م۔م۔مغل

  1. مغزل

    حقیقت ہے کہ امرِ اتفاقی بارہا دیکھا --- ذہین شاہ تاجی از آیاتِ جمال

    ’’ غزل ‘‘ حقیقت ہے کہ امرِ اتفاقی بارہا دیکھا جہا ں وہ بت نظر آیا وہیں ہم نے خدا دیکھا طلب کی کامیابی نے نظر کی بے حجابی نے وہی پایا ہوا پایا وہی دیکھا ہوا دیکھا نہیں معلوم یہ بیتابی ٔ دل چاہتی کیا ہے جہاں تک بھی نگاہِ شوق سے دیکھا گیا دیکھا نگاہِ شوق کی یہ خوش نصیبی تو کوئی...
  2. مغزل

    لاَ موجودُ ُ غَیر الحق ---- ذہین شاہ تاجی (آیاتِ جمال)

    ’’ غزل ‘‘ لاَ موجودُ ُ غَیر الحق غیرِ حق زق زق بق بق چشمِ حق ہے سوئے حق دیکھ ! مقیّد میں مطلق ایک دمک سے مکھڑے کی ہوش ہیں غائب رنگ ہیں فق دل کا بیڑا پار اترا بے کشتی و بے زورق محض جنوں کی بے ربطی کیا دنیا کا نظم و نسق مہر و مہ، عرش و کرسی مصحفِ دل کاایک ورق حسن کی...
  3. مغزل

    قبلہ و کعبہِ الم ہیں ہم---- ذہین شاہ تاجی (آیاتِ جمال)

    ’’ غزل ‘‘ قبلہ و کعبہِ الم ہیں ہم ہاں الف لام میم ، ہم ہیں ہم ہم پہ قرآن ِ عشق اترا ہے مرسلانِ خدائے غم ہیں ہم اور اللہ کا کرم کیا ہے آپ اللہ کا کرم ہیں ہم آپ بت خانہِ صفات اپنے جلوہِ ذات کا حرم ہیں ہم کچھ زیادہ نہ کچھ کسی سے کم دور ، از فکرِ بیش وکم ہیں ہم تخت ہے دہر، ہم...
  4. مغزل

    وہ ماہِ طلعت و زہرہ جبین کون ہے ، تم ہو ! --- ذہین شاہ تاجی (آیاتِ جمال)

    ’’ غزل ‘‘ وہ ماہِ طلعت و زہرہ جبین کون ہے ، تم ہو ! ز فرق تا بہ قدم نازنین کون ہے ، تم ہو ! متاعِ قلب و نظر کی امین کون ہے ، تم ہو ! تمام حسن ، سراپا حسین کون ہے ، تم ہو ! نمودِ لالہ و گل میں جو مسکراتا ہے وہ گل نشین کون وہ غنچہ نشین کون ہے ، تم ہو ! سجودِ کعبہِ ہستی ہیں کس کے...
  5. مغزل

    اپنی مستی، کہ ترے قرب کی سرشاری میں --- ثنا اللہ ظہیر

    غزل اپنی مستی، کہ ترے قرب کی سرشاری میں اب میں کچھ اور بھی آسان ہوں دشواری میں کتنی زرخیز ہے نفرت کے لیے دل کی زمیں وقت لگتا ہی نہیں فصل کی تیاری میں اک تعلق کو بکھرنے سے بچانے کے لیے میرے دن رات گزرتے ہیں اداکاری میں وہ کسی اور دوا سے مرا کرتا ہے علاج مبتلا ہوں میں کسی اور...
  6. مغزل

    زندگی زرد زرد چہروں میں ----------- شبیر نازش

    غزل زندگی زرد زرد چہروں میں بھیک ڈالی گئی ہے کاسوں میں ہم سے کیا پوچھتے ہو رنگِ جہاں ہم تو زندوں میں ہیں نہ مردوں میں سوئے ہوتے ہیں اپنے گھر میں ہم پائے جاتے ہیں ان کی گلیوں میں اب کتابوں میں بھی نہیں ملتا پیار ہوتا تھا پہلے لوگو ں میں‌ چھان دیکھی ہے مشرقین کی خاک آن بیٹھا...
  7. مغزل

    سرقوں کے خلاف “ مہرِ نیم روز “ کا جہادِ اکبر -- ( میرے بلاگ ناطقہ سے )

