نزہت وسیم

  1. ام اویس

    لؤلؤ القرآن۔ سورة عبس

    اسماء سورة: چھیالیس آیات پر مشتمل اس سورة کا مشہور نام عبس ہے۔ اس کے علاوہ اسے سورة الصاخہ اور سورة السفرہ بھی کہتے ہیں۔ روابط : سورة النازعات میں قیامت کے واقع ہونے کا بیان ہے اب سورة عبس کے آخر میں بھی قیامت کا ذکر ہے۔ سورة النازعات کے آخر میں بتایا گیا کہ آپ کا یہ کام نہیں کہ آپ...
  2. ام اویس

    لؤلؤ القرآن ۔ سورة النازعات

    اسماء سورة عم پارے کی دوسری سورة النازعات کے نام سے مشہور ہے۔ یہ نام اس سورة کی پہلی آیت میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ اسے سورة الساھرہ اور سورة الطامہ بھی کہا جاتا ہے۔ مکی سورة ہے اورچھیالیس آیات پر مشتمل ہے۔ روابط اس سے پہلی سورة یعنی “النباء” میں قیامت کے متعلق کفار کے انکار اور سوال کا...
  3. ام اویس

    دیارِ حبیب صلی الله علیہ وآلہ وسلم

    مسجد نبوی کے اہم مقامات: محرابِ نبوی صلی الله علیہ وسلم مسجد کے مسجد ہونے کے لیے کوئی مخصوص شکل و وضع لازم نہیں کی گئی، لیکن چند چیزیں مسجد کی مخصوص علامت کی حیثیت میں معروف ہیں، ایک ان میں سے مسجد کی محراب ہے، جو قبلہ کا رُخ متعین کرنے کے لیے تجویز کی گئی ہے۔ حافظ بدرالدین عینی رحمہ اللہ...
  4. ام اویس

    آئیں تیسواں پارہ یاد کریں، سمجھیں اور سمجھائیں۔

    السلام علیکم و رحمة الله وبرکاتہ! یاسر شاہ بھائی کی توجہ دلانے پر خیال آیا کہ کیوں نہ تیسواں پارہ یاد کرنے اور ہر روز ایک یا دو آیات کو سمجھنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ تیسویں پارے کی یہ تفسیر میں نے مدرسے کی بچیوں کی آسانی کے لیے نہایت آسان اردو میں ترتیب دی ہے۔ اس کا نام لؤلؤ القرآن میری استادِ...
  5. ام اویس

    گلو گلہری

    ننھی گلہری کا نام گلو تھا، وہ جنگل کے اس حصے میں رہتی تھی جہاں درخت خوب گھنے اور ہرے بھرے تھے۔ ایک دن یوں ہوا ، اس کی ماما نے گھر سے جاتے ہوئے کہا : ”گلو ! میں کھانے کی تلاش میں جا رہی ہوں ، تمہارے بابا دوسرے جنگل گئے ہیں ، میری غیر موجودگی میں گھر سے باہر نہ جانا، کیونکہ آج موسم کے آثار ٹھیک...
  6. ام اویس

    اُمّ کون؟ امی

    دادی جان آج کیا تاریخ ہے؟ سوہا نے لکھتے لکھتے سر اٹھا کر پوچھا: آٹھ تاریخ ہے۔ دادی جان کے کچھ کہنے سے پہلے ہی سعود نے بیگ میں کتابیں ڈالتے ہوئے جواب دیا: دادی جان سمجھ گئیں اور مسکراتے ہوئے، اپنی میز پر رکھی کتابوں میں سے ماہنامہ بقعہ نور نکالا اور دکھاتے ہوئے بولیں: ”رسالہ مل گیاہے،...
  7. ام اویس

    قرآن مجید میں لفظ اُم یعنی ماں ۔

    قرآن مجید میں لفظ ماں کی تحقیق: انسانوں کا خالق و مالک الله رب العزت ہے جس نے دنیا کے پہلے انسان آدم کو مٹی سے تخلیق کیا پھر اس کی تسکین کے لیے حوا علیھا السلام سے اس کا جوڑا بنایا۔ عورت اور مرد کا جوڑا بنانے کا مقصد صرف یہی نہیں کہ وہ ایک دوسرے کی تنہائی دور کریں اور ذہنی و جسمانی...
  8. ام اویس

