نثر

  1. مسٹر گرزلی

    رشید احمد صدیقی دھوبی-رشید احمد صدیقی

    دھوبی رشید احمد صدیقی علی گڑھ میں نوکر کو آقا ہی نہیں ” آقائے نامدار “ بھی کہتے ہیں اور وہ لوگ کہتے ہیں جو آج کل خود آقا کہلاتے ہیں بمعنی طلبہ ! اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ نوکر کا کیا درجہ ہے ۔ پھر ایسے آقا کا کیا کہنا ” جو سپید پوش “ واقع ہو ۔ سپید پوش کا ایک لطیفہ بھی سن لیجئے ۔ اب...
  2. مسٹر گرزلی

    رشید احمد صدیقی گھاگ-رشید احمد صدیقی

    گھاگ رشید احمد صدیقی گھاگ ( یا گھاگھ) کی ہیڈت صوتی و تحریر اس کو کسی تعریف کا متحاج نہیں رکھتیں الفاظ کے شکل اور آواز سے کتنے اور کیسے کیسے معنی اخذ کیے گئے ہیں لسانیات کی پوری تاریخ اس پر گواہ ہے کبھی کبھی تلفظ سے بولنے والے کی نسل اور قبیلہ کا پتہ لگا لیتے ہیں ۔ گھاگ کی تعریف منطق یا...
  3. جیہ

    ابن انشا فیض احمد فیض اور میں ۔۔۔۔۔۔ ابن انشا کی ایک اور شاہکار تحریر

    فیض احمد فیض اور میں (ابن انشا) فیض صاحب کے متعلق کچھ لکھتے ہوئے مجھے تامل ہوتا ہے۔ دنیا حاسدانِ بد سے خالی نہیں۔ اگر کسی نے کہہ دیا کہ ہم نے تو اس شخص کو کبھی فیض صاحب کے پاس اٹھتے بیٹھتے نہیں دیکھا تو کون اس کا قلم پکڑ سکتا ہے۔ احباب پر زور اصرار نہ کرتے تو یہ بندہ بھی اپنے کوشۂ گمنامی...
  4. ع

    بیویوں کی ٹریڈ یونین

    بیویوں کی ٹریڈ یونین ۔ فکر تونسوی چند دن ہوئے رات کو جب گھر لوٹا اور مردانہ روایت کے مطابق دیر سے لوٹا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میری پہلی اور آخری بیگم نے اپنے گورے گورے کندھے پر ایک سیاہ بلّا لگا رکھا ہے۔ میں نے عرض کیا : " یہ کیا ہے حضور؟ " وہ بولی " جھنڈا اونچا رہے ہمارا"۔ میرا ماتھا...
  5. ت

    ایک رات ۔۔۔ ابنِ صفی

    ایک رات ابن صفی [line] دیکھو دیکھو ۔۔۔۔ وہ رہا ۔۔۔۔ جانے نہ پائے ۔۔۔۔ ابے مار “ ۔ رائفل سے شعلہ نکلا ۔۔۔۔ فائر کی آواز آئی اور وہ چار دیواری پھلانگ کر نکل بھاگا۔ “لاحول ولاقوہ ۔۔۔۔ پھر نکل گیا ۔۔۔۔ اب تو اندھا ہے اندھا“ خان بہادر گرجے۔ نصیرا بھنا کر رہ گیا ۔۔۔۔ تیس خاں بنتے ہیں تو خود...
  6. جیہ

    ابن انشا استاد مرحوم۔۔۔۔۔ ابن انشا کی یاد گار تحریر سے اقتباس

    استاد مرحوم ابنِ انشا استاد مرحوم نے اہلِ زبان ہونے کی وجہ سے طبیعت بھی موزون پائی تھی اور ہر طرح کا شعر کہنے پر قادر تھے۔ اردو، فارسی میں ان کے کلام کا بڑا ذخیرہ موجود ہے جو غیر مطبوعہ ہونے کی وجہ سے اگلی نسلوں کے کام آئے گا۔ اس علم و فضل کے باوجود انکسار کا یہ عالم تھا کہ ایک بار سکول...
  7. فرخ منظور

