بچوں کا ادب

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک مکمل

    جنگل بُک منظوم رڈیارڈ کپلنگ کی مشہور کہانی محمد خلیل الرحمٰن باب پہلا : موگلی کے بھائی باب دوسرا : شیر خان باب تیسرا : اکیلا باب چوتھا : جنگل کا قانون باب پانچواں : بھالو باب چھٹا : سیونی جھنڈ باب ساتواں : موگلی کا بچپن باب آٹھواں : دیس نکالا ۔۔۔۔ ۔۔۔۔
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر لائبریری

    ہیری پوٹر لائبریری 1۔ سب سے پیارا ہیری پوٹر 2۔ میں جم پوٹر کا لڑکا ہوں اور کام کروں گا بڑے بڑے 3۔ میں جم پوٹر کا لڑ کا ہوں (کلامِ شاعر بزبانِ شاعر) 4۔ ہیری پوٹر ہیری پوٹر کہاں گئے تھے 5۔ ہیری پوٹر اور پارس پتھر: باب اول۔وہ لڑکا جو زندہ رہا باب دوم۔گمنام خطوط کا معمہ باب سوم۔بن بلایا مہمان 6۔...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    پانی پینے کے آداب (بچوں کے لیے) (نظم برائے اصلاح)

    یاد رکھیں سب خوب جناب! پانی پینے کے آداب پیارے نبی نے کیسے پیا اس کو سمجھیں سب احباب اللہ کا لیں نام ضرور اس کے دم سے ہے آب و تاب سیدھے ہاتھ سے پینا اور دیکھیں پانی ہو نہ خراب بیٹھ کے پانی پیتے ہیں تاکہ طبیعت ہو سیراب جلدی جلدی مت پینا حلق بھی رکھنا ہے شاداب سانس بھی لینا بچو! تین رکھنا اس...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    نظم:: جب ہم چھوٹے ہوتے تھے:: از: محمد خلیل الرحمٰن

    جب ہم چھوٹے ہوتے تھے (محمد خلیل الر حمٰن) جب ہم چھوٹے ہوتے تھے رات کو ایسے سوتے تھے دادی پاس سُلاتی تھیں باتیں کرتی جاتی تھیں پھول نگر کے راجا کا قصّہ ہم کو بھاتا تھا روز ہی فرمائش کر کے ایک کہانی سنتے تھے لیکن ایک ہی مشکل تھی روز کہانی لمبی سی کہتے کہتے کھو جاتیں دادی خود ہی سو جاتیں...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    شکوہ۔ (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    شکوہ محمد خلیل الرحمٰن (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) ’’کیوں زیاں کار بنوں سُود فراموش رہُوں؟‘‘ میں خطا کار نہیں ، پھر بھی سِتم کوش رہوں قہقہے روز سنوں ، اور ہمہ تن گوش رہوں دوستو! میں کوئی احمق ہوں کہ خاموش رہوں حوصلہ یہ مِری تائی سے مِلا ہے مجھ کو شکوہ امّاں سے ہے، ابا سے گِلا ہے مجھ کو...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    میں اک اچھا بچہ ہوں ۔۔۔ (بچوں کے لیے نظم)

    میں اک اچھا بچہ ہوں قول و عمل کا سچا ہوں باتیں سچی کرتا ہوں محنت اچھی کرتا ہوں استاد ، ابو اور امی مجھ سے کرتے ہیں نرمی روز کا میرا ہے معمول شوق سے جاتا ہوں اسکول کوشش کرتا ہوں اکثر مجھ سے خوش ہو ہر ٹیچر رستہ بھی ہے میرا صاف بستہ بھی ہے میرا صاف یونی فارم جو میرا ہے بے حد صاف اور ستھرا ہے...
  7. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) پر ندے کی فر یاد -- ( آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہُوا زمانا )

