بچوں کا ادب

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمٹی ڈمٹی کا گیت ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن

    ہمٹی ڈمٹی کا گیت از لوئیس کیرول ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن سردی کے موسم میں جب کھیتوں پر کہرا چھاتا ہے گیت تمہارے نام پہ لکھا شاعر نے اور گاتا ہے جشنِ بہاراں میں جب سبزہ اپنی شان دکھائے گا تب شاعر اس گیت کا مطلب تم کو بھی بتلائے گا گرمی میں جب دن لمبے ہوجائیں گے، راتیں چھوٹی تب اس گیت کا مطلب تم...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمٹی ڈمٹی

    بیٹھا تھا دیوار پہ اِک دِن انڈے جیسا ہمٹی ڈمٹی دھڑ سے گِرا دیوار سے جب وہ، نکلی اُس کی زردی ساری شاہ کے سارے گھوڑے آئے، اس کے سارے آدمی آئے جوڑ سکے نہ اُس کے تن کو ، کوشش جیسی بھی کرپائے نوٹ: سید عاطف علی بھائی کے خصوصی شکرئیے کے ساتھ
  3. ام اویس

    خوش خطی

    گھنٹی کی آواز سن کر ابوبکر نے کاپی پین ایک طرف رکھا اور باہر بھاگا۔ نانو جان نے اسے لکھنے کے لیے اکٹھے چار صفحات دے دئیے تھے۔ وہ پڑھائی میں ہوشیار تھا سارا سبق یاد کر لیتا لیکن لکھنے کی مشق کم ہونے کی وجہ سے اس کی لکھائی خراب تھی۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ نانو جان کے کمرے میں داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو

    روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو ہیلو سچے دوست مرے بولو کچے دوست مرے آؤ کھیل کھلاؤں گا آج نہیں آ پاؤں گا کیوں نہ آؤ گے او یار میری مچھلی ہے بیمار کیونکر تم نے جانا ہے چھوڑا اس نے کھانا ہے چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو ہاں بس تم ہی دل توڑو اچھا معاف کیا کہہ دو تم بھی سوری بولو تو سوری...
  5. ام اویس

    قرآن کمپیٹیشن

    آٹھویں جماعت کا کمرہ مختلف آوازوں سے گونج رہا تھا ۔ ہر سال جماعت میں سوال و جواب کا ایک مقابلہ کروایا جاتا ، جس میں سب بچیاں ذوق وشوق سے حصہ لیتی تھیں ۔ اس سال مقابلے کا موضوع “ معلوماتِ قرآن حکیم ” رکھا گیا۔ بچیوں کو ایک ماہ پہلے ہی موضوع بتا دیا گیا۔ پوری کلاس خوب زور شور سے مقابلے کی تیاری...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    مینڈک او رے مینڈک! نظم:: از۔ محمد خلیل الرحمٰن

    مینڈک او! رے مینڈک! از محمد خلیل الرحمٰن مینڈک، او رے مینڈک ! کہہ دے ، اتنا تُو ٹّراتا کیوں ہے ہم کو چپکے سے بتلا دے، تو اتنا شرماتا کیوں ہے تیرے یوں ہی ٹّرانے سے دادی بھی گھبرا جائیں گی جب بارش کے شور میں جاگیں اب کیسے وہ سو پائیں گی بارش کے موسم میں مینڈک اتنا کیوں ٹّراتے ہیں جی...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    میرا بھالو، گول کچالو :نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    میرا بھالو، گول کچالو از محمد خلیل الرحمٰن بھالو کو بہلاتی ہوں میں چوٹ لگے سہلاتی ہوں میں شام ڈھلے ٹہلاتی ہوں میں ہر ہفتے نہلاتی ہوں میں کھاتا ہے بس اُبلے آلو میرا بھالو، گول کچالو یوں تو یہ ہے سیدھا سادا سیر سپاٹے کا دلدادہ نخرے اس کے بہت زیادہ گویا ہے بچوں کا دادا اور بلی کا ہے یہ خالو میرا...
  8. محمداحمد

