نزہت وسیم

  1. ام اویس

    بچوں کی کہانیاں ۔ اب پچھتائے کیا ہوت

    “آج کوئی چھت پر نہیں جائے گا، نہ ہی پتنگ اڑائے گا” ابا جان نے زور سے کہا اور کالج روانہ ہوگئے۔ فہد نے جی کہتے ہوئے سر ہلایا اور گیٹ بند کرکے اندر آ گیا۔ پے درپے ڈور سے زخمی ہوجانے والے المناک حادثات کی وجہ سے شہربھر میں پتنگ بازی پر پابندی تھی۔ گرمیوں کی چھٹیاں تھیں۔ لمبی دوپہر میں جب امی جان...
  2. ام اویس

    بچوں کی کہانیاں۔ کارگل کا شیر

    اس قدر سخت موسم میں وہاں تک پہنچنا نہایت مشکل ہو گا۔” آفیسر نے انتہائی اہم مشن کے متعلق اپنے ساتھیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چھڑی سے دیوار پر لگے نقشے کی طرف اشارہ کیا: “یہ دنیا کے تین سب سے بلند پہاڑی سلسلے ہیں جو اونچی اور دشوار گزار چوٹیوں پر مشتمل ہیں اور یہاں، اس جگہ آکر مل جاتے ہیں۔ سرد موسم...
  3. ام اویس

    رنگ ۔

    آج تن پہ اچھا رنگ کیا اوڑھ لیا ہر طرف رنگ ہی رنگ دکھائی دینے لگے اور سوچ کے ہر رنگ میں رنگ ہی رنگ چمکنے لگے، آسمان کا نیلا ہر سو پھیلا رنگ ، زمین کا سنہرا مہکتا رنگ ، شجر کی ہر ڈال پہ جھومتے پتوں کا ہریالا رنگ، یہانتک کہ آسمان پر اڑتے کالے سیاہ کووں کا رنگ بھی حسین لگنے لگا ۔ یہ فانی انسان...
  4. ام اویس

    بچوں کی کہانیاں۔ اور آگ ٹھنڈی ہو گئی۔

    رات ہو چکی تھی۔ آسمان ایک سیاہ گنبد کی طرح دکھائی دے رہا تھا جس میں بے شمار ستارے چمک رہے تھے۔ چھوٹا ابراھیم چھت پر چت لیٹا آسمان پر چمکتے ستاروں کو بہت غور سے دیکھ رہا تھا۔ ایک طرف سات ستاروں کا جھرمٹ تھا اس کی سیدھ میں ایک موٹا چمک دار تارہ تھا۔ اس کے دوست نے اسے بتایا ، یہ چمکتا ستارہ ہمارا...
  5. ام اویس

    شاہراہِ حیات

    کچھ دن پہلے ایک تحریر نگاہ سےگزری۔ خلاصہ جس کا یہ تھا کہ یوں تو سڑکوں پر ٹریفک کا اژدھام ہوتا ہے لیکن ڈرائیونگ سیکھنے والے کے اردگرد چند ہی گاڑیاں ہوتی ہیں جن سے اسے واسطہ پڑتا ہے، پس اگر وہ ان سے بہترین طریقے سے نبٹ لے تو پرفیکٹ ڈرائیور بن جاتا ہے۔ مجھے تو زندگی بھی ایسی ہی ایک شاہرہ لگتی ہے۔...
  6. ام اویس

    خوش خطی

    گھنٹی کی آواز سن کر ابوبکر نے کاپی پین ایک طرف رکھا اور باہر بھاگا۔ نانو جان نے اسے لکھنے کے لیے اکٹھے چار صفحات دے دئیے تھے۔ وہ پڑھائی میں ہوشیار تھا سارا سبق یاد کر لیتا لیکن لکھنے کی مشق کم ہونے کی وجہ سے اس کی لکھائی خراب تھی۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ نانو جان کے کمرے میں داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ...
  7. ام اویس

