1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

لیاقت علی عاصم تو خیال تیری طرف گیا - لیاقت علی عاصم -- میرے بلاگ ناطقہ سے

مغزل نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 3, 2009

  1. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    تو خیال تیری طرف گیا - لیاقت علی عاصم
    (میرے بلاگ ناطقہ سے)



    عشق بارِ دگر ہوا ہی نہیں
    دل لگایا تھا دل لگا ہی نہیں

    ایک سے لوگ ایک سی باتیں
    گھر بدلنے کا فائدہ ہی نہیں

    ورنہ سقراط مرگیا ہوتا
    اس پیالے میں زہر تھا ہی نہیں

    -------------------------------

    کوئی آس پاس نہیں رہا تو خیال تیری طرف گیا
    مجھے اپنا ہاتھ بھی چھو گیا تو خیال تیری طرف گیا

    تیرے ہجر میں خورو خواب کا کئی دن سے ہے یہی سلسلہ
    کوئی لقمہ ہاتھ سے گر گیا تو خیال تیری طرف گیا

    کسی حادثے کی خبر ہوئی تو فضا کی سانس اکھڑ گئی
    کوئی اتفاق سے بچ گیا تو خیال تیری طرف گیا

    کوئی آ کے جیسے چلا گیا، کوئی جا کے جیسے گیا نہیں
    مجھے اپنا گھر بھی نہ گھر لگا تو خیال تیری طرف گیا

    مری بے کلی تھی شگفتنی سو بہار مجھ سے لپٹ گئی
    کہا وہم نے کہ یہ کون تھا تو خیال تیری طرف گیا

    میرے اختیار کی شدتیں میری دسترس سے چلی گئیں
    کہیں تو بھی سامنے آ گیا تو خیال تیری طرف گیا

    مجھے کب کسی کی امنگ تھی مری اپنے آپ سے جنگ تھی
    ہوا جب شکست کا سامنا تو خیال تیری طرف گیا

    لیاقت علی عاصم
    عالمی مشاعرہ ۱۹۹۶ کراچی ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ محمود صاحب شیئر کرنے کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت بہت شکریہ وارث صاحب، عنایت آپ کی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    12,971
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    سائیں اپنے بلاگ کو اردو سیارہ پر شامل کروائیں۔ ہم بھی پڑھیں اس کو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جناب یہ کیسے ممکن ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    مغل صاحب، اردو محفل کی طرح اردو سیارہ http://www.urduweb.org/planet/ بھی اردو ویب کا ایک لاجواب پراجیکٹ ہے اور زیک اس کے انچارج ہیں!

    آپ یہ فارم پُر کیجیئے، اگر شمولیت کی شرائط پوری ہو گئی ہیں تو یقیناً آپ کا بلاگ شامل ہو جائے گا۔ اردو بلاگرز اور انکے رابطے کا یہ سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے!

    http://www.urduweb.org/planet/blog-submit.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ محمود مغل بھائی۔
    بہت خوب کلام سنوایا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت بہت شکریہ وارث صاحب۔
    میں نے اندراج کروا دیا ہے ۔
    ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر