نیا سال

  1. جاسمن

    نئے سال پہ اشعار

    یہ بات رات کو سونے سے پہلے سوچیے گا گزشتہ سال دُکھائے ہیں کتنے دل میں نے ہوا ہے کتنی امیدوں کا خوں مرے ہاتھوں رکھی ہے سینے پہ پتھر کی کیسے سِل میں نے دیا ہے کتنے دلوں کو ۔۔سکون، کیف و قرار کہاں سے ڈھونڈ کے لایا ۔۔۔جوازِ ابر ِ بہار اگر ضمیر ہے زندہ۔۔۔۔۔ضرور سوچئے گا اعتبار ساجد
  2. نیرنگ خیال

    سیکرٹ فرینڈ از قلم نیرنگ خیال

    مجھے اس حقیقت کا اچھے سے احساس ہے کہ گزشتہ برسوں سے میرا قلم جمود کا شکار ہے۔ اور باوجود کوشش کے میں کچھ اچھا برا لکھنے سے قاصر ہی رہا ہوں۔ چند برس قبل نئے سال پر ایک تحریر لکھنے کا کام شروع کیا تھا۔ گزشتہ برس وہ بھی نہ لکھ سکا۔ خیر اس برس کے آغاز پر ایک تحریر کسی طرح لکھنے میں کامیاب رہا ہوں۔...
  3. نیرنگ خیال

    یہ ہو تم ۔۔۔۔ از قلم نیرنگ خیال

    گزشتہ برسوں کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس سال کے آغاز میں بھی تحریر پیش خدمت ہے۔ اور سابقہ تحاریر کی طرح منتشر الذہنی کی عکاس بھی ہے۔ یہ ہو تم میٹرک کے دنوں کی بات ہے۔ نئی نئی داڑھی آ رہی تھی، سو ہم جماعتوں سے معتبر نظر آنے کو جوں کی توں چہرے پر موجود رہتی تھی۔سخت، کھردری اور الجھی زلفیں...
  4. نیرنگ خیال

    دو باتیں از قلم نیرنگ خیال

    دو باتیں کہتے ہیں کہ پرانے زمانے میں طوطے پکڑنے والے ایک سادہ سا طریقہ استعمال کیا کرتے تھے۔ وہ دو درختوں کے درمیان ایک رسی باندھ دیتے۔ اور پھر اس رسی پر چھوٹی چھوٹی لکڑیاں اَڑا دیتے تھے۔ طوطے ان لکڑیوں پر آکر بیٹھتے ۔ ان کے وزن سے لکڑی الٹ جاتی، اور طوطا اس لکڑی کو سیدھا کرنے کی کوشش میں لگا...
  5. نیرنگ خیال

    کچھ آگہی کی سبیلیں ہیں انتشار میں بھی (از قلم نیرنگ خیال)

    کچھ آگہی کی سبیلیں ہیں انتشار میں بھی عمر رسیدہ اور جہاندیدہ لوگوں کی باتیں سن کر میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ ان سب کو مصنف ہونا چاہیے۔ کتنا اچھا بولتے ہیں۔ دنیا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کے پاس خیالات و الفاظ کی کتنی فراوانی ہے۔ کتنی سہولت سے یہ واقعات بیان کرتے چلے جاتے ہیں۔ میں ایسا کیوں نہیں...
  6. نیرنگ خیال

    تتلیاں از قلم نیرنگ خیال

    یہ تحریر لکھی تو یکم جنوری 2018 کو ہی تھی۔ لیکن محفل پر آج پیش کر رہا ہوں۔ اگر آپ سمجھ رہے تھے کہ اس سال آپ کی جان چھوٹ گئی ہے تو یہ آپ کی خام خیالی ہے۔ تتلیاں ہمارے گھر کے باہر کافی کثیر تعداد میں درخت اور پودے موجود تھے۔ انہی پودوں اور پھولوں پر رنگ برنگی تتلیاں منڈلایا کرتی تھیں، اور ہم...
  7. فہد اشرف

    سالِ نو سے متعلق اشعار

    شروعات فاتح بھائی کے ایک شعر سے اب کے بار مل کے یوں سالِ نو منائیں گے رنجشیں بھُلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے (فاتح الدین بشیر)
  8. محمد ندیم پشاوری

    نیا سال اور ہماری ذمہ داریاں

    برطانیہ کی عسکری قیادت کی تاریخ میں ہندوستان پر اولین فاتح کی حیثیت سے برطانوی جھنڈا گاڑنے والا ’’لارڈ رابرٹ کلائیو‘‘ 29 ستمبر 1725 ءکو پیدا ہوا۔1744 کو ایسٹ انڈیا کمپنی میں کلرک کی حیثیت سے پانچ پاؤنڈ سالانہ کے عوض ملازمت اختیار کی جو یقیناً خرچ کے لیے بہت ناکافی رقم تھی ۔ اپنی غربت سے...
  9. غدیر زھرا

    نیا سال (مخدوم محی الدین)

    کروڑوں برس کی پرانی کہن سال دنیا یہ دنیا بھی کیا مسخری ہے نئے سال کی شال اوڑھے بہ صد طنز ہم سب سے یہ کہہ رہی ہے کہ میں تو "نئی" ہوں ہنسی آ رہی ہے (مخدوم محی الدین)
  10. حسن محمود جماعتی

    2016 کیا کھویا کیا پایا

    وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ہم دنوں کو لوگوں کے درمیان پھیرتے رہتے ہیں (القرآن)۔ سب سے پہلے تمام احباب کو سال نو مبارک ہو۔ آج آنکھ کھلی موبائل پر نظر پڑی تو حسب توقع سال نو کی مباکباد اور دعاؤں کے پیغامات منتظر تھے۔ ہمارے ہاں سال نو کا آغاز اسی طرح ہوتا ہے۔ پہلے زبانی...
  11. نیرنگ خیال

    عجب تعلق

    عجب تعلق کچھ تعلق بہت عجیب ہوتے ہیں۔ ان کا کوئی نام نہیں ہوتا۔ یہ یوں ہی بن جاتے ہیں۔ ان کہے، ان سنے۔ ان کی اپنی ایک چاشنی ہوتی ہے۔ آپ سامنے والا کا نام نہیں جانتے۔ وہ آپ کا کام نہیں جانتا۔ لیکن اس کے باوجود ایک آشنائی کی صورت قائم رہتی ہے۔ ایسے تعلقات گفتگو کے متقاضی نہیں ہوتے۔ بلکہ ان کے...
  12. غدیر زھرا

    منٹو نیا سال (سعادت حسن منٹو)

    کیلنڈر کا آخری پتا جس پر موٹے حروف میں31 دسمبر چھپا ہوا تھا، ایک لمحہ کے اندر اسکی پتلی انگلیوں کی گرفت میں تھا۔ اب کیلنڈر ایک ٹنڈ منڈ درخت سا نظر آنے لگا۔ جسکی ٹہنیوں پر سے سارے پتے خزاں کی پھونکوں نے اُڑا دیے ہوں۔ دیوار پر آویزاں کلاک ٹِک ٹِک کر رہا تھا۔ کیلنڈر کا آخری پتا جو ڈیڑھ مربع انچ...
  13. غدیر زھرا

    شو کمار بٹالوی سنیہا (شو کمار بٹالوی)

    کل نویں جد سال دا سورج سنہری چڑھے گا میریاں راتاں دا تیرے ناں سنیہا پڑھے گا تے وفا دا حرف اک تیری تلی 'تے دھرے گا توں وفا دا حرف اپنی دھپّ 'چ جے پڑھ سکی تاں تیرا سورج میریاں راتاں نوں سجدہ کرے گا تے روز تیری یاد وچ اک گیت سولی چڑھے گا پر وفا دا حرف ایہہ اوکھا ہے ایڈا پڑھن نوں راتاں دا پینڈا...
  14. نیرنگ خیال

    اوستھا

    اوستھا 2015 اپنے اختتام کو پہنچا۔ نئے سال کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ کتنے سالوں سے یہی عادت ہے کہ سالِ نو کے آغاز میں ارادے باندھنا اور سال کے آخر میں ان بوسیدہ منصوبوں کو دفن کر دینا۔ آج بھی ایک ایسا ہی دن ہے۔ کتنے منصوبے دفنا رہا ہوں جو اس سال کے آغاز میں بڑے جذبے سے بنائے گئے تھے۔ اس وقت...
  15. ابن سعید

    اردو ویب کے وسائل کی توسیع

    وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف اردو محفل کی فعالیت بڑھ رہی ہے بلکہ اردو ویب کے دیگر کئی منصوبوں کی تجدید و تنظیم نو بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں کچھ نئے منصوبوں کو متعارف کرانے پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ ان سب کو برتنے کے لیے جس قدر افرادی قوت، نظم و ضبط اور وسائل درکار ہیں ان کی فراہمی...
  16. عبدالباسط حبیب

    نئے سال کے لیے کچھ نظمیں‌کچھ اشعار

    السلام علیکم ، کچھ مزید اشعار اور نظموں‌کے ساتھ حاضر ہوں‌- یہ اشعار آج سے 2-3 سال پہلے ڈیزائن کیے تھے۔ معذرت کے ساتھ شعرا کے نام میرے پاس موجود نہیں‌ہیں ۔ پر اگر آپ میں‌سے کسی کے علم میں‌ہو تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ ہاں‌یہ یقین دہانی کرتا چلوں کہ انشااللہ جب میں‌نئے ڈیزائن بناوں‌گا تو شعرا کے...
Top