برائے اصلاح

  1. یاسر حسین

    سفر کربلا

    چلے ہیں علی زادے یثرب سے آج ارادہ بھی دینا شمر کو ہے مات بہتر(72) علی بھی ہیں زینب کے ساتھ نباتات بھی کرتے ہیں پیش ذات ہیں اکبر بھی آقا حسیں کے حضور لٹاتے ہیں غازی بھی ان پہ حیات ملے گا نہ جس دن سکینہ کو آب یہ ہوگا اسی دن'محرم کی سات جلے گی تری جب وہ چادر رباب ہے دن صبر کا تیرا وہ دسویں رات سمجھ...
  2. عاطف ملک

    مزاحیہ اشعار برائے پوسٹ مارٹم

    پچھلے سال طرحِ مصرع "مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے" پر یہ غزل لکھی تھی۔ آج فیس بک کی یاد دہانی پر دیکھی اور خوش قسمتی سی محترم ظہیر احمد ظہیر بھی آن لائن ہیں تو استادِ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب کی خدمت میں پوسٹ مارٹم کیلیے پیش کر رہا ہوں کہ اشعار میں میڈیکل ٹرمز کی اصلاح ان سے بہتر شاید ہی کوئی...
  3. عاطف ملک

    برائے اصلاح: دید کی راحت سے لے کر ہجر کے آزار تک

    اپنے روایتی اندازسے ہٹ کر کچھ تراکیب کے استعمال کی کوشش کی ہے ان اشعار میں۔ اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین اور تمام محفلین سے تنقیدی اور اصلاحی آراء درکار ہیں۔ غزل دید کی راحت سے لے کر ہجر کے آزار تک کیا تھا میں؟ اور کیا ہوا؟ مدہوش سے بیدار تک گلشنِ دیدار، دشتِ شوق، دریائے فراق عشقِ جولاں...
  4. عاطف ملک

    برائے اصلاح: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

    استادِ محترم جناب الف عین ،دیگر اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں چند اشعار اصلاح کی نیت سے پیش کر رہا ہوں۔ نظم نگاہوں میں مری کیسا یہ لرزہ خیز منظر ہے سکوں عنقا ہوا ہے اور حالت دل کی ابتر ہے شکستہ سی گلی ہے، گھر بھی کچھ مسمار دیکھے ہیں کہ جیسے عہدِ رفتہ کے کوئی آثار دیکھے ہیں کھڑا ہوں میں...
  5. عاطف ملک

    برائے اصلاح: مخمل کے بستروں میں سکوں کی طلب تجھے

    استادِ محترم جناب الف عین ،دیگر اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں یہ اشعار اصلاح و تنقید کیلیے پیش کر رہا ہوں۔ کہتا ہے اپنے دل سے نکالوں میں اب تجھے! دانستہ اپنے دل میں بسایا ہی کب تجھے؟ میں خود کو خود میں ڈھونڈ نہیں پایا آج تک حیرت ہے! مجھ میں ڈھونڈتے پھرتے ہیں سب تجھے واقف نہیں جو حسن کی...
  6. عاطف ملک

    برائے تنقید: رہبرِ نے سوز پیچھے جو گیا

    محترم الف عین اور دیگر اساتذہ کی خدمت میں اصلاح کیلیے پیشِ کر رہا ہوں۔ "رہبرِ نے سوز" پیچھے جو گیا خود فریبی کے بھنور میں کھو گیا جس کا منصب اشرف المخلوق تھا نفس پرور ہو کے اسفل ہو گیا کھل اٹھیں کلیاں، خزائیں چھٹ گئیں جس جگہ اس شوخ کا پرتو گیا عقل سے پوچھا دلِ نادان نے تُو تو عاقل تھی، تجھے...
  7. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    ان اشعار پر اساتذہ اور محفلین کی تنقیدی و اصلاحی رائے درکار ہے۔ وہ جب کاشانہِ دل میں خیال آورد ہوتا ہے تڑپتی ہیں ردیفیں قافیوں میں درد ہوتا ہے سبھی سے مسکرا کر بات کرنا جن کی عادت ہے اگر ہم سے مخاطب ہوں تو لہجہ سرد ہوتا ہے نہ ماتھے پر شکن لائے، جو حق پر ہو کے جھک جائے جسے ہو پاس رشتوں کا، وہ...
  8. عاطف ملک