    بچوں کے لئے نظمیں ، کیسے لکھی جائیں؟

    السلام علیکم، آج کل ہمارے محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی اپنی خوش ذوقی کو کام میں لاتے ہوئے بچوں کے لئے بہت ہی پیاری پیاری نظمیں تخلیق کر رہے ہیں اور اُنہی کی ایک نظم کی لڑی میں جناب الف نظامی صاحب نے ہماری توجہ بھی اس طرف مبذول کروائی ہے ۔ لیکن ہم آج تک بچوں کے لئے کوئی نظم نہیں لکھ سکے۔...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    محاوَرے نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    محاوَرے بچوں کی نظم از محمد خلیل الرحمٰن محاوَرے ہم بولیں گے اب ہر بات کو تولیں گے الٹی گنگا کیسے بہے بھیگی بلی کون بنے کیسے بھیجیں گے بولو الٹے بانس بریلی کو انیس بیس کا فرق ہے کیا پانسا کیونکر پلٹا تھا بات بڑھانا کیا مطلب باتوں میں آنا کیا مطلب خالہ جی کا گھر ہے کہاں کون کوئی دم کا...
  10. محمداحمد

    بچوں کا جلد سے جلد کتاب سے تعارف کروانا کیوں ضروری ہے؟

    بچوں کا جلد سے جلد کتاب سے تعارف کروانا کیوں ضروری ہے؟ ندا ملجی بچپن کے دنوں میں میرے کچھ ایسے بھی دوست تھے جو رات کو والدین سے چھپ کر بستر میں کتابوں کا مطالعہ کیا کرتے تھے، حالانکہ ان کتابوں کا مواد بھی ذرا بھی غیر مناسب نہیں تھا بلکہ یہ کتابیں اسکول کی لائبریری سے حاصل کی جاتیں تھیں جن کے...
  11. گ

    بچوں کے ادب سے دلچسپی رکھنے والے احباب متوجہ ہوں!

    ادب اطفال کی اہمیت و ضرورت سے ہر کس و ناکس واقف ہے۔ آج بچوں کے ادب کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ جدیدیت کے اس دور میں جب کہ حقائق مستور اور قدریں پامال ہو رہی ہیں ، نسلِ نو کی فکری اور ہمہ جہت تعمیر کی راہیں مشکل سے مشکل ترین ہوتی جا رہی ہیں ، ہمیں پوری قوت اور تیارری سے لیس ہو کر اس...
  12. ام اویس

    ماہنامہ بقعۂ نور لاہور کے لیے لکھی گئی بچوں کی کہانیاں ۔

    بہادر شیرو رمضان اور عید الفطر کی گہما گہمی ختم ہوتے ہی سب بچوں کو قربانی کی فکر شروع ہوجاتی ۔ ہر وقت جانوروں کے قصے چھڑے رہتے کھیل کا موقع ہوتا یا کھانے کا دستر خوان ہر بات کی تان بکروں ، چھتروں اور ویہڑوں پر ٹوٹتی ۔ روز بڑے پاپا سے کہا جاتا کہ قربانی کے جانور لے آئیں لیکن وہ ہنس کر ٹال دیتے...
  13. ام اویس

    سکول میں پہلا دن ۔ بچوں کی کہانی

    فروری کے آخری دن تھے مارچ سے بچوں کے سکول میں نئے داخلے شروع ہونے والے تھے ۔ چھٹی کے دن ابوبکر ، حسن اور زیان نانو سے ملنے آئے ۔ سب اکٹھے بیٹھے باتیں کر رہے تھے تبھی زیان کی امی جان نے بتایا زیان چار سال کا ہوگیا ہے اس لیے اس سال وہ اسے سکول داخل کروا دیں گی ۔ زیان نے رونا شروع کر دیا نہیں میں...
  14. نیرنگ خیال