    لؤلؤ القرآن۔ سورة النبا

    اسماء سورة اس سورة کا مشہور نام “سورة النبا”ہے۔ یہ سورة مکہ میں نازل ہوئی۔ النباء کے علاوہ اسے “سورة التساول”، “عم”، “ عمّ یتساءلون” اور سورة المعصرات بھی کہتے ہیں۔ روابط سورة النبا کا ماقبل سورة یعنی سورة المرسلات سے لفظی ربط بھی ہے اور معنوی بھی۔ لفظی ربط تو یہ ہے کہ اس سورة کے الفاظ...
  9. ام اویس

    لؤلؤ القرآن: ابتدائی معلومات

    لؤلؤ القرآن : آسان درسی تفسیر، عم پارہ ترتیب۔ نزہت وسیم ابتدائی معلومات علم التفسیر کی تعریف: لغوی معنی: کھولنا اصطلاحی معنی: اصطلاح میں علم التفسیر اس علم کو کہتے ہیں جس میں قرآن کریم کے معانی بیان کیے جائیں اور اس کے احکام اور حکمتوں کو کھول کر واضح کیا جائے۔ آیت کی تعریف...
  10. ام اویس

    رحمت یا زحمت

    ولیم جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اپنے فلیٹ میں بالکل اکیلا تھا۔ شہر میں وبا پھیل چکی تھی۔ ہرنفس دوسرے سے گریزاں خوف کے عالم میں اپنے گھر کی پناہ گاہ میں محصور تھا۔ دستور کے موافق یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے ہی دوسرے بچوں کی طرح اس نے بھی والدین کا گھر چھوڑ دیا ، اب تنہائی اس کے رگ وپے میں زہر...
  11. ام اویس

    روشنی کا سفر: آخری قسط

    وہ عربی نہیں جانتا تھا نہ ہی اسے عربی کے کسی لفظ کا مطلب معلوم تھا۔ اس کے باوجود جب کبھی دورانِ سفر محمد المصری قرآن مجید کی کسی سورة کی تلاوت کرتا تو سکپ کان لگا کر سننے لگتا، اگر وہ جلدی پڑھتا تو اسے کہتا: “رکو! اسے ذرا ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔” سنتے ہوئے اس کی کیفیات بھی بدلتی رہتیں، سمجھ نہ آنے کے...
  12. ام اویس

    بگڑے بچے، بگڑے بندے

    کچھ بچے بڑے ہی انوکھے مزاج کے ہوتے ہیں ۔ ماں ایک بات سے روکتی ہے ڈانٹتی ہے ، ڈراتی ہے یہ سمجھتے ہیں اب ماں کی پوری توجہ مجھ پر ہے ۔ اوپر اوپر سے روتے ہیں ماں سے لاڈ کرتے ہیں پھر تھوڑے دن بعد جوں ہی دیکھتے ہیں ماں کی توجہ ہٹی وہی غلطی دوبارہ دہراتے ہیں ، پھر مار کھاتے ہیں، ڈانٹ کھاتے ہیں اور دل...
  13. ام اویس

    واحد اور احد میں فرق

    واحد اور احد میں فرق: عربی زبان میں واحد کا لفظ بالکل اسی طرح استعمال ہوتا ہے جس طرح ہم اردو میں ایک کا لفظ استعمال کرتے ہیں ۔ بڑی سے بڑی کثرتوں پر مشتمل کسی مجموعہ کو بھی اس کی مجموعی حیثیت کے لحاظ سے واحد یا ایک کہا جاتا ہے ، جیسے ایک آدمی ، ایک قوم ، ایک ملک ، ایک دنیا ، حتی کہ ایک کائنات...
  14. ام اویس

    قرآن مجید میں لفظ قرین کا ذکر:

    خونی رشتوں کے علاوہ دوسرے انسانوں سے دوستی، تعلق ، میل جول ایک انسان کی فطرت میں شامل ہے کیونکہ انسان زندگی گزارنے کے لیے دوسرے انسانوں کا محتاج ہے اور اکیلا نہیں رہ سکتا ۔اردو میں ایک مشہور کہاوت ہے کہ انسان اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے، یعنی اگر اچھے دوست اور ساتھی ہوں تو اس میں اچھی عادات کا...
  15. ام اویس