    قطعہ برائے اصلاح

    محترم سر الف عین عین ان اشعار پر آپ کی رائے درکار ہے۔ کیا یہ قطعہ درست ہے؟ کچھ تو احساسِ ندامت سے پشیماں ہو کر اور کچھ فخر و مباہات سے نازاں ہو کر ہم نے جب اس سے کہا "آپ سے الفت ہے ہمیں" اس نے دیکھا ہمیں حیران و پریشاں ہو کر
  9. راحیل فاروق

    دل موئے دا دارُو کوئی نہ ہُٹّے کر دوائیاں

    پنجابی زبان میں میری پہلی 'باقاعدہ' کاوش۔ دل موئے دا دارُو کوئی نہ ہُٹّے کر دوائیاں صدقے جایے یار سجن دے لاش نوں اَگّاں لائیاں ہجر وصال دی آساں بھانویں سوکن بن بن بیٹھن دل دیاں کَندھاں کیہڑیاں کَندھاں کی ڈھائیاں کی چائیاں جیوندی جاگدی خلقت تیری مر مُک گئی اے ربّا چار چفیرے چپ ای چپ اے دِتیاں...
  10. سید ذیشان حیدر

    سلام برائے اصلاح

    محترم سر الف عین ، دیگر اساتذۂ کرام اور احباب کی نظر بغرضِ اصلاح ‎فاعلاتن مفاعلن فعلن ‎حق سے بھی ہم قدم نہیں ہوتے ‎سب یہاں اہلِ غم نہیں ہوتے ‎دل کبھی جن کے نم نہیں ہوتے ‎اور ہوتے ہیں وہ ہم نہیں ہوتے ‎ہاتھوں میں بزدلوں کے ہوں تو کیا! ‎ایسی تیغوں میں دم نہیں ہوتے ‎آج بھی ہیں یزید کے حامی...
  11. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں یہ نمکین سی کوشش پیش کر رہا ہوں۔ اب کے اصلاح اور تنقید کے ساتھ سرزنش کی بھی گزارش ہے. آج تم کو بھی سناتا ہوں وہ پیارے، سارے اس نے مجھ کو جو دیے پیار کے لارے، سارے فرطِ جذبات میں کہہ بیٹھا اسے ماہ جبیں اس نے پھر دن میں دکھائے مجھے تارے سارے ہوئی تنہا تو مجھے گھر...
  12. عاطف ملک

    غزل برائے اصلاح: میرے گھر میں ہیں بہت آگ لگانے والے

    اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں تنقید اور اصلاح کی گزارش کے ساتھ پیشِ نظر ہے. مجھ کو لوٹا دو وہی دور پرانے والے کچی مٹی کے محلات بنانے والے میرا پتوں پہ خزاں کی وہ مثالیں دینا وہ تِرے وعدے کبھی دور نہ جانے والے روک رکھے ہیں کئی شعر اسی الجھن میں جان جائیں نہ تِرا نام زمانے والے مدتوں بعد...
  13. عاطف ملک

    برائے اصلاح: ندی میں چاند اترتا ہے، تو میں مغموم ہوتا ہوں

    ایک غلطی سی سرزد ہوئی ہے! اساتذہ کرام کی خدمت میں پوسٹ مارٹم کے لیے پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں‫‫‫‫‫‫‫‫‫‫‫ فلک پر راج کرتا ہے، تو میں مغموم ہوتا ہوں ندی میں چاند اترتا ہے، تو میں مغموم ہوتا ہوں کسی کو دیکھ کر، سن کر، کسی سے گفتگو کر کے کوئی چہرہ نکھرتا ہے، تو میں مغموم ہوتا ہوں کسی کے ساتھ...
  14. عاطف ملک

