نزہت وسیم

  1. ام اویس

    لگا لو شجر۔ نظم ۔ نزہت وسیم

    سنو پیارے بچو! کہانی سنو کہانی شجر کی زبانی سنو جہاں ہوں کھڑا ہے یہ مانی کا گھر لگے ہیں یہاں پھول، پھل کے شجر نہ تھا پہلے مانی کا ایسا یہ گھر نہ تھے پھول پتے نہ کوئی شجر بہن بھائی ماں باپ میں تھا مگن مگر آم کھانے کی تھی بس لگن وہ کہتا تھا ہر روز، لے آئیں آم بچاتے تھے ابا، مشقت سے...
  2. ام اویس

    ایک نیا کھیل ۔ لفظ کہانی ۔ نزہت وسیم

    ”لفظ ”ث“ کی کہانی بہت عجیب ہے کیونکہ اس کے بہت کم دوست ہیں۔“ ثمر نے منہ بنا کر کہا : ثمرینہ نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا اور بولی: ”کیوں بھیا ثمر ؟ ”ث“ کے دوست اتنے کم کیوں ہیں حالانکہ وہ تو”ب“کے خاندان میں شامل ہے جس کے بے شمار دوست ہیں ، تو کیا ”ب“ کے دوست ”ث “ کے دوست نہیں ہو سکتے؟“ ”نہیں...
  3. ام اویس

    مجھے بھی دو! نزہت وسیم

    ”ہرگز نہیں! میں اسے ہاتھ بھی نہیں لگاؤں گا۔“ابوبکر نے سختی سے کہتے ہوئے بلال کا ہاتھ پرے کیا: ”یہ بے ایمانی ہے ، تم نے دھوکے سے پیسے دئیے بغیر یہ برگر لیا ہے۔“ وہ حیران بھی تھا اور سخت غصے میں بھی۔ سکول میں بریک کے وقت بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلال نے کنٹین سے برگر اُڑا لیا اور ہنستے ہوئے...
  4. ام اویس

    کمسِن شہید

    شھدائے بدر بدر کے کم سِن شھید : پیارے بچو! آپ جانتے ہیں کہ الله تعالی نے، ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم کو تمام انسانوں کی راہنمائی کے لیے دنیا میں بھیجا۔اس وقت ہر طرف کفر و شرک کا دور دورا تھا، لوگ بتوں کی عبادت کرتے تھے اور ہر طرح کی برائی میں مبتلا تھے۔ آپ صلی الله...
  5. ام اویس

    اسلام کے پہلے شہید

    شھادت کا مطلب ہے گواہی دینا اور شہید اسے کہتے ہیں جو ایمان کی حالت میں اپنی جان، الله کی رضا کے لیے دینِ اسلام پر قربان کر دے۔ اسلام میں شہید کا مرتبہ اور مقام بہت بلند ہے۔ الله تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ جو لوگ الله کی خاطر مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو ، بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم ان...
  6. ام اویس

    قرآن مجید میں حضرت نوح علیہ السلام کا ذکر:

    حضرت نوح علیہ السلام قرآن مجید کی بہت سی آیات میں الله رب العزت نے نوح علیہ السلام کا قصہ بیان فرمایا ہے۔ ان حالات کو بیان کیا ہے جن کی وجہ سے ان کی قوم نے انہیں جھٹلایا۔ انتیس سورتوں میں اس عظیم پیغمبر کی دعوت توحید کا بیان ہے۔ تبلیغِ دین کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات ، قوم کی نافرمانی اور اس...
  7. ام اویس

    قرآن مجید میں حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر

    حضرت آدم علیہ السلام : قرآن مجید میں لفظ آدم چوبیس بار آیا ہے اور سات مقامات پر حضرت آدم علیہ السلام کا واقعہ بیان ہوا ہے۔ یہ بالکل ایک کہانی کی طرح ہے ۔ اور کیونکہ الله جل شانہ نے اپنی کتاب حق میں بیان کیا ہے اس لئے ہر قسم کے شک و شبہ سے پاک ہے ۔ اپنے بچوں اور چھوٹے بہن بھائیوں کو جھوٹی اور...
  8. ام اویس

