نثر

  1. محمد علم اللہ

    مسلمانوں کی سیاسی حکمت عملی کیا ہونی چاہئے؟(یہاں پر گفتگو ہندوستان کے پس منظر میں کی گئی ہے)

  2. ملک عدنان احمد

    سونا نہیں ہے؟

    "سونا نہیں ہے؟" گھڑی پر رات کے تین بجے دیکھ کر سارہ نے مجیب سے پوچھا۔ مجیب نے مصنوعی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجا کر جواب دیا: "ہاں، سو جاتا ہوں۔ بس پانی پینے کے لیے اٹھا تھا۔" سارہ مطمئن ہو کر سو گئی اور مجیب آرام کرسی پر بیٹھا کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے کسی گہری سوچ میں کھو گیا۔ پچھلے ایک ماہ سے مجیب...
  3. محمد علم اللہ

    پھر "موسم بہار" آ رہا ہے۔

    "سیکولر" لفظ کی آڑ میں جتنا ہمارے سیاسی پارٹیوں نے مسلمانوں کے نام پر اپنی روٹیاں سیکیں اور ان کا استحصال کیا ہے! شاید کسی اور نےنہیں!! پھر "موسم بہار" آ رہا ہے۔ دو ہزار چودہ کے انتخابات کا ۔ جی ہاں !!آرہی ہے وہ گھڑی جب قسم قسم کے وعدے کیے اور، سبز باغ دکھائے جائیں گے۔ تازہ تازہ سیکولر پوسٹر...
  4. محمد علم اللہ

    ایک عروضییے سے ملاقات ۔ بغیر معذرت کے (فیاض الدین صائب)

    (تحریر۔فیاض الدین صائب) آداب عرض ہے فرسودہ صاحب۔ جیتے رہو میاں ،،،،، فعولو فعلن مفائلاتن"۔ جی میں سمجھا نہیں۔ میاں تم سمجھ بھی کیسے سکتے ہو۔ یہ تو بڑے بڑے تیس مار خاں نہیں سمجھ سکے تو تم کس کھیت کی مولی ہو۔ شعر کہنے کے لئے علمِ عروض جاننا بیت ضروری ہے بلکہ علمِ عروض ہی جاننا ضروری ہے۔ مگر ہم نے...
  5. محمد علم اللہ

    چھوٹا سدھیر (کہانی)

    نوٹ :محمد اسامہ بھائی سر سری کے شکریے کیساتھ جنھوں نے اسکے نوک پلک سنوار کر محفل میں شائع ہونے لائق بنایا ۔ محمد علم اللہ اصلاحی چھوٹا سدھیر جمعدار بے چارہ نو بجے ہی جگا گیا تھا۔ اس نے کمرے میں جھاڑو دی اور پوچھا بھی کیا ، لیکن میں گھوڑے بیچ کرسوتا رہا۔ فجر کی نماز کے ساتھ ہی ناشتا بھی گول کیا۔...
  6. محمد علم اللہ

    پیچھے چھوٹتا گاؤں اور چکا چوند میں بھٹکتے نوجوان

    محمد علم اللہ اصلاح ”آدمی سکون کی تلاش میں کتنی ہی دور کیوں نہ چلا جائے آخر کار لوٹ کر اپنے احباب کی طرف ہی آتا ہے ۔اپنے پرانے دنوں کے بارے میں سوچ کر اور اپنے اس بچپن کی زندگی کو یاد کر کے ذرا خوش ہو لیتا ہے لیکن پھر وہی شام ،وہی رات اوروہی تنہائی ہوتی ہے ۔ مجھے یہاں آنے سے پہلے معلوم تھا کہ پر...
  7. محمد علم اللہ

    میری کل کی ڈائری سے ایک ورق۔

    کبھی کبھی لگتا ہے کہ جیسے جو ہونا تھا وہ نہ ہو کر بھی کچھ اور ہی ہونا ہوتا گیا۔ اتنی الجھنیں اور اس سے نیند کا نہ آنا۔ رات تین بجے تک کروٹیں بدلتے رہے۔اور اس ہونے اور نہ ہونے کے درمیان خود پر ہی جھلاتے رہے۔ رہ رہ کر روم پارٹنر کے خراٹے کی کریہ آواز اور پھر اوپر سے مچھروں کی یلغار۔ پھر سوچا...
  8. محمداحمد