    خرگوش جادوگر ( از قلم نیرنگ خیال)

    کامران سعید نے ایک بار یہ تصویر شئیر کی تھی اور کہا تھا اس پر کہانی لکھیں۔ میں نے اس وقت بچوں کے لیے ایک کہانی (اپنی پہلی کہانی بچوں کے لیے) لکھی۔ مگر بوجوہ شائع کرنے سے گریزاں رہا۔ لیکن آج ہمت کر کے اس کو یہاں لگا رہا ہوں۔ خرگوش جادوگر چنا اور منا بہت شرارتی بھائی تھے۔ یوں تو ان کی شرارتیں سب...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے انوکھے مہمان

    ہمارے انوکھے مہمان از محمد خلیل الرحمٰن ہمارا متوسط سائز کا فلیٹ ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر شرقاً غرباً پھیلا ہے۔ مغربی سمت میں دیوان خانے کے اختتام پر ایک بالکونی ہے اور اسی طرح مشرق میں رسوئی بھی ایک بالکونی میں کھلتی ہے۔ اس اہتمام کے باعث دیوانی ہوا سارا دن ہمارے فلیٹ میں اٹھکیلیاں...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    نظم: تیز گرمی میں ٹھنڈا مٹکا : از: محمد خلیل الرحمٰن

    تیز گرمی میں ٹھنڈا مٹکا از محمد خلیل الرحمٰن اِک مسافر غریب بے چارا تھک چُکا تھا وہ پیاس کا مارا شام سے پہلے گھر پہنچنا تھا تیز گرمی سے پھر بھی بچنا تھا دھوپ تھی تیز، لُو بھی چلتی تھی ریت اُڑتی تھی، آگ جلتی تھی راستے میں اُسے نظر آیا اک گھنے پیڑ کا سایا ‌ پیڑ کے نیچے جونہی وہ پہنچا ایک مٹکا...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    جھولا کون جھلائے

    جھولا کون کھلائے از محمد خلیل الرحمٰن (شیل سلوراسٹائن کی نظم کا ترجمہ) دادی نے جھولا بھیجا ہے اور ہوا بھیجی ہے خدا نے! جھولا جھولنے بیٹھی ہوں میں کون جھلائے کوئی نہ جانے! Grandma sent the hammock, The good Lord sent the breeze. I'm here to do the swinging ____ Now, who's gonna move the...
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    ننھی چمگادڑ

    ننھی چمگادڑ از محمد خلیل الرحمٰن ( شیل سلوراسٹائن کی نظم کا ترجمہ) ننھی چمگادڑ یوں چیخی امی امی! جلدی آؤ ڈر لگتا ہے مجھ کو امی! جلدی آؤ، اندھیرا لاؤ The baby bat Screamed out in fright, 'Turn on the dark, I'm afraid of the light. Shel Silverstein
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    چھوٹا سا مگرمچھ

    چھوٹا سا مگر مچھ چھوٹا سا مگر مچھ کیسے اپنی دُم کو ہردم سنبھال رکھتا ہے گنگا جل میں دھوکر کیسے چمکیلی اپنی وہ کھال رکھتا ہے کیسی میٹھی میٹھی اس کی مسکراہٹ کیسے ہیں تیز اس کے دانت چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو دھیرے دھیرے کھاتا ہے کتنا خیال رکھتا ہے محمد خلیل الرحمٰن How doth the little crocodile...
  20. محمد خلیل الرحمٰن

    ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی

    ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی کی آؤ سنائیں تمہیں کہانی ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی جی جھگڑا کرنے پر تھے راضی ٹوئیڈل ڈم یوں چیخ کے بولا پول بھی ٹوئیڈل ڈی کا کھولا میرا بھالو تُم نے توڑا تُم نے اُس کا کان مروڑا اتنے میں پھر اڑ کر آیا اک موٹا اور کالا کوّا اتنا موٹا اور کا لا تھا ڈامر کے پیپے جیسا...
Top