    سرقوں کے خلاف “ مہرِ نیم روز “ کا جہادِ اکبر میرے بلاگ ’’ ناطقہ ‘‘ سے ایک تحریر جیسا کہ گوپی چند نارنگ صاحب کے حوالے سے لڑی میں ، ہم نے تذکرہ کیا تھا کہ جامعہ کراچی نے ایک سرقہ نمبر شائع کیا تھا اسی مراسلے میں شاید ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اس کتاب کے بارے میں یہاں دوستوں کے لیے بھی...
  8. مغزل

    اقبال یارب یہ جہانِ گزراں خوب ہے لیکن ----------- علامہ محمد اقبال

    رات ایک محفل میں عزم صاحب کے ایک دوست نے ’’ کیا چھینے گا غنچے سے کوئی ذوقِ شکر خند‘‘ کو ’’کیا چھینے گا غنچے سے کوئی ذوقِ شکر قند ‘‘ کردیا خاصی بحث رہی مگر وہ صاحب ماننے کو تیار نہ تھے بہر کیف انہیں ثبوت دیا تو معلوم ہو ا کہ کلام یہاں نہیں موجود سو حاضر ہے ۔ یارب یہ جہانِ گزراں خوب ہے لیکن...
  9. مغزل

    ہر قدم اک نئے آزار پہ رکھ دیتا ہوں ------- اختر عبدالرزاق

    غزل ہر قدم اک نئے آزار پہ رکھ دیتا ہوں خار سے بچتا ہوں انگار پہ رکھ دیتا ہوں پھول پھینکے کوئی دیوار کے پیچھے سے اگر پھر اٹھا کر اسے دیوار پہ رکھ دیتا ہوں جنگجو ایسا کہ خود ہارتا ہوں ہر بازی اور الزام میں تلوار پہ رکھ دیتا ہوں وہ جو اک بار چبھا تھا کبھی دل میں میرے دل کو ہر بار...
  10. مغزل

    کچھ نہیں تھا پہ یوں لگتا ہے کہ اب کچھ تو ہے ---- اختر عبدالرزاق

    غزل کچھ نہیں تھا پہ یوں لگتا ہے کہ اب کچھ تو ہے بے سبب اُس کو یوں تکنے کا سبب کچھ تو ہے کچھ تو ہے جو مجھے بے چین کیے دیتا ہے اس کے عارض ہیں ، کہ آنکھیں ہیں، کہ لب،کچھ تو ہے میں نہیں کہتا مجھے اس سے محبت ہے مگر جو بھی ہوتا ہے محبت میں وہ سب کچھ تو ہے ایک آواز کہ صحرا سے بلاتی ہے...
  11. مغزل

    سوکھے ہوئے کچھ پھول بھی گلدان میں رکھنا------- اختر عبدالرزاق

    غزل سوکھے ہوئے کچھ پھول بھی گلدان میں رکھنا ہے حسن کا انجام یہی دھیان میں رکھنا پھر شوق سے مجرم مجھے گرداننا لیکن انصاف کی مسند کھلے میدان میں رکھنا ایسا نہ ہو پڑ جائے کہیں میری ضرورت لازم نہ سہی پر اسے امکان میں رکھنا حیرت کدہِ زیست سے کترا کے گزرنا ہر عکس مگر دیدہِ حیران میں...
  12. مغزل

    دشت میں پھر کسی مجنوں کی پزیرائی ہوئی ------------ اختر عبدالرزاق

    غزل دشت میں پھر کسی مجنوں کی پزیرائی ہوئی ہم نے صحراؤں میں دیکھی ہے بہار آئی ہوئی زندگی تھی ہی نہیں پاس تو کیا لے جاتی موت بھی گزری مرے پاس سے گھبرائی ہوئی جو زمیں پاؤں سے ٹکرائی وہ گردش میں رہی جو ہوا گزری مرے سر سے وہ سودائی ہوئی کوئی گن ہے نہ کوئی حسن و کشش ہے مجھ میں اور...
  13. مغزل

    لیاقت علی عاصم تو خیال تیری طرف گیا - لیاقت علی عاصم -- میرے بلاگ ناطقہ سے

    تو خیال تیری طرف گیا - لیاقت علی عاصم (میرے بلاگ ناطقہ سے) عشق بارِ دگر ہوا ہی نہیں دل لگایا تھا دل لگا ہی نہیں ایک سے لوگ ایک سی باتیں گھر بدلنے کا فائدہ ہی نہیں ورنہ سقراط مرگیا ہوتا اس پیالے میں زہر تھا ہی نہیں ------------------------------- کوئی آس پاس نہیں رہا تو...
  14. مغزل

