...
  11. ش

    شہید راہِ حق کاشفی کی یاد میں

    شہید راہِ حق کاشفی کی یاد میں جو حق پرستی کی پاداش میں‌ مارا گیا :star: اے مرے دل کسی سے بھی شکوہ نہ کر اب بلندی پہ ترا ستارہ نہیں غیر کا ذکر کیا غیر پھر غیر ہے جو ہمارا تھا وہ بھی ہمارا نہیں اے مرے ہمنشیں چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزرا نہیں بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم اب تو...
  12. ش

    قمر جلالوی تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے اصلا دیکھی ۔ استاد قمر جلالوی

    نعت تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے اصلا دیکھی خُوب جب دیکھ لیا تجھ کو تو دنیا دیکھی ! تو نے قبلِ دوجہاں شان ِ تجلّی دیکھی عرش سجتا ہوا ، بنتی ہوئی دنیا دیکھی! ترے سجدے سے جُھکی سارے رسُولوں کی جبیں سب نے اللہ کو مانا تِری دیکھا دیکھی! میزباں خالق ِ کونین بنا خود تیرا تیری توقیر سر...
  13. ش

    قمر جلالوی سنُ سنُ کے مجھ سے وصف ترے اختیار کا ۔ استاد قمر جلالوی

    سنُ سنُ کے مجھ سے وصف ترے اختیار کا دل کانپتا ہے گردش ِ لیل و نہار کا لاریب لاشریک شہنشاہِ کُل ہے تو! سَر خم ہے ترے دَر پہ ہر اک تاجدار کا محموُد تیری ذات محمّد(ص) تِرا رسول رکھا ہے نام چھانٹ کے مختار ِ کار کا ہوتا نہیں جو حکم تِرا صید کے لئے صید چھوڑدیتا ہے پیچھا شکار کا بنوا...
  14. ش

    قمر جلالوی مجھے باغباں سے گلہ یہ ہے کہ چمن سے بے خبری رہی (قمر جلالوی)

    مجھے باغباں سے گلہ یہ ہے کہ چمن سے بے خبری رہی کہ ہے نخلِ گلُ کا تو ذکر کیا کوئی شاخ تک نہ ہری رہی مرا حال دیکھ کے ساقیا کوئی بادہ خوار نہ پی سکا تِرے جام خالی نہ ہو سکے مِری چشمِ تر نہ بھری رہی میں قفس کو توڑ کے کیا کروں مجھے رات دن یہ خیال ہے یہ بہار بھی یوں ہی جائے گی جو یہی شکستہ...
  15. ش

    قمر جلالوی جواں ہو کر زباں تیری بتِ بے پیر بگڑی ہے (قمر جلالوی)

    ج۔۔۔۔واں ہ۔۔و کر زباں ت۔۔یری بتِ بے پ۔۔یر بگ۔۔ڑی ہے دعا کتنی حسیں تھی جس کی یہ تاثیر بگڑی ہے وہ می۔را نام لکھتے وق۔ت روئ۔ے ہ۔وں گ۔ےاے قاص۔د یہاں آنسوُ گرے ہ۔وں گے جہاں ت۔حریر ب۔گ۔ڑی ہ۔ے مصّ۔ور اپنی صورت مجھ سے پہثانی نہیں جات۔۔۔ی میں ایسا ہ۔و گیا ہ۔وں یا م۔۔یری ت۔صویر بگ۔۔ڑی ہے چ۔لا...
  16. پ

    قمر جلالوی غزل-کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو(قمر جلالوی

    کبھی کہا نہ کسی سے ترے فسانے کو نہ جانے کیسے خبر ہو گئ زمانے کو دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو مری لحد پہ پتنگوں کا خون ہوتا ھے حضور شمع نہ لایا کریں جلانے کو سنا ہے غیر کی محفل میں تم نہ جاؤ گے کہو تو آج سجا لوں غریب خانے کو دبا کے قبر میں سب...
  17. محمد وارث

    قمر جلالوی غزل - کب میرا نشیمن ۔ استاد قمر جلالوی

    کب میرا نشیمن اہلِ چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی اللہ تم اٹھ کے آ نہ سکے دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں بے وجہ...
Top