    پطرس بخاری جناب پطرس - از محمد طفیل

    اصل مضمون پطرس بخاری صاحب کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے - http://www.patrasbokhari.com جناب پطرس (محمد طفیل) پطرس نے جب بھی لکھا۔ لفظوں کے تاج محل بنائے۔ پطرس کو جب بھی کسی دوست نے پکارا، لبیک کی آواز آئی۔ پطرس جس بھی راہ سے گذرے، اپنے نقش چھوڑ گئے۔ اپنے جھنڈے گاڑ گئے۔ بخاری صاحب سے...
  8. جیہ

    یہ نہ تھی ہماری قسمت ۔۔۔۔ کرنل محمد کی ایک شاہکار تحریر سے اقتباس

    یہ نہ تھی ہماری قسمت (کرنل محمد خان) رضیہ ہماری توقع سے بھی زیادہ حسین نکلی اور حسین ہی نہیں کیا فتنہ گر قد و گیسو تھی۔ پہلی نگاہ پر ہی محسوس ہوا کہ initiative ہمارے ہاتھ سے نکل کر فریقِ مخالف کے پاس چلا گیا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ پہلا سوال بھی ادھر سے ہی آیا: "تو آپ ہیں ہمارے نئے...
  9. محمداحمد

    بس کہ دشوار ہے (ہم اور غالب)

    دوستو! آداب، پچھلے دنوں غالب کے ایک شعر سے مڈ بھیڑ ہو گئی تھی اور نتیجے میں یہ مضمون سرزد ہوا تھا، سوچا آپ کی خدمت میں بھی پیش کر دیں۔ ملاحظہ کیجے۔ بس کہ دشوار ہے۔۔۔ غالباً یہ گزشتہ ہفتے کی بات ہے جب محفل میں ایک شعر برائے تشریح پیش ہوا ، شعر غالب کا تھا اورکچھ یوں تھا۔ ؂ رگ سنگ...
  10. فرخ منظور

    ممتاز مفتی آپا - از ممتاز مفتی

    آپا (مُمتاز مُفتی) جب کبھی بیٹھے بٹھائے، مجھے آپا یاد آتی ہے تو میری آنکھوں کے آگے چھوٹا سا بلوری دیا آجاتا ہے جو نیم لو سے جل رہا ہو۔ مجھے یاد ہے کہ ایک رات ہم سب چپ چاپ باورچی خانے میں بیٹھے تھے۔ میں ، آپا اور امی جان، کہ چھوٹا بدو بھاگتا ہوا آیا۔ ان دنوں بدو چھ سات سال کا ہوگا۔ کہنے لگا۔...
  11. محمد وارث

    توبۃ النصوح از ڈپٹی نذیر احمد دہلوی - صفحات 26 تا 50

    توبۃ النصوح از ڈپٹی نذیر احمد دہلوی (صفحات 26 تا 50)
  12. فرحت کیانی

    شفیق الرحمان زنانہ اردو خط و کتابت۔--منگیتر کو۔۔۔ شفیق الرحمٰن

    زنانہ اردو خط و کتابت منگیتر کو۔ جناب بھائی صاحب! آپ کا خط ملا۔ میں آپ کو ہر گز خط نہ لکھتی لیکن پھر خیال آیا کہ آپ کی بہن میری سہیلی ہیں اور کہیں وہ برا نہ مان جائیں۔ وہم و گمان میں بھی نہ آ سکتا تھا کہ کبھی کسی غیر مرد کو خط بھیجوں گی۔ امید کرتی ہوں کہ آئندہ لکھتے وقت اس بات کا خیال...
  13. فرحت کیانی