    مبارکباد آمنہ محمودمغل کو پہلی سالگرہ مبارک

    خدا کے کہ سلامت رہوہزار برس خدا کرے کہ کوئی غم نہ تم کو چھو پائے خدا کرے کہ ستاروں کی اوج پاؤ تم خدا کرے کہ مری عمر تم کو لگ جائے میری بیٹی آمنہ محمودمغل کو پہلی سالگرہ مبارک
  15. مغزل

    علوی نستعلیق کے آہنگ میں اردو ویب سانچہ:م 4 ----- از : م۔م۔مغل

    اردو ویب سانچہ:م 4 محترم دوستو ۔۔السلام علیکم ۔ ایک خوبصورت ویب سانچہ پیشِ خدمت ہے بنیادی طورپر یہ مفت حاصل کیا گیا ایک سانچہ ہے جسے ہم نے علوی نستعلیق کے آہنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اس میں آپ شامل کرسکتے ہیں اپنی یادیں ، تصاویر اور دیگر مراسلات، سانچے کے بائیں جانب دیے گئے فریم میں آپ...
  16. مغزل

    کچھ تصاویر میرے کیمرے سے

    کچھ تصاویر میرے کیمرے سے کچھ دن قبل ہمارے گھر کے قریب ایک تیزرفتار گاڑی پھلسن کی وجہ سے پیپلز کالونی کے قریب ایک نالے میں گرگئی ، تین بچے معمولی زخمی ہوئے ، ہم اس موقع پر موجود تھے سو تصاویر حاضر ہیں ۔
  17. مغزل

    ہماری داستاں ، لکھتے ہوئے گزر جائے --------- ایک غزل نقد و نظر کیلیے

    غزل ہماری داستاں ، لکھتے ہوئے گزر جائے زمیں پہ آسماں لکھتے ہوئے گزر جائے عجیب بھید ہے کھلتا نہیں‌کسی صورت کبھی تو رازداں ، لکھتے ہوئے گزر جائے اس ایک لفظ کی مدّ ت سے ہے تلاش مجھے جو مجھ کو رائیگاں ، لکھتے ہوئے گزر جائے تلاش ہو کسی عنوان کی مگر کوئی میانِ داستاں ، لکھتے ہوئے...
  18. مغزل

    شخصی ہائیکو ---------------- (انجمن ستائشِ باہمی کے تحت)

    شخصی ہائیکو - (انجمن ستائشِ باہمی کے تحت) ”انمول“ ( عائشہ انمول ) میٹھے میٹھے بول شعر بھی اچھے کہتی ہیں نام بھی ہے” انمول“ ”محمد احمد“ ( سکونت کراچی) ”احمد “ نثر نگار سچ مُچ ایک چھپا رُستم یعنی ہے فنکار ”فیض عالم بابر“ ( کراچی، فیس بک) ”بابر“ان کا نام شاعر اور...
  19. مغزل

    سورج کہاں اٹھانے لگا روشنی کا دکھ ----------------- تازہ غزل

    غزل سورج کہاں اٹھانے لگا، روشنی کا دکھ ؟ شاید چراغ بانٹ لے اس تیرگی کا دکھ سنبھلے نہیں سنبھلتا ہے بے مائیگی کا دکھ کہیے تو کس سے جاکے بھلا زندگی کا دکھ اندر ہی کوئی شور ، نہ باہر کوئی صدا دیوار ہی سے بانٹیے ہمسائیگی کا دکھ بہتر ہے اس سے موت ہی آئے خوشی خوشی یہ دکھ بھی کوئی...
  20. مغزل

    کتنے بن جلائے گی ، اک شرار کی وحشت ------- تازہ غزل --- م۔م۔مغل

    غزل انحصار کرنے کو تھی بہار کی وحشت میں نے اور وحشت سے استوار کی وحشت چاپ جب سلگتی ہو ، آہٹیں سسکتی ہوں آنکھ میں اترتی ہے ، اشکبار کی وحشت خامشی کے سرمائے دشتِ جاں میں چھوڑ آئے اب نئے سفر پر ہے ، کاروبار کی وحشت بے کلی فغاں کرنے میرے دل تک آپہنچی اور میں نے مجبوراً ، اختیار کی...
Top