قمر جلالوی میرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کچھ سنا دینا

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کچھ سنا دینا
زباں سے کچھ نہ کہنا دیکھ کر آنسو بہا دینا

میں اس حالت سے پہنچا حشر والے خود پکار اٹھے
کوئی فریاد کرنے آ رہا ہے راستہ دینا

اجازت ہو تو کہ دوں قصۂ الفت سرِ محفل
مجھے کچھ تو فسانہ یاد ہے کچھ تم سنا دینا

میں مجرم ہوں مجھے اقرار ہے جرمِ محبت کا
مگر پہلے خطا پر غور کر لو پھر سزا دینا

قمرؔ وہ سب سے چھپ کر آ رہے ہیں فاتحہ پڑھنے
کہوں کس سے کہ میری شمعِ تربت کو بجھا دینا
عابدہ پروین کی آواز میں
 
حاتم راجپوت

بہت خوب۔۔۔ لیکن وڈیو لنک یوٹیوب کا ہے،جس سے ہم فی الوقت محروم ہیں۔ :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔ لیکن وڈیو لنک یوٹیوب کا ہے،جس سے ہم فی الوقت محروم ہیں۔ :(
معذرت خواہ ہوں۔۔۔۔ آپ آڈیو تلاش کر لیں۔۔۔ کافی ویب سائٹس پر پڑی ہے۔ :)

غزل پڑھنے کا بھی اپنا مزا ہے، شرط یہ ہے کہ قاری بھی ڈسا ہوا ہونا چاہئے :)
کس کا ڈسا ہونا چاہیے۔۔۔ :)
 
آپ نے تذکرہ کیا ناکام محبت کا ۔۔۔ تو آپ کی نظر میں پیمانہ بھی ہوگا :)
عام طور پر عوامی زبان میں ایسی محبت جس میں محبوب سے وصال نا ہوسکے اسے ناکام محبت کہا جاتا ہے۔ اس مراسلے سے میری یہی مراد تھی۔

لیکن حقیقتاً میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر واقعی محبت سچی ہو یا مخلص ہو تو محبت کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ محبت بس محبت ہوتی ہے :)
خواہش ناکام ہوسکتی ہے۔ :)
 
اور اگر وصال ہوجائے تو۔۔۔۔ :) پھر تو کامیاب ہو گئی۔۔۔ ایسی صورت میں مستقبل کیا رہے گا۔
 
اور اگر وصال ہوجائے تو۔۔۔ ۔ :) پھر تو کامیاب ہو گئی۔۔۔ ایسی صورت میں مستقبل کیا رہے گا۔
اسی لئے تو میں نے عرض کیا تھا !
لیکن حقیقتاً میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر واقعی محبت سچی ہو یا مخلص ہو تو محبت کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ محبت بس محبت ہوتی ہے :)
خواہش ناکام ہوسکتی ہے۔ :)
 
یعنی نہ ناکام نہ کامیاب۔۔۔ بڑا دقیق فلسفہ ہے بئی۔۔۔ ۔ پھر یہ ادیب شاعر کیوں ہر وقت ڈھنڈورا پیٹتے ہیں۔۔۔ ان کے نظریات درست معلوم نہیں ہوتے مجھے۔۔۔ ۔ :)
بہت سے لوگ خواہش اور محبت کی آمیزش کو محبت سمجھتے ہیں۔
جب خواہش کو پالیتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ محبت کامیاب ہوگئی :)
اگر خواہش پوری نا ہو تو گویا محبت ناکام ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت سے لوگ خواہش اور محبت کی آمیزش کو محبت سمجھتے ہیں۔
جب خواہش کو پالیتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ محبت کامیاب ہوگئی :)
اگر خواہش پوری نا ہو تو گویا محبت ناکام ۔
یعنی۔۔۔ خواہش اور محبت میں فرق ہے۔۔۔ یا محبت کی خواہش میں فرق ہے۔۔۔ محبت کی خواہش کرنا غلط ہے۔۔۔ :)
 
Top