    برائے اصلاح

    خوشی کی آرزو میں زندگی بھر غم کمائے ہیں تِرا دل جیتنے نکلے تھے خود کو ہار آئے ہیں چرانا چاہتا تھا زندگی سے جس کی سارے غم اسی نے زندگی بھر خون کے آنسو رلائے ہیں میں شب گرداں ہوں اور پاتال سی تاریک یہ راہیں جہاں تم ہم سفر تھے راستے وہ یاد آئے ہیں ہر اک تحریر ہے میری ,فقط...
  15. عاطف ملک

    برائے اصلاح: تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے

    استادِمحترم الف عین صاحب اور باقی اساتذہ سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ....... تمہارے قرب کے لمحات اب اچھے نہیں لگتے رہی تم میں نہیں وہ بات اب اچھے نہیں لگتے چلوجو ساتھ تو باہم ذرا سا فاصلہ رکھنا کہ ہم ھاتھوں میں ڈالے ہاتھ اب اچھے نہیں لگتے وہ جن کی رَو میں بہہ کر تم کو سب کچھ سونپ بیٹھا تھا مجھے...
  16. محمد تابش صدیقی

    ایک شعر

    بیٹھے بٹھائے غلطی سے ایک شعر لکھ دیا ہے. اساتذہ اور دیگر شعراء ذرا پوسٹ مارٹم کر دیں. لیا ہے فیض کسی نے تو زندگی سے مری کسی کتاب کا موڑا ہوا ورق ہوں میں
  17. محمد تابش صدیقی

    بیٹا! فون تو اٹھا :: نظم برائے اصلاح

    پرسوں گزرے لاہور کے سانحے میں ایک دل کو چیر دینے والی تصویر نظر سے گزری، کہ جس میں دہشت گردی کی شکار ایک شہید کے موبائل پر اس کی ماں کی کال آ رہی تھی۔ ماں کی پریشانی کی ہلکی سی جھلک جو ذہن میں آئی وہ اس نظم کی صورت میں اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ اگرچہ یہ نظم ماں کے کرب کا عشرِ عشیر بیان کرنے...
  18. محمد تابش صدیقی

    "غزل" برائے اصلاح

    تمہید: محفل کے احباب کی "پر زور" فرمائش پر ایک عدد گستاخی حاضر ہے. اساتذہ اور دیگر شعراء سے گزارش ہے کہ بے رحمی سے تجزیہ فرمائیں. تاکہ اردو شاعری پر بوجھ کے بجائے اچھا قاری و سامع بننے پر توجہ دوں. مثلِ روشن سحر نکھرتے ہو عشق کی راہ میں جو مرتے ہو یاد اس کی ہی چین دیتی ہے جب کبھی ٹوٹ کر...
  19. ساقی۔

    چراغ طور جلاو ،بڑا اندھیرا ہے(برائے اصلاح)

    "چراغ طور جلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے" ابھی نہ ہوش میں لاؤ، بڑا اندھیرا ہے بھٹک گیا ہوں زمانے کی بھول بھلیوں میں کہیں سے(1) خضرکو لاؤ ،بڑا اندھیرا ہے نشے میں چور ہوں میں آج بہک بھی سکتا ہوں مرے قریب نہ آؤ ،بڑا اندھیرا ہے میں اٹھ کے چل نہ پڑوں پھر دیا بجھانے کو مجھے یقین دلاؤ ،بڑا اندھیرا ہے...
  20. ساقی۔

    محبت محبت محبت کرو تم(اصلاح کے لیے)

    محترم جناب بھائی محمد اسامہ سر سری صاحب کے سلسلے"شاعری سیکھیں" سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کے لیے ایک نظم لکھنے کی کوشش کی ہے ۔اسامہ بھائی سے اصلاح کی گزارش کی تھی ۔انہوں نے نہایت محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اصلاح بھی کی اور مزید اصلاح کے لیے یہاں موضوع بنانے کا مفید مشورہ بھی عنایت کیا۔ ان کا نہایت...
Top