محفل کے خاموش اوربے آباد گوشے۔۔۔!

فرقان احمد نے 'ذکر اردو محفل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 6, 2018

  1. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,908
    کوئی سال پہلے کا واقعہ ہے۔ مصطفیٰ زیدی کا ایک شعر تلاش کرتے ہوئے نیٹ گردی کے دوران ہماری نظر جناب پپو کے ایک مراسلے پر پڑی؛ مراسلے میں تو ایسی کوئی خاص بات نہ تھی تاہم ، ہمیں یک گونہ حیرانی تب ہوئی جب ہم نے دیکھا کہ موصوف پپو (طارق سلیم صاحب) نے اپنے دستخط میں اس شعر کو جگہ دے رکھی ہے۔ شعر کچھ یوں تھا؛

    مت پوچھ کہ ہم ضبط کی کس راہ سے گزرے
    یہ دیکھ کہ تجھ پر کوئی الزام نہ آیا

    پپو میاں تو جانے کہاں گئے،زمانے کی بھیڑ میں شاید کہیں گم ہو گئے تاہم، ہمارا پسندیدہ شعر ان کے دستخط کی صورت میں آج بھی موجود ہے جس کا تاثر بڑا گہرا ہے؛ خدا جانے،کیوں؟ آج بھی جب کبھی ہم محفل کے ویران اور بے آباد گوشوں کی سیاحت کو جاتے ہیں اور یہ شعر دکھائی پڑ جائے توہمیں وہ دن یاد آ جاتے ہیں جب ہم محفل کا حصہ بنے تھے۔

    کیا آپ کے ذہن میں بھی محفل سے جڑی ہوئی ایسی کوئی یاد ہے۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,074
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    محض 3 سال تو "یادیں" کہنے کے لیے کافی کم ہیں۔ کہ کل کی بات ہی سمجھی جائے گی :)
    البتہ پرانے احباب کچھ یادیں لائیں، تو ضرور دلچسپی کا باعث ہوں گی۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 2
  3. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,908
    جنابِ من! تین برس تو آپ کی باضابطہ آمد کو ہوئے ہیں۔ آپ بھی اس بحر کے پرانے شناور ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,074
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    چونکہ بے ضابطہ آمد کوئی کلام ڈھونڈتے ہوئے، کسی کا شاعر تلاش کرتے ہوئے گوگل کے ذریعہ ہی ہوتی تھی، تو اس وقت گفتگو یا محفل کے دیگر زمرہ جات کا چکر نہیں لگتا تھا۔ جب اردو محفل پر توجہ کا سوچا تو ممبر بن گیا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,908
    بازگشت!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    پپو یار تنگ نہ کر!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 1
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,364
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    یعنی محفل پر آجا ۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    3,285
    یاد بننے میں کچھ عرصہ درکار ہوتا جبکہ ہمارا عرصہ کچھ خاص عرصہ نہیں ہوا اس لیے ہم بیان کرنے سے قاصر ہیں:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ کون کون سے گوشے ہیں؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,454
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایک تو "آپ کی مزاحیہ تحریریں" ہی ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  11. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    28,441
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    مجھے بارہ دری بہت یاد آتی اور اس کے ساتھ ساتھ شمشاد بھیا بھی :(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 3
  12. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,908
    کئی خاموش بستیاں ہیں، کئی ویران نگر ہیں ۔۔۔! ہم نے تو بس ایک مثال دی ہے صاحب ۔۔۔!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,761
    موڈ:
    Dead
    جی بالکل، 'جانو جرمن' ۔ :noxxx:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,908
    وضاحت مطلوب ہے ۔۔۔! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,431
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  16. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ بات درست ہے۔ اب تو نمرہ نے بھی تحریر لکھنے کا دورانیہ تین ماہ سے بڑھا کر چھے ماہ کر دیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • غمناک غمناک × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کچھ دلچسپ سا مواد جمع کریں اس موضوع پر۔ مثال کے طور پر کون کون سے گوشے کتنے عرصہ سے ویران ہیں۔ اور کسی بنی نوع انسان نے وہاں قدم رنجہ نہیں فرمایا۔ پھر ہم محفل کا صحرا نام سے کوچہ بنائیں گے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  18. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    قیصرانی تو اب وٹس ایپ پر بھی غیر فعال ہیں۔ فیس بک کو وہ کافی عرصہ قبل ہی خیر آباد کہہ چکے تھے۔ روز سوچتا ہوں آج ان کو کال کروں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,431
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    سلام کہیے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,548
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    اشتہاری کوچہ بھی ویران پڑا ہے اب لوگوں نے معطل ہونا ہی چھوڑ دیا ہے :LOL:۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3

اس صفحے کی تشہیر