گوشہ اطفال

  1. فرحت کیانی

    چھوٹی سی جنت ۔ راجا مہدی علی خان

    جہاں شفاف ندی بہہ رہی ہے جہاں چھوٹی سی ایک کشتی کھڑی ہے جہاں سُورج مُکھی کا پُھول اُگا ہے پہاڑی پر جہاں سارس کھڑا ہے جہاں اُونچے درختوں کی قطاریں دکھاتی ہیں کھڑی اپنی بہاریں جہاں بوڑھا سا اک کیکر کھڑا ہے جہاں جھانپل کا ننھا گھونسلہ ہے جہاں کرتی ہیں پریاں سیر آ کر چلی جاتی ہیں ندی میں نہا کر...
  2. سیدہ شگفتہ

    محنت کرو

    محنت کرو مکڑی نے کیا جالا تانا کیسا اچھا تانا بانا آخر اس نے کیوں کر جانا اس سے ملے گا مجھ کو کھانا جس نے مکڑی پیدا کی ہے اس نے اتنی عقل بھی دی ہے روزی کا کیوں تجھ کو غم ہے مکڑی سے بھی کیا تو کم ہے جب تک تیرے ہاتھ میں دم ہے ہاتھ میں کاغذ اور قلم ہے سیکھ لے بابا علم و ہنر تو محنت کر تو، محنت کر...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    پانی پینے کے آداب (بچوں کے لیے) (نظم برائے اصلاح)

    یاد رکھیں سب خوب جناب! پانی پینے کے آداب پیارے نبی نے کیسے پیا اس کو سمجھیں سب احباب اللہ کا لیں نام ضرور اس کے دم سے ہے آب و تاب سیدھے ہاتھ سے پینا اور دیکھیں پانی ہو نہ خراب بیٹھ کے پانی پیتے ہیں تاکہ طبیعت ہو سیراب جلدی جلدی مت پینا حلق بھی رکھنا ہے شاداب سانس بھی لینا بچو! تین رکھنا اس...
  4. اسلم رضا غوری

    نئے منظر۔ جدون ادیب

    نئے منظر جدون ادیب۔ کراچی میں نے اپنے دفتر کی انتظار گاہ کی طرف دیکھا۔ وہاں فردوس علی موجود تھا۔ اس نے اپنے بالوں کو خضاب لگایا ہوا تھا۔ چہرے کی جھریوں سے اس کی ڈھلتی عمر کا اندازہ ہورہا تھا۔ وہ کچھ بوڑھا ہوگیا تھا، مگر اس کی مونچھیں آج بھی تنی ہوئی تھیں اور وہ حسب عادت انھیں تاؤ دے رہا تھا۔ میں...
  5. اسلم رضا غوری

    خلش ۔جدون ادیب

    خلش یہ اس وقت کی بات ہے جب میں شہر کے سب سے اچھے اسکول میں پڑھتا تھا، میرے اندر پڑھنے اور آگے بڑھنے کی بھوک تھی، اس سے قبل پانچویں جماعت تک ہمیشہ فرسٹ پوزیشن حاصل کرتا رہا، پہلی جماعت سے مجھے مانیٹر بنادیا گیا اور پانچویں جماعت میں مجھے پورے اسکول کا ہیڈ پری فیکٹ بنادیا گیا۔ مجھے نیا اسکول اور...
  6. اسلم رضا غوری

    بلاعنوان-جدون ادیبؔ ۔ کراچی

    بلاعنوان یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں نے اپنی زندگی کی پہلی اورشاید آخری چوری کی۔ میری پہلی چوری ہی پکڑی گئی تھی، جب میں نے ابو کا پرانا اور خراب موبائل خان موبائل والے کو بیچا۔ میرے ابو ایک شاعر تھے اور شاعری بھی دکھوں اور غموں کی کیا کرتے تھے۔ دادا جان بہت اچھے مترجم تھے۔ وہ فارسی اور انگریزی...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    گوشہ اطفال میں پطرس کی نظم میں ٹائپو!

    جناب سخنور صاحب! گوشہ اطفال میں پطرس بخاری کی نظم شامل کرنے پر شکریہ قبول کریں۔ اس نظم میں ایک ٹائپو ہوگئی ہے ، برائے مہربانی دوسرے مصرعے کو درست کردیجیے۔ جزاک اللہ الخیر مصرعہ اس طرح ہے اپنے گھر سے چلا اور دہلی گیا طالبِ دعا محمد خلیل الرحمٰن
  8. فرحت کیانی

    قرآن

    قرآن ہر دور میں اک رہبرِ انسان ہے قرآں انسان کی ہدایت کا وہ سامان ہے قرآں قرآن جہانوں کی ہدایت کے لیے ہے اللہ کا کتنا بڑا احسان ہے قرآں قرآں ہمیں دنیا میں ہے ہر چيز سے پیارا ہر ایک مسلماں کا دل و جان ہے قرآں قرآن ہے اللہ کا بھیجا ہوا فرمان کتنا بڑا ذی رتبہ و ذیشان ہے قرآں قرآن...
  9. فرحت کیانی

    محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

    محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اللہ کے پیمبر ہيں محمد مصطفیٰ خلق کے سردار سرور ہيں محمد مصطفیٰ ساری دنیا کی ہدایت کے لیے جو آئے ہیں دو جہاں کے وہ رہبر ہیں محمد مصطفیٰ ہر نبی یوں تو ہے اپنے مرتبے میں سر بلند پہلے سب نبیوں سے بڑھ کر ہیں محمد مصطفیٰ اپنے تو اپنے ہیں جن سے غیر بھی سیراب ہیں...
  10. فرحت کیانی

    یااللہ

    یا اللہ! جہاں میں سب سے بڑا تیرا نام، یا اللہ جو سب کے لب پہ ہے ہر صبح و شام، یا اللہ جدھر بھی دیکھیے، ہر سمت تیرے جلوے ہیں کہاں نہیں ہے ترا فیضِ عام، یا اللہ ہماری عقل میں آ جائے یا نہ وہ آئے نہيں فضول تیرا کوئی کام، یا اللہ ترے مقام کو ہم کس طرح سمجھ پائيں ہماری عقل یقینًا ہے...
Top