    پر ندے کی فر یاد علامہ اقبال بچو ں کے لیے آتا ہے یاد مجھ کو گزُرا ہُوا زمانا وہ باغ کی بہاریں، وہ سب کا چہچہانا آزادیاں کہاں، وہ اب اپنے گھونسلے کی اپنی خوشی سے آنا، اپنی خوشی سے جانا لگتی ہے چوٹ دل پر ، آتا ہے یاد جس دم شبنم کے آنسوؤں پر کلیوں کا مُسکرانا وہ پیاری پیاری صُورت ، وہ...
  8. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ماں کا خواب ( ماخُوذ )

    ماں کا خواب علامہ اقبال (ماخو ذ) بچوں کے لیے میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب بڑھا اور جس سے مِرا اِضطراب یہ دیکھا، کہ میں جا رہی ہوں کہیں اندھیرا ہے اور راہ مِلتی نہیں لرزتا تھا ڈر سے مِرا بال بال قدم کا تھا دہشت سے اُٹھنا محال جو کچھ حوصلہ پا کے آگے بڑھی تو دیکھا قطار ایک...
  9. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ایک گائے اور بکری ( ماخُوذ )

    ایک گائے اور بکری علامہ اقبال (ماخُوذ ) بچوں کے لیے اِک چراگہ ہری بھری تھی کہیں تھی سراپا بہار جس کی زمیں کیا سماں اُس بہار کا ہو بیاں ہر طرف صاف ندّیاں تھیں رواں تھے اناروں کے بے شُماردرخت اور پیپل کے سایہ دار درخت ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آتی تھیں طائروں کی صدائیں آتی تھیں کِسی ندی...
  10. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ایک مکڑا اور مکھی، (ماخوذ )

    ایک مکڑا اور مکھی علامہ اقبال (ماخوذ ) بچوں کے لیے اِک دن کسی مکھی سے یہ کہنے لگا مکڑا اِس راہ سے ہوتا ہے گزر روز تمھارا لیکن مری کٹیا کی نہ جاگی کبھی قسمت بُھولے سے کبھی تم نے یہاں پاؤں نہ رکھا غیروں سے نہ ملیے تو کوئی بات نہیں ہے! اپنوں سے مگر چاہیے یوں کِھنچ کے نہ رہنا آؤ جو مرے...
  11. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ہمد ر د ی، (ماخوذ از ولیم کُوپر)

    ہمد ر د ی علامہ اقبال ( ماخوذ از ولیم کُوپر ) بچوں کے لیے ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا بُلبُل تھا کوئی اُداس بیٹھا کہتا تھا کہ، رات سر پہ آئی اُڑنے چگنے میں دن گزارا پُہنچُوں کِس طرح آشیاں تک ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا سُن کر بُلبُل کی آہ و زاری جگنو کوئی پاس ہی سے بولا حاضر ہُوں، مدد...
  12. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ایک پہا ڑ اور گلہری، (ماخوذ از ایمرسن)

    ایک پہا ڑ اور گلہری علامہ اقبال (ماخوذ از ایمرسن) (بچوں کے لیے) کوئی پہاڑ یہ کہتا تھا اِک گلہری سے تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے ذرا سی چیز ہے ، اس پر غرور ، کیا کہنا یہ عقل اور یہ سمجھ ، یہ شعور ، کیا کہنا! خُدا کی شان ہے ناچیز، چیز بن بیٹھیں جو بے شعُور ہوں یوں باتمیز بن...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    گرمی کا موسم آیا: بچوں کے لیے ایک نظم:: محمد خلیل الرحمٰن

    گرمی کا موسم آیا محمد خلیل الرحمٰن گرمی کا موسم آیا لمبی دوپہریں لایا اکّڑ بکّڑبمبے بو کھیل میں مجھ کو آنے دو برگد کے سائے میں ہم ناچیں کودیں چھم چھم چھم کوئل گیت سناتی ہے کُو ہُو کُو ہُو گاتی ہے میٹھے آم درختوں سے کل جو ہم نے توڑے تھے خوب مزے سے کھائیں گے مِل کر شور مچائیں گے گرمی...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    سمتیں

    سمتیں محمد خلیل الرحمٰن مشرِق، مغرِب، شِمال ، جُنوب سِمتوں کے یہ نام ہیں خُوب اُوپر اللہ ، نیچے ہم ہم پر اُس کا ہے یہ کرم دُنیا ہم کو پیاری سی اُس نے ہی رہنے کو دی سُورج مشرِق سے نِکلے شام کو مغرِب میں ڈوبے صبح سویرے اُٹھّو سب سُورج کو پھِر دیکھو جب ہاتھ اپنے پھیلاؤ گے سَمتوں کو یوں پاؤ گے...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    سب سے پیارا ہیری پوٹر:: از:: محمد خلیل الرحمٰن

    سب سے پیارا ہیری پوٹر محمد خلیل الرحمٰن ہردم جادو کرنے والا جادو کا دم بھرنے والا جادوگر تھا ہیری پوٹر ماں کی آنکھوں کا یہ تارا چاہے اُس کو یہ جگ سارا سب سے پیارا ہیری پوٹر گرفن ڈور کا یہ متوالا اچھی کوئڈچ کھیلنے والا کپ لے آیا ہیری پوٹر والڈے مارٹ کی دہشت طاری ڈرتی تھی یہ خلقت ساری سامنے...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک باب اول: موگلی کے بھائی از محمدخلیل الرحمٰن کہانی اِک مزے کی آج ہم تُم کو سناتے ہیں جسے پڑھ کر سبھی بچّے خوشی سے جھوم جاتے ہیں یہ ناوِل ہے جسے رڈ یارڈ کپلنگ جی نے لکھّا ہے اسے منظوم کرنے کا خیال اب جی میں آیا ہے کہیں جنگل میں ننھے بھیڑیوں کو ماں سُلاتی تھی تھپکتی تھی اُنھیں اور پیار...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر اور پارس پتھر

    ہیری پوٹر اور پارس پتھر ایک لوک گیت محمد خلیل الرحمٰن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیری پوٹر ہیری پوٹر کہاں گئے تھے گھر میں اپنی کوٹھری میں سو رہے تھے ڈڈلی نے لات ماری رونے لگے امی نے یاد کیا ، ہنسنے لگے ۔۔۔۔۔۔۔۔ باب اول: وہ لڑکا جو زندہ رہا محمد خلیل الرحمٰن ایک چھوٹے سے لڑکے کی ہے داستاں جس کی پیشانی پر تھا...
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر

    ہیری پوٹر محمد خلیل الرحمٰن ( جناب جمیل الدین عالی سے معذرت کے ساتھ) میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں اور کام کروں گا بڑے بڑے میں جِم پوٹر کا لڑکا ہوں اور کام کروں گا بڑے بڑے جتنے بھی لڑاکا لڑکے ہیں اُن کو تعظیم سِکھاؤں گا جو ہاگورٹس کے ہمجولی ہیں میں اُن کی ٹیم بناؤں گا ڈی اے کی ٹیم بنائیں گے جو...
  19. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ماں باپ

    ماں باپ ماں باپ دونوں ہیں اللہ کی نعمت دل سے کرو اِن دونوں کی خدمت جنت کے دروازہ ابو ہمارے اور ماں کے قدموں کے نیچے ہے جنت ماں باپ کا جو بھی مانیں گے کہنا اللہ دے گا جنت کی دولت ماں باپ ناخوش جن سے بھی ہوں گے اللہ دے گا دوزخ کی کلفت ۱ ؎ بچو! کبھی بھی نا بھولنا تم ماں باپ کی خدمت نا...
  20. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    نعت (گلشن گلشن ، جلوہ جلوہ )

    نعت گلشن گلشن ، جلوہ جلوہ پتّہ پتّہ ، بُوٹا بُوٹا تارا تارا ، روشن روشن صدقہ صدقہ ، اُن کا اُن کا بُوے زُلفِ شاہِ دنا سے کوچہ کوچہ ، مہکا مہکا دل سے ظلمت کوسوں بھاگی چہرہ چہرہ ، اُجلا اُجلا اُن کے تبسم کے صدقے سے غنچہ غنچہ ، چٹکا چٹکا ہے یہ قدومِ ناز کی برکت صحرا صحرا ، لالہ لالہ...
Top