    شفیق الرحمان زنانہ اُردو خط و کتابت ۔۔۔امی جان کے نام۔۔شفیق الرحمٰن

    زنانہ اُردو خط و کتابت امّی جان کے نام از شفیق الرحمٰن مری پیاری امی، مری جان امی! بعد ادائے ادب کے عرض یہ ہے کہ یہاں ہر طرح سے خیریت ہے اور خیر و عافیت آپ کی خداوند کریم سے نیک مطلوب ہے۔ صورت احوال یہ ہے کہ یہاں سب خیریت سے ہیں۔ والا نامہ آپ کا صادر ہوا۔ دل کو ازحد خوشی ہوئی۔ چچا جان...
  14. فرحت کیانی

    شفیق الرحمان زنانہ اُردو خط و کتابت شوہر کو۔۔۔۔۔ شفیق الرحمٰن

    زنانہ اُردو خط و کتابت شوہر کو از شفیق الرحمٰن سرتاج من سلامت! کورنش بجا لا کر عرض کرتی ہوں کہ منی آرڈر ملا۔ یہ پڑھ کر کہ طبیعت اچھی نہیں ہے از حد تشویش ہے۔ لکھنے کی بات تو نہیں مگر مجھے بھی تقریباً دو ماہ سے ہر رات بے خوابی ہوتی ہے۔ آپ کے متعلق برے برے خواب نظر آتے ہیں۔ خدا خیر کرے۔...
  15. محمد وارث

    خطرناک لاشیں از ابنِ صفی (صفحہ 26 تا 35)

    خطرناک لاشیں از ابنِ صفی (صفحہ 26 تا 35) دوستوں کا سا تھا۔ "آہا۔۔۔۔تو کیا میرے علاوہ کوئی اور بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔" "مجھے اس کا علم نہیں ہے۔" جولیا نے کہا۔ "آہا۔۔۔۔ٹھیک، یہ عمران صاحب بھی کیفے کاسینو میں نظر آئے تھے۔" "ارے چھوڑو یہ قصہ، وہ کہاں نہیں نظر آتا۔" جولیا نے کہا۔...
  16. محمد وارث

    تبصرے - آپ بیتی خواجہ حسن نظامی

    میں نے خواجہ حسن نظامی کی خود نوشت سوانح، جو کہ اردو زبان کی پہلی خود نوشت سوانح ہے، کو برقیانے کا کام شروع کیا ہے، انشاءاللہ اپنی رفتار سے اسے مکمل کرونگا۔ ربط یہ ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=10119 مجھے خوشی ہوگی اگر احباب یہاں اپنے تبصرے، استفسارات اور رائے پیش کریں۔...
  17. محمد وارث

    آپ بیتی - خواجہ حسن نظامی

    آپ بیتی از خواجہ حسن نظامی ۔
  18. محمد وارث

    طلسم ہوشربا - صفحہ 81 تا 100

    طلسم ہوشربا - صفحہ 81 تا 100 عمرو نے دل میں سوچا کہ اسکے پاس پوشاک عمدہ اور زیور مرصع ہے، دوسرے یہ کہ اس جگہ کی ناظمہ ہے، مکان بھی اسکا آراستہ ہے۔ وہاں چلنا خالی از منفعت نہیں، کچھ نہ کچھ مل رہے گا۔ یہ سمجھ کر چلنے پر راضی ہوا۔ مخمور نے ہر چند چاہا کہ بحیلہ و حوالہ جانے سے محفوظ رہوں مگر...
  19. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی (صفحہ 104 سے 170) غزل، قصیدہ اور مثنوی پانچویں، اصنافِ سخن میں سے تین ضروری صنفیں جن کا ہماری شاعری میں زیادہ رواج ہے یعنی غزل، قصیدہ اور مثنوی انکے متعلق چند مشورے دیئے جاتے ہیں۔ سب سے اول ہم غزل کا ذکر کرتے ہیں اور ایک خاص مناسبت کی وجہ سے رباعی اور قطعہ...
  20. محمد وارث

    ابنِ انشا کے خطوط خلیل الرحمٰن اعظمی کے نام

    ابنِ انشا کے خطوط خلیل الرحمٰن اعظمی کے نام
Top