    قرآن کمپیٹیشن

    آٹھویں جماعت کا کمرہ مختلف آوازوں سے گونج رہا تھا ۔ ہر سال جماعت میں سوال و جواب کا ایک مقابلہ کروایا جاتا ، جس میں سب بچیاں ذوق وشوق سے حصہ لیتی تھیں ۔ اس سال مقابلے کا موضوع “ معلوماتِ قرآن حکیم ” رکھا گیا۔ بچیوں کو ایک ماہ پہلے ہی موضوع بتا دیا گیا۔ پوری کلاس خوب زور شور سے مقابلے کی تیاری...
  8. ام اویس

    بچوں کی کہانیاں ۔ پکا وعدہ

    “آج پھر تم کسی سے لڑ کر آئے ہو؟” یوسف صاحب نے گھر آتے ہی بلال سے سوال کیا “ہاں لڑا ہوں۔ اور کیوں نہ لڑتا ؟ کیا مار کھا کر آجاتا ؟ جب بھی مجھے کوئی کچھ کہے گا میں اس کا منہ توڑ دوں گا” بلال نے انتہائی غصے اور بدتمیزی سے جواب دیا یوسف صاحب نے موٹر سائیکل ایک طرف کھڑی کی اور صحن میں بچھی چارپائی...
  9. ام اویس

    بچوں کے لیے قرآنی قصہ سیریز ۔ حضرت آدم علیہ السلام

    حصہ اول: امی جان ! بتائیں نا حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر قرآن مجید میں کہاں کہاں ہے؟” ابوبکر نے اپنی امی کی چادر پکڑتے ہوئے کہا: اس کی امی جو مغرب کی نماز پڑھ کر جائے نماز تہہ کررہی تھیں بولیں: “ابوبکر میں نے آپ سے پہلے بھی کہا ہے کہ ہم رات کو اس موضوع پر بات کریں گے اور قرآن مجید کھول کر آیات...
  10. ام اویس

    لذت ۔ نزہت وسیم

    خالق کائنات نے ہر جاندار کو الگ الگ خصوصیات کے ساتھ پیدا کیا جو اس سے جدا نہیں ہو سکتیں۔ انسان کی پیدائش بھی بہت سی خوبیوں اورنفس کی کمزوریوں کے ساتھ ہوئی۔ انسان بحیثیت ذات لذت کا متلاشی ہے۔ ہمیشہ اس چیز کی تلاش میں رہتا ہے جو اسے خوشی اور لذت بخشتی ہے اور اس سے اجتناب کرتا ہے جو اسے رنج والم...
  11. ام اویس

    ایک منظر ۔ نزہت وسیم

    ساس ( اندر آتے ہوئے )”السلام علیکم “ بہو : “وعلیکم السلام امی جان آپ کا کیا حال ہے ؟” ساس : “ٹھیک ہوں الله کا شکر ہے گھٹنوں میں درد ہے۔” (ہائے ہائے کرتی اندر آکر بیٹھ جاتی ہیں ) بہو : “امی آپ بہت دنوں بعد آئیں میں کھانا لاؤں آپ کے لیے ؟ “ ساس : “نہیں بیٹا میں ابھی کھانا کھا کر آئی ہوں ۔”...
  12. ام اویس

    چاند رات

    رمضان المبارک کا مہینہ درحقیقت مسلمانوں کی تربیت کا مہینہ ہے۔ گویا ایک ریفریش کورس ہے جس میں باقی گیارہ مہینوں کی کارگزاری کا تعین کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو الله تعالی کے احکام کا پابند بنانے کے لیے رمضان میں ان پر حلال چیزوں کے استعمال پر بھی مخصوص اوقات میں پابندی لگا دی جاتی ہے ۔ تاکہ حرام...
  13. ام اویس

    رمضان اور پکوڑے

    بچپن میں کسی بات یا کام کو بھول جانے پر جب ماں کی پیار بھری ڈانٹ پڑتی تو ایک دم وہ کام یاد آجاتا ۔ تب ہی اکثر نصیحت کے لیے ایک بے وقوف بھلکڑ کی کہانی سنائی جاتی تھی جواپنی خالہ سے ملنے دوسرے گاؤں جاتا ہے ۔ اس کی خالہ اسے پکوڑے بنا کر کھلاتی ہے ۔ پکوڑے کرارے اور خستہ ہونے کی وجہ سے اسے بہت پسند...
  14. ام اویس