    لؤلؤ القرآن ۔ سورة الانفطار :5

    انیس آیات پر مشتمل اس سورة کا مشہور نام الانفطار ہے اس کے علاوہ اسے “اذا السماء انفطرت”، سورة “انفطرت” اور “سورة المنفطرہ” بھی کہا گیا ہے۔ ربط آیات: 1 تا 5 پچھلی سورت میں قیامت کے حالات و ہولناکی کا ذکر تھا اس سورة میں بھی قیامت کا تذکرہ ہے، درمیان میں غفلت پر تنبیہ کی گئی ہے۔ اِذَا...
  9. ام اویس

    پاک فضائیہ کے ہیرو

    چودہ فروری 2019 کا دن تاریخِ کشمیر میں ایک الگ طرح کی کامیابی کا دن ہے۔ ایک نوجوان کشمیری مجاہد نے انڈیا کے تسلط کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔ اپنے جسم کےساتھ تباہ کن بم باندھ کر انڈین آرمی کی بس سے ٹکرا گیا۔ پلوامہ کے مقام سے گزرنے والی یہ بس ریزور فورس کو لے کر جا رہی تھی۔ تقریبا چالیس فوجی...
  10. ام اویس

    خوشی (فرح) کا ذکر قرآن مجید میں

    خوشی کا مفہوم بیان کرنے کے لیے عربی زبان میں بہت سے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک الفرح ہے۔ فرح سے مراد وہ جذبہ ہے جو انسانی ذہن کامیابی کی صورت میں محسوس کرتا ہے۔ انسانی ذہن پسندیدہ باتوں سے بھی خوش ہوتا ہے اور بعض اوقات ناپسندیدہ امور بھی اس کی خوشی کا سبب بن سکتے ہیں ، خواہ وہ عارضی...
  11. ام اویس

    نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے قائدانہ اوصاف

    قیادت کے اہم ترین گیارہ اوصاف: نبی آخر الزماں صلی الله علیہ وآلہ وسلم ان اوصاف کا بہترین نمونہ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۱- دیانت و امانت: دیانت و سچائی کی شہرت حاصل ہونا ، مثالی نمونہ بننا ۲- حکیمانہ سوچ کے ساتھ منزل کا تعین کرنا اور پُرجوش ترغیب کے ساتھ منزل کی طرف گامزن کرنے پر آمادہ کرنے کی صلاحیت...
  12. ام اویس

    لؤلؤ القرآن ۔ سورة التکویر ۔4

    اسماء سورت انتیس آیات پر مشتمل اس سورة کا مشہور نام التکویر ہے۔ اس کے علاوہ اسے سورة کوّرت اور اذا الشمس کوّرت بھی کہا جاتا ہے۔ سورة التکویر کی اہمیت: حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :مجھے سورۃ ھود ، الواقعۃ، المرسلات، عم...
  13. ام اویس

    آپ صلی الله علیہ و آلہ وسلم ہر حال میں ذکر الله کرتے تھے ۔

    صحیح بخاری کی ایک حدیث مبارکہ میں حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنھا فرماتی ہیں، جس کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم ہر وقت الله جل جلالہ کے ذکر میں مشغول رہا کرتے تھے۔ شمائل الترمذی میں حضرت علی رضی الله عنہ کا فرمان درج ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم...
  14. ام اویس

    سیرت النبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا ایک پہلو:

