اردو محفل

  1. ام اویس

    الجھن سلجھن

    خلا بڑہتے بڑہتے مہیب دائرہ بن گیا ۔۔۔ لیکن نظر اس ایک نقطے کی تلاش میں بھٹکتی رہی ۔۔۔ وہ جسے محور بنانا تھا ۔۔۔ وہ جس کے گرد ایسے دیوانہ وار چکر لگانا تھا کہ ہستی کا وجود پانی پانی ہوکر نہ چھلکے ۔۔۔ بھرا پیمانہ وجود کے ساتھ ساتھ دیوانگی کے سارے گر آزمائے ۔۔۔ اور ۔۔ وجود سے الگ نہ ہو ۔۔۔ خالی...
  2. ام اویس

    یقین

    کبھی کبھی دن کا آغاز دکھ تکلیف اور رنج کے ساتھ ہوتا ہے ۔ بہت سی تکلیف دہ باتیں جو شعور میں موجود ہوتی ہیں انسانی ذہن کو شدت سے متاثر کرتی ہیں ۔ انسانوں کے عمومی روئیے ، بچھڑوں ہوؤں کی یاد ، معاشرے کی ظالمانہ رسمیں ، رشتہ داروں کی قطع رحمی اور خود غرضی ، عزیزوں کی بے حسی اور لاپرواہی دل ودماغ کو...
  3. ام اویس

    کافی ہی کافی ہے

    ایتھوپیا میں رہنے والا خالد نت نئے قہوے بنانے اور ان کے اثرات جانچنے کا شوقین تھا ۔ وہ بھیڑ بکریاں چراتا اور اپنی بھیڑوں کو چرانے کے لیے گھاس پھونس کے میدان ڈھونڈتا رہتا ۔ اسی دوران وہ اپنے شوق کی تسکین کے لیے مختلف جڑی بوٹیوں سے قہوہ تیار کرتا اور ان کے اچھے برے اثرات کھوجتا رہتا ۔ ایک بار وہ...
  4. فرقان احمد

    محفل کے خاموش اوربے آباد گوشے۔۔۔!

    کوئی سال پہلے کا واقعہ ہے۔ مصطفیٰ زیدی کا ایک شعر تلاش کرتے ہوئے نیٹ گردی کے دوران ہماری نظر جناب پپو کے ایک مراسلے پر پڑی؛ مراسلے میں تو ایسی کوئی خاص بات نہ تھی تاہم ، ہمیں یک گونہ حیرانی تب ہوئی جب ہم نے دیکھا کہ موصوف پپو (طارق سلیم صاحب) نے اپنے دستخط میں اس شعر کو جگہ دے رکھی ہے۔ شعر کچھ...
  5. محمد تابش صدیقی

    ۞زمرۂ متفرقات کی نئی مدیر: جاسمن ٭ زمرۂ روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی نئی مدیر : مریم افتخار۞

    بصد انبساط یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ جاسمن بہن کو اردو محفل پر متفرقات کے زمرہ جات کی مدیر مقرر کیا گیا ہے اور مریم افتخار بہن کو روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی مدیر مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں بہنیں محفل کے ہر دلعزیز ممبران میں سے ہیں۔ اور محفل کی ترویج میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہم دونوں...
  6. محمد تابش صدیقی

    تیرہویں سالگرہ خوگرِ حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے

    آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ مدیر کا کام تو خود گلے سننا اور حل کرنا ہوتا ہے۔ یہ کیسا مدیر ہے جو خود گلے کرنے پر آ گیا ہے؟ تو جناب خاطر جمع رکھیے، یہ کوئی سخت والے گلے نہیں، بلکہ کچھ امور کی جانب توجہ دلانا مقصود ہے۔ ایک شکوہ اپنی ادارت کے دور سے پہلے بھی اور اب بھی تواتر کے ساتھ سننے کو ملتا ہے...
  7. محمد تابش صدیقی

    ۞محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ برادرم یاز۞

    نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ برادرم یاز کو اردو محفل پر مدیرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے اور محفل کے تمام زمرہ جات کی ادارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انتظامیہ میں ان کی شمولیت باعث صد اطمینان ہے۔ تمام محفلین اور اراکینِ عملہ ان کو اس منصب پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ :) یاز بھائی کی ادارتی...
  8. محمد تابش صدیقی

    تیرہویں سالگرہ آئیے آئیے - گرہ لگائیے

    محفل کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک اور دلچسپ ادبی کھیل محفلین کی ہلکی پھلکی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے۔ جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے کہ یہاں مصرع پیش کیا جائے گا۔ جس پر محفلین گرہ لگائیں گے۔ گرہ محفل سے متعلق بھی ہو سکتی ہے، سالگرہ سے متعلق بھی، کسی محفلین کے متعلق بھی، عمومی مزاحیہ گرہ بھی، اور...
  9. نیرنگ خیال

    تیرہویں سالگرہ کیسے قصے تھے کہ چھڑ جائیں تو اڑ جاتی تھی نیند

    اس بار سالگرہ پر جتنے دھاگے کھولے گئے ہیں شاید پہلے کبھی اتنے دھاگے نہیں کھولے گئے۔ یہ میرا ذاتی اندازہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ مگر آج سب دھاگوں کی فہرست پر نظریں دوڑاتے ہوئے بھی مجھے کہیں کسی یاد کی کھڑکی کھلی نظر نہیں آئی۔ کہیں پگھلتی برف ، کہیں کوئی بہتا جھرنا، کوئی پرانا منظر، کوئی گلہ،...
  10. شکیب