    مختصر تفسیر پارہ سولہ

    *پارہ ~~~16~~~قَالَ َاَلَمْ* سولہوں پارے کی ابتدا حضرت موسٰی علیہ السلام کے حضرت خضر کے ساتھ علمی سفر پر روانہ ہونے سے ہوئی۔ اور حضرت خضر علیہ السلام نے موسی علیہ السلام کو پہلے ہی تنبیہ کر دی کہ آپ کوئی سوال نہیں پوچھیں گے ۔ اس سفر میں تین واقعات پیش آئے ۔ دونوں ایک کشتی میں سوار ہوئے ۔ کشتی...
  15. ام اویس

    ریجنٹ پارک مسجد لندن

    یہ لندن کی مرکزی مسجد ہے جو ریجنٹ پارک میں واقع ہے ۔ لندن میں مسجد کی تعمیر کیسے ہوئی یہ ایک لمبی داستان ہے جس میں بے شمار لوگوں کی کوشش ، محنت اور دولت شامل ہے ۔ انیسویں صدی کے آغاز سے ہی لندن میں مسلمانوں کے لیے ایک مسجد کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جہاں نہ صرف یہ کہ مسلمان نماز کی ادائیگی...
  16. ام اویس

    کون کون سے رشتے حرام ہیں ۔۔

    کون کون سے رشتے حرام ہیں ۔۔۔ شریعت مطہرہ نے نکاح کے بارے میں بہت سے احکام بتائے ہیں ۔ ان احکامات میں یہ تفصیل بھی ہے کہ کون سی عورت کس مرد کے لئے حلال ہے اور کون سا مرد کس عورت کے لئے حلال ہے ۔ ہر مسلمان کے لئے ان تفصیلات کا جاننا ضروری ہے ۔ قرآن مجید میں سورۃ نساء کے چوتھے رکوع میں یہ احکام...
  17. ام اویس

    قرآن مجید کی ایک آیت جس میں عربی کے تمام حروفِ تہجی موجود ہیں ۔

    ایک قرآنی آیت جس میں عربی کے سارے حروف تہجی پائے جاتے ہیں: مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ...
  18. ام اویس

    حق پسندی کا فریب

    ذاتی پسند بہت بڑی رکاوٹ ہے حق پسندی میں ۔۔۔۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم سب اپنی اپنی خواہشات کے پجاری بن گئے ہیں ۔ زندگی کا کوئی شعبہ دیکھ لیجیے جہاں اپنی پسند اور اپنی غرض سے کسی کی سوچ یا قانون کا ٹکراؤ ہوا وہیں اختلاف کی بنا رکھ دی ۔ اپنی بات بالکل درست اور دوسرے کی بات بالکل غلط قرار دے دی جاتی ہے ۔...
  19. ام اویس

    الجھن سلجھن

    خلا بڑہتے بڑہتے مہیب دائرہ بن گیا ۔۔۔ لیکن نظر اس ایک نقطے کی تلاش میں بھٹکتی رہی ۔۔۔ وہ جسے محور بنانا تھا ۔۔۔ وہ جس کے گرد ایسے دیوانہ وار چکر لگانا تھا کہ ہستی کا وجود پانی پانی ہوکر نہ چھلکے ۔۔۔ بھرا پیمانہ وجود کے ساتھ ساتھ دیوانگی کے سارے گر آزمائے ۔۔۔ اور ۔۔ وجود سے الگ نہ ہو ۔۔۔ خالی...
  20. ام اویس

    یقین

    کبھی کبھی دن کا آغاز دکھ تکلیف اور رنج کے ساتھ ہوتا ہے ۔ بہت سی تکلیف دہ باتیں جو شعور میں موجود ہوتی ہیں انسانی ذہن کو شدت سے متاثر کرتی ہیں ۔ انسانوں کے عمومی روئیے ، بچھڑوں ہوؤں کی یاد ، معاشرے کی ظالمانہ رسمیں ، رشتہ داروں کی قطع رحمی اور خود غرضی ، عزیزوں کی بے حسی اور لاپرواہی دل ودماغ کو...
Top