    کھڑکی ۔ اسد محمد خان

    کھڑکی اسد محمد خان دوسروں کو بہادری کا سبق دینے والوں پر بھی کبھی ایسا وقت آ جاتا ہے ۔ ایک کھڑکی کی کہانی جس کے پار بحران کے ایک لمحے کا حل تھا۔ افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور کہانی کار اسد محمد خان کی کہانی ۔جسے صرف وہی لکھ سکتے تھے۔ آپ کے اعلٰی ذوق کی نذر: میں نے پہلی بار اسے...
  9. خرم شہزاد خرم

    قدرت اللہ شہاب رپورٹ پٹواری مفصل ہے (شہاب نامہ سے اقتباس) از قدرت اللہ شہاب

    مرزا غالب نے فرمایا تھا جانے کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک اگر مراز آج زندہ ہوتے اور انہیں ضلع کے دفاتر ک زیارت نصیب ہوتی تو ان پر راہِ سلوک کی وہ تمام منزلیں منکشف ہوجاتیں جن سے گزر کر قطرے کو گہر ہونا پڑتا ہے! میرے سامنے چھ درخواستوں کا پلندا پڑا ہے۔ ہ درخواستیں عیدو ولد چینا قوم جوگی...
  10. فاتح

    مناسبات کا کھیل

    شاعری بلکہ نثر میں‌بھی کسی لفظ کے مناسبات کا بہم بیان اس کلام میں حسن و لطافت پیدا کر دیتا ہے۔ مثلاً "عشق" کے مناسبات میں آرزو، شوق، انتظار، وفا، آہ، فغاں، نالہ، فریاد، جنوں، وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کھیل کا مقصد مناسبات کی ایک فہرست تیار کرنا ہے جسے ہم ای بک کی شکل بھی دے سکتے ہیں جو شعر گوئی...
  11. محمداحمد

    "ہمدرد" ۔۔۔ ایک درد مند دل کا فسانہ

    ہمدرد ۔۔۔ ایک درد مند دل کا فسانہ از محمد احمد یہ محض اتفاق ہی تھا کہ بس میں رش نہیں تھا ورنہ کراچی جیسے شہر میں اگر بس کے پائیدان پر بھی آپ کو جگہ مل جائے تواسے بڑی خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ شاید دوپہر کے ساڑھے تین سے چار بجے کا وقت ہوگا عموماً اس وقت تک ٹریفک کا زیادہ بہاؤ رہائشی...
  12. فرحت کیانی

    شفیق الرحمان کون کیا ہے؟ شفیق الرحمٰن

    کون کیا ہے؟ “کون کیا ہے“ (who Is Who) کے عنوان سے مشہور ہستیوں کے حالاتِ زندگی اکثر چھپتے ہیں ، جنہیں بیشتر لوگ زیادہ شوق سے نہیں پڑھتے اور اکثر شکایت کرتے ہیں کہ کچھ تشنگی سی رہ جاتی ہے۔ شاید اس لئے کہ فقط اُن ہستیوں کا ذکر کیا جاتا ہے جنہیں پبلک پہلے سے جانتی ہے ، یا اس لئے کہ ان ہستیوں کی...
  13. شمشاد

    بین سے بینڈ تک

    آج پرانے رسالوں کی ورق گردانی کرتے ہوئے فاروق قیصر کی یہ تحریر نظر آئی تو سوچا اسے آپ کے ساتھ شریک محفل کروں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بین سے بینڈ تک فاروق قیصر کے قلم سے بونگا : انکل سرگم جی، ہانکنے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ سرگم : ہانکنے کا مطلب...
  14. جیہ

    شفیق الرحمان استفسارات و جوابات ۔۔۔ شفیق الرحمان کی کتاب " دریچے" سے ایک انتخاب

    استفسارات و جوابات شفیق الرحمان کی کتاب " دریچے" سے ایک انتخاب سوال: میں لیٹریچر کی طالبہ ہوں۔ عمر تقریباً انیس سال ہے اور مجھے تھامس ہارڈی، ترگنیف اور کیپلینگ کی مسحور کن اور دلکش تحریروں سے اس قدر الفت ہے کہ بیان نہیں کر سکتی۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کہیں یہ حضرات شادی شدہ تو نہیں؟...
  15. خاورچودھری