    تیرہویں سالگرہ سوشل میڈیا پر محفل کی ترویج کے لیے تصاویر

    ذاتی تجربہ عرض ہے کہ محفل کا پتہ ہمیں اتفاقاً چلا تھا، ورنہ کب کے اس بزم کا حصہ بن چکے ہوتے... بعض اوقات عدم فرصت کے وقت اگر کسی نے کوئی ایسی مدد مانگی جس کے لیے محفل کارآمد ہو سکتی ہے تو فقط محفل کا پتہ بتا دینے پر ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا... بعض تو صرف "ایک لڑی" میں موجود مواد اور اس کے...
  11. جاسمن

    تیرہویں سالگرہ اردو محفل میری نظر میں

    اردو محفل کے لئے نثری یا نظم کی صورت اپنے دلی تاثرات کا اظہار کیجیے۔
  12. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

    سب سے پہلے تو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ محفل سے جڑے تمام احباب کے لیے یہ تیرہ برس فقط گزرتے ماہ و سال نہیں، بلکہ انٹرنیٹ پر اردو کے انمٹ نقوش ثبت کرتے سفر کی داستان ہے۔ یہ پڑاؤ رک کر سستانے کے لیے نہیں، بلکہ اب تک کی مسافت کے تلخ و شیریں واقعات کا جائزہ لینے اور چشمہ...
  13. فرقان احمد

    تیرہویں سالگرہ گزر گیا جو زمانہ، اُسے بھلا ہی دو!

    اردو محفل اِس سے قبل بارہ مرتبہ اپنا جنم دن منا چکی ہے۔ ہر برس سالگرہ کی تقریبات مناتے ہوئے مختلف لڑیوں میں دلچسپ نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس لڑی میں ایسی ہی کھٹی میٹھی باتوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔ جستہ جستہ!!! اردو محفل کی پہلی سالگرہ پر جب نبیل بھیا نے مبارک بادی لڑی کا آغاز کیا تو...
  14. لاریب مرزا

    بارہویں سالگرہ محفل کی بارہویں سالگرہ کا جشن

    تمام معزز اور پیارے محفلین کو السلام علیکم!! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یکم جولائی کے آتے ہی اردو محفل کی بارہویں سالگرہ کا آغاز ہو چکا ہے۔نبیل بھائی حسبِ روایت اپنا خطاب سنا چکے ہیں۔ :heehee: اور ابن سعید بھی محفل کے سالانہ اخراجات کی تفصیل سے آگاہ کر چکے ہیں۔ :) :) :) تو اب وقت ہے کہ...
  15. راحیل فاروق

    محفل کے مافوق الفطرت عناصر

    کچھ دن پہلے ایک مراسلے پر کئی درجہ بندیاں دینے کا چرچا رہا۔ اس کرامات کی سائنسی توجیہات سے آپ مطمئن ہوئے ہوں تو ہوئے ہوں، ہم اسے من جانب اللہ ہی سمجھتے ہیں۔ خیر، باتیں ہوتی رہیں گی۔ ابھی یہ دیکھیے: کیفیت نامے میں جو منتر دیا گیا ہے اس کی بابت بس اتنا ہی کہوں گا کہ ڈونٹ ٹرائی ایٹ ہوم!
  16. غدیر زھرا

    مبارکباد ہوا خیمہ زن کاروانِ بہار :)

    رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسمِ چمن دھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا جس طرف بھی چل پڑے ہم آبلہ پایانِ شوق خار سے گل اور گل سے گلستاں بنتا گیا السلام علیکم! منتظمینِ محفل اور اراکینِ محفل کو اردو محفل کے پانچ ہزار...
  17. محمد تابش صدیقی

    دو سو --- ایک جائزہ

    کل اپنی ایک لڑی ڈھونڈتے ہوئے نظر پڑی کہ میں اردو محفل پر 199لڑیاں بنا چکا ہوں۔ تو خیال آیا کہ کیوں نہ اپنا جائزہ لیا جائے کہ میں اب تک محفل کو کیا دے سکا ہوں۔ کچھ سطحی اندازے تو تھے کہ زیادہ پوسٹس کہاں کی ہیں، مگر ایک تفصیلی جائزہ لینے کا خیال دلچسپ معلوم ہوا۔ :) جب جائزہ مکمل کیا تو معلوم ہوا...
  18. نیرنگ خیال

    اشتہاری کوچہ

    اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا...
  19. لاریب مرزا

    ابن سعید کی تحریر کا اردو ترجمہ ہمارے قلم سے

    اردو محفل کی رکنیت کے بعد بارہا ہمارے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اس فورم کی بنیاد کس نے اور کیسے رکھی ہو گی؟ :) اردو محفل کے منتظم ابن سعید کی یہ تحریر ہمیں اس حوالے سے بے حد دلچسپ لگی کہ اس میں انہوں نے اردو ٹیک کی کہانی کو اردو محفل کے پس منظر سے جوڑا ہے‫ :)۔ انٹرنیٹ آرکائیو کی سالگرہ والی لڑی میں...
  20. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد حمیرا عدنان بہن کا محفل پر ایک سال مکمل

    حمیرا عدنان بہن کو اردو محفل پر ایک سال مبارک ہو. اللہ تعالیٰ صحت مندی کے ساتھ خوش و خرم رکھے. آمین
Top