    بچوں کا باغ ۔ ابو نمبر میں کہانی۔ ابو

    ڈیڈی ۔۔ ڈیڈی سعد کی آواز سنائی دی تو دادی کے پاس بیٹھی سوہا ہنسنے لگی، ”لیجیے سعد بھیا کا نیا کارنامہ ، اس نے ابو جان کو ڈیڈی کہنا شروع کر دیا ہے۔“سعود نے سکول کا کام کرتے ہوئے ہاتھ روک کر سوہا آپی کی طرف دیکھا اور کہنے لگا: ”بھلا اس میں کیا ہرج ہے ، اگر اس نے ابو کو ڈیڈی کہہ دیا ہے؟“ ”ڈیڈ...
  16. ام اویس

    کشمیر کہانی۔ جنازہ

    یار زید ! دادی کا انتقال ہوگیا ہے”۔ عبد الکریم نے خشک جھاڑیوں پر ٹانگیں پھیلائے، درخت سے ٹیک لگا کر بیٹھے زید کےساتھ گرنے کے انداز میں بیٹھتے ہوئےکہا: ”کل ظہر کے بعد جنازہ ہے۔” “کیا میں ان کا چہرہ بھی نہیں دیکھ پاؤں گا؟ چل نا چلتے ہیں، رات کے آخری پہر ، بس چہرہ دیکھ کر واپس لوٹ آئیں گے۔” زید...
  17. ام اویس

    وہ دن دور نہیں ۔۔ نزہت وسیم

    وہ لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھا۔ محترم وزیر اعظم نے اس کی فائل کھولی اور غور سے پڑھنے لگے، اس کے اعزازات اور کامیابیوں کی تفصیل پڑھ کر ان کی آنکھیں چمکنے لگیں، وہ زیر لب بولے: “آزمانے میں کیا حرج ہے۔” ۔۔۔۔۔۔ آسیہ نے پانچ سالہ ننھے معصوم بچے کو سینے سے لگاتے ہوئے کہا: “احمد میرے لختِ جگر! میری...
  18. ام اویس

    میری سو لفظی کہانیاں۔ نزہت وسیم

    محشر اسے جنت کی رغبت و شوق دلایا گیا داخلے کا ٹکٹ تھما کر جنتی ہونے کی گارنٹی بھی دی گئی ۔ رمضان میں شیطان جکڑ لیے گئے تھے چنانچہ اس کا کام مزید آسان ہوگیا ۔ اس نے جیکٹ پہنی جنت کی طلب میں کچھ لوگوں کو جہنم رسید کرنے جمعہ کے دن مسجد جا پہنچا صدر دروازے پر جہنم کے دروغے وردی میں ملبوس اس کی...
  19. ام اویس

    افسانچہ : ایک خط۔ نزہت وسیم

    میرے ہمدم ! آنکھیں خواب دیکھتی ہیں اور مدتوں ان کی دیکھ بھال کرتی اُجڑتی جا رہی ہیں۔ تنہائیوں کی دُھوپ نے چہرہ جلا کر راکھ کردیا مگر ظاہر کی آنکھ دیکھ نہیں پاتی۔ درد جوڑتے جوڑتے لفظ ٹوٹ گئے اور لفظوں کے جوڑنے میں عبارت کی ہر سطر بکھر گئی، آئینے تڑخ کر ٹکڑوں میں بٹ گئے اور ان نا تراشیدہ...
  20. ام اویس

    بچوں کی کہانیاں: روشنی کا سفر۔ نزہت وسیم

    ”ڈیڈ! مجھے پانچ ڈالر چاہیے۔“ سکپ ایسٹس گھر کے لان میں اپنے دوست محمد المصری کے ساتھ بیٹھا کاروبار سے متعلق ایک اہم مسئلہ پر گفتگو کر رہا تھا۔ عین اسی وقت اس کی دس سالہ بیٹی ماریا نے اس سے آ کر کہا: ”آپ اس ماہ کا جیب خرچ لے چکی ہیں۔“ اس نے نرمی سے جواب دیا: ”ڈیڈ پلیز ! میں وہ خرچ کر چکی ہوں ،...
Top