    سیرت نبی کریم صلی الله علیہ وسلم بیان کرنا ہردور کے ہر مصنف کے لیے ایک اعزاز ہے۔ بے شمار مصنفین نے اس موضوع پر قلم اٹھایا جن میں اپنے بھی شامل ہیں اور بے گانے بھی اور سیرت نبی کریم ﷺ کے ہر پہلو سے امت کو روشناس کرانے کے لیے حیات نبیﷺ کے واقعات پر قلم آزمائی کی۔ دینِ اسلام میں عقائد کی درستگی اور...
  15. ام اویس

    رانا ٹنگرینا

    پیارے بچو! یہ کہانی ہے ایک چھوٹے سے مینڈک کی، جس کا نام ڈوڈو تھا۔ اس کا رنگ سبزی مائل بھورا تھا۔ اسے چھلانگیں لگانا اور اچھل اچھل کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا بہت پسند تھا، صبح ہوتے ہی وہ بستر سے نکلتا، دانت برش کرنے اور نہانے کی بجائے ادھر ادھر چھلانگیں لگانا شروع کر دیتا، ہر وقت اچھل...
  16. ام اویس

    نہیں کبھی نہیں۔

    متوسط طبقے کا ایک گھر، بہار کی آمد آمد، جھٹ پٹے کا وقت، برآمدے میں تخت پر ماں بیٹھی سبزی بنا رہی ہے۔ چھت پر ہلکا ہلکا پنکھا چل رہا ہے۔ اس کے تین بچے ابوبکر، مؤمنہ اور سوہا سامنے صحن میں کرکٹ کھیل رہے ہیں؛ جن کی عمریں بالترتیب بارہ ، دس اور تین سال ہیں۔ ابوبکر: کھیل ختم کرنے کے بعد زور سے کہتا...
  17. ام اویس

    حق مہر

    مہر کسے لہتے ہیں ؟ خالق کائنات نے انسان کو جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا۔ مرد کے لیے عورت اور عورت کے لیے مرد کی ضرورت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ ہر معاشرے میں اس ضرورت کو پورا کرنے کے مختلف طریقے رائج ہیں۔ اسلام میں نکاح کے ذریعے مرد و عورت کے درمیان مضبوط عہد قائم کیا جاتا ہے۔ اس...
  18. ام اویس

    کھانا کھانے کے آداب

    آدابِ زندگی کھانا کھانے کے آداب ۱- کھانے سے پہلے ہاتھ دھو لیجیے تاکہ ہاتھ گندگی، ناپاکی اور جراثیم سے محفوظ ہوں ۔ ۲- بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر کھانا شروع کریں ۔ ۳- کھانا سیدھے بیٹھ کر کھائیں ، کسی چیز سے ٹیک نہ لگائیں، نہ ہی لیٹ کر کھائیں ۔ ۴- ہمیشہ سیدھے ہاتھ سے کھانا کھائیں ، ضرورت پڑے تو...
  19. ام اویس

    طہارت کے آداب

    آدابِ زندگی طہارت کے آداب ۱- جب نیند سے بیدار ہوں تو کلمہ پڑھ کر منہ پر ہاتھ پھیریں ۔ آنکھیں ملیں اور اُٹھ کر پانی کے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے انہیں دھو لیں۔ ۲- رفع حاجت کی ضرورت ہو تو فراغت کے بغیر کھانا کھانے نہ بیٹھیں اسی طرح ضروریات سے فارغ ہونے کے بعد سونے کے لیے بستر پر جائیں۔ ۳- کھانے...
  20. ام اویس

    اللہ سے تعلق اور اس کا احساس

    بہت سی دوسری چیزوں کی طرح رشتوں اور تعلقات میں بھی ہم اللہ کی موجودگی کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔ بے لوث محبت اور بے غرض تعلق بھول رہے ہیں۔ وہ توقعات جو اپنے رب سے ہونا چاہیے تھیں اب ہم بندوں سے رکھنے لگے ہیں اس لیے ویسا ہی بدلہ نہ ملنے پر تکلیف ہوتی ہے۔ ہر تعلق اور ہر رشتے میں اللہ کی موجودگی کا...
Top