    قیصرسلیم کا نئے ناول پر ایک نظر

    قیصرسلیم کے نئے ناول ”نیانگربسالیا ہم نے“ پرایک نظر (خاورچودھری) جب دُنیا اس قدرنہیں پھیلی تھی اورلوگ آپس میں دیواروں کی طرح جڑے ہوئے تھے تو ان کے دُکھ درد بھی سانجھے تھے۔کسی ایک کی خوشی میں اگر سب شریک ہوتے توغم میں بھی برابرموجود ہوتے۔ان دنوں میں غم ہائے زمانہ کاپھیلاوٴ بھی یوں...
  16. خاورچودھری

    ہائیکو سے متعلق نوشینہ سحر کا مضمون

    ٹھنڈاسورج پر گفتگو نوشینہ سحر ”شاعری جذبات واحساسات کے اظہارکانام ہے۔شاعراپنی تخلیق کے ذریعے اظہارِذات کرتاہے اور تخلیقی عمل سے گزرکرنہ صرف خوداپنی ذات کاعرفان حاصل کرتاہے بلکہ دوسرے لوگوں پربھی اپنے آپ کومنکشف کردیتاہے یہی نہیں بلکہ خیالات کی انفرادیت زبان وبیان کاسلیقہ اورقرینہ اسے...
  17. مسٹر گرزلی

    ممتحن کا پان-عظیم بیگ چغتائی

    (1) ممتحن کا پان عظیم بیگ چغتائی ریل کے سفر میں اگر کوئی ہم مذاق مل جائے تو تمام راہ مزے سے کٹ جاتی ہے ۔ گو بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ انہیں کوئی بھی مل جائے تو وہ اس کے ساتھ وقت گزاری کر لیتے ہیں ، مگر جناب میں غیر جنس سے بہت گھبراتا ہوں اور خصوصاً جب وہ پان کھاتا ہو اب تو نہیں لیکن...
  18. سارا

    شوہر کیسے کیسے '' سلمٰی یاسمین نجمی''

    شوہر حضرات بھی تو لوگوں کی ہی ایک قسم ہیں کیونکہ خواتین کی اکثریت کی گفتگو شوہروں کے قصیدوں یا فضیحتوں سے شروع ہو کر اس موضوع پر ختم ہوتی ہے۔۔یہاں ہماری مراد شادی شدہ خواتین ہیں۔۔دنیا کا کوئی مسلئہ ہو'کوئی معاملہ ہو'بادہ ساغر کی طرح بچے اور شوہر صاحب دھرے ہوتے ہیں اور ان کی رائے حرف آخر سمجھی...
  19. مسٹر گرزلی

    الشذری-عظیم بیگ چغتائی

    (1) الشذری عظیم بیگ چغتائی چوہدری صاحب سے میری پہلی ملاقات تو جب ہوئی جب میں دوسری جماعت میں داخل ہوا ۔ جس وقت میں درجہ اول میں آیا تو دیکھا کہ چوہدری صاحب مرغا بنے ہوئے ہیں ۔ اس مبارک پرند کی وضع قطع چوہدری صاحب کو مجبوراً تھوڑی دیر کے لیے اختیار کرنر پڑی تھی ۔ وہ میرے پاس آکر بیٹھے...
  20. مسٹر گرزلی

    رشید احمد صدیقی چارپائی-رشید احمد صدیقی

    چار پائی رشید احمد صدیقی (1) چار پائی اور مذہب ہم ہندوستانیوں کا اوڑھنا بچھوڑنا ہے ۔ ہم اسی پر پیدا ہوتے ہیں اور یہیں سے مدرسہ آفس جیل خانے کونسل یا آخرت کا راستہ لیتے ہیں چار پائی ہماری گھٹی میں پڑی ہوئی ہے ۔ ہم اس پر دوا کھاتے ہیں دعا اور بھیک بھی مانگتے ہیں کبھی فکر سخن کرتے ہیں اور کبھی...
Top