پانی پینے کے آداب (بچوں کے لیے) (نظم برائے اصلاح)

محمد اسامہ سَرسَری نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 2, 2014

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یاد رکھیں سب خوب جناب!
    پانی پینے کے آداب

    پیارے نبی نے کیسے پیا
    اس کو سمجھیں سب احباب

    اللہ کا لیں نام ضرور
    اس کے دم سے ہے آب و تاب

    سیدھے ہاتھ سے پینا اور
    دیکھیں پانی ہو نہ خراب

    بیٹھ کے پانی پیتے ہیں
    تاکہ طبیعت ہو سیراب

    جلدی جلدی مت پینا
    حلق بھی رکھنا ہے شاداب

    سانس بھی لینا بچو! تین
    رکھنا اس کا خوب حساب

    رب کا شکر اسامہ! کر
    مفت میں ہوگا اس کا ثواب​
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 2, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمدعمرفاروق

    محمدعمرفاروق محفلین

    مراسلے:
    1,191
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اچھی ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت عمدہ ۔ ۔ خوش رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    بہت عمدہ اور اعلی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,255
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میٹھی سی نظم۔ بہت سی داد
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نوشین فاطمہ عبدالحق

    نوشین فاطمہ عبدالحق محفلین

    مراسلے:
    257
    موڈ:
    Apprehensive
    بہت خوبصورت نظم ہے۔
    سہل الفہم الفاظ کا انتخاب مزید خوبصورتی پیدا کر رہا ہے۔
    بہت ساری داد۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,229
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اچھی نظم ہے۔ اصلاح سے ماوراء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر