محفل کے خاموش اوربے آباد گوشے۔۔۔!

فرقان احمد

محفلین
کوئی سال پہلے کا واقعہ ہے۔ مصطفیٰ زیدی کا ایک شعر تلاش کرتے ہوئے نیٹ گردی کے دوران ہماری نظر جناب پپو کے ایک مراسلے پر پڑی؛ مراسلے میں تو ایسی کوئی خاص بات نہ تھی تاہم ، ہمیں یک گونہ حیرانی تب ہوئی جب ہم نے دیکھا کہ موصوف پپو (طارق سلیم صاحب) نے اپنے دستخط میں اس شعر کو جگہ دے رکھی ہے۔ شعر کچھ یوں تھا؛

مت پوچھ کہ ہم ضبط کی کس راہ سے گزرے
یہ دیکھ کہ تجھ پر کوئی الزام نہ آیا

پپو میاں تو جانے کہاں گئے،زمانے کی بھیڑ میں شاید کہیں گم ہو گئے تاہم، ہمارا پسندیدہ شعر ان کے دستخط کی صورت میں آج بھی موجود ہے جس کا تاثر بڑا گہرا ہے؛ خدا جانے،کیوں؟ آج بھی جب کبھی ہم محفل کے ویران اور بے آباد گوشوں کی سیاحت کو جاتے ہیں اور یہ شعر دکھائی پڑ جائے توہمیں وہ دن یاد آ جاتے ہیں جب ہم محفل کا حصہ بنے تھے۔

کیا آپ کے ذہن میں بھی محفل سے جڑی ہوئی ایسی کوئی یاد ہے۔۔۔!
 
محض 3 سال تو "یادیں" کہنے کے لیے کافی کم ہیں۔ کہ کل کی بات ہی سمجھی جائے گی :)
البتہ پرانے احباب کچھ یادیں لائیں، تو ضرور دلچسپی کا باعث ہوں گی۔ :)
 
جنابِ من! تین برس تو آپ کی باضابطہ آمد کو ہوئے ہیں۔ آپ بھی اس بحر کے پرانے شناور ہیں۔
 
چونکہ بے ضابطہ آمد کوئی کلام ڈھونڈتے ہوئے، کسی کا شاعر تلاش کرتے ہوئے گوگل کے ذریعہ ہی ہوتی تھی، تو اس وقت گفتگو یا محفل کے دیگر زمرہ جات کا چکر نہیں لگتا تھا۔ جب اردو محفل پر توجہ کا سوچا تو ممبر بن گیا۔ :)
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
کوئی سال پہلے کا واقعہ ہے۔ مصطفیٰ زیدی کا ایک شعر تلاش کرتے ہوئے نیٹ گردی کے دوران ہماری نظر جناب پپو کے ایک مراسلے پر پڑی؛ مراسلے میں تو ایسی کوئی خاص بات نہ تھی تاہم ، ہمیں یک گونہ حیرانی تب ہوئی جب ہم نے دیکھا کہ موصوف پپو (طارق سلیم صاحب) نے اپنے دستخط میں اس شعر کو جگہ دے رکھی ہے۔ شعر کچھ یوں تھا؛

مت پوچھ کہ ہم ضبط کی کس راہ سے گزرے
یہ دیکھ کہ تجھ پر کوئی الزام نہ آیا

پپو میاں تو جانے کہاں گئے،زمانے کی بھیڑ میں شاید کہیں گم ہو گئے تاہم، ہمارا پسندیدہ شعر ان کے دستخط کی صورت میں آج بھی موجود ہے جس کا تاثر بڑا گہرا ہے؛ خدا جانے،کیوں؟ آج بھی جب کبھی ہم محفل کے ویران اور بے آباد گوشوں کی سیاحت کو جاتے ہیں اور یہ شعر دکھائی پڑ جائے توہمیں وہ دن یاد آ جاتے ہیں جب ہم محفل کا حصہ بنے تھے۔

کیا آپ کے ذہن میں بھی محفل سے جڑی ہوئی ایسی کوئی یاد ہے۔۔۔!
یاد بننے میں کچھ عرصہ درکار ہوتا جبکہ ہمارا عرصہ کچھ خاص عرصہ نہیں ہوا اس لیے ہم بیان کرنے سے قاصر ہیں:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کئی خاموش بستیاں ہیں، کئی ویران نگر ہیں ۔۔۔! ہم نے تو بس ایک مثال دی ہے صاحب ۔۔۔!
کچھ دلچسپ سا مواد جمع کریں اس موضوع پر۔ مثال کے طور پر کون کون سے گوشے کتنے عرصہ سے ویران ہیں۔ اور کسی بنی نوع انسان نے وہاں قدم رنجہ نہیں فرمایا۔ پھر ہم محفل کا صحرا نام سے کوچہ بنائیں گے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مبارکباد - ایک وڈے بندے کے لئے ایک چھوٹی لڑی

کبھی قیصرانی بھائی محفل پہ بہت فعال تھے۔ ان کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔
قیصرانی تو اب وٹس ایپ پر بھی غیر فعال ہیں۔ فیس بک کو وہ کافی عرصہ قبل ہی خیر آباد کہہ چکے تھے۔ روز سوچتا ہوں آج ان کو کال کروں گا۔
 
Top