ذکر محفلین

  1. نیرنگ خیال

    اردو محفل کے نثر نگار:: محمداحمد

    محمداحمد بھائی کی رکنیت کی عمر محفل کی کل عمر سے ایک آدھ برس کم ہے۔ جس کی وجہ سے وہ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس محفل کو بڑا ہوتے دیکھا۔ یہ الگ بات ہے کہ انجانے جوابات اور سوالات کا ڈر انہیں ایسا کہنے سے روکے ہے۔ ۱۱ نومبر ۲۰۰۶ کو محفل میں رکنیت لی اور پھر بس بقول اپنے ہی کہ " پھر ایسی روشنی...
  2. فرقان احمد

    محفل کے خاموش اوربے آباد گوشے۔۔۔!

    کوئی سال پہلے کا واقعہ ہے۔ مصطفیٰ زیدی کا ایک شعر تلاش کرتے ہوئے نیٹ گردی کے دوران ہماری نظر جناب پپو کے ایک مراسلے پر پڑی؛ مراسلے میں تو ایسی کوئی خاص بات نہ تھی تاہم ، ہمیں یک گونہ حیرانی تب ہوئی جب ہم نے دیکھا کہ موصوف پپو (طارق سلیم صاحب) نے اپنے دستخط میں اس شعر کو جگہ دے رکھی ہے۔ شعر کچھ...
  3. لاریب مرزا

    سندباد جہازی سے باتیں

    خوب نام رکھا جاسمن آپی! عثمان بھائی!! تو گویا آپ زیادہ وقت سمندر پہ پائے جاتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ سمندر پہ سفر کرنا خاصا خطرناک ہے۔ یہ بتائیے کہ کبھی طوفان وغیرہ آیا کسی سفر کے دوران؟؟ یا کوئی غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہو۔ بھئی اس موضوع پر ایک الگ دھاگہ ہونا چاہیے۔ :)
  4. محمداحمد

    لوگ ہیں اور ہے افسانہ ہمارا

    لوگ ہیں اور ہے افسانہ ہمارا آپ اُنہیں جانتے تو ہوں گے۔ یوں تو اُن کے بارے میں جاننے کے لئے استخارہ تجویز کیا گیا ہے لیکن استخارے میں عموماً ہاں یا نہ کے اشارے ملا کرتے ہیں سو اگر آپ اُن کے حوالے سے کسی تامل، تذبذب، تردد، تکلف وغیرہ وغیرہ کا شکار ہیں اور ایک چھوٹی سی ہاں یا نہ آپ کے ذہن کو...
  5. عبداللہ امانت محمدی

    سید لبید غزنوی صاحب سے ملاقات

    21 اگست 2016 کومیں، میرے پیارے چاچواور دو دوست کسی کام کی غرض سے لاہور آئے ہوئے تھے تو چاچو جی نے کہا عبداللہ کسی دوست سے ملنا ہے تو بتاؤ۔ میرے دماغ میں سید لبید غزنوی صاحب کا نام ہتھورے کی طرح ٹکرا۔ میں نے ان سے رابطہ کیا انہوں نے فورا کہا بہت خوشی ہو گی اگر آپ میرے پاس آئیں گے تو۔ انہوں نے...
  6. نیرنگ خیال

    محمداحمد بھائی اور ریختہ ڈاٹ آرگ

    محفل پر کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے پہلے دن سے ایک انسیت سی رہی ہے۔ محفل پر وہ نہ بھی ہوں تو ان سے تعلق رہتا ہے۔ ان سے