محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

فرحت کیانی

لائبریرین
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

ایک اللہ کے پیمبر ہيں محمد مصطفیٰ
خلق کے سردار سرور ہيں محمد مصطفیٰ

ساری دنیا کی ہدایت کے لیے جو آئے ہیں
دو جہاں کے وہ رہبر ہیں محمد مصطفیٰ

ہر نبی یوں تو ہے اپنے مرتبے میں سر بلند
پہلے سب نبیوں سے بڑھ کر ہیں محمد مصطفیٰ

اپنے تو اپنے ہیں جن سے غیر بھی سیراب ہیں
رحمتوں کا وہ سمندر ہیں محمد مصطفیٰ

اس جہاں میں ہر طرف پھیلی ہے ان کی روشنی
جن سے دنیا ہے منور، ہیں محمد مصطفیٰ

اس سے بڑھ کر عدل اور انصاف کا ہو کیا ثبوت
سب کے حق میں جب برابر ہيں محمد مصطفیٰ

دو جہاں میں کوئی بھی بزمی نہيں اس کی مثال
جس مقام اور مرتبے پر ہيں محمد مصطفیٰ

خالد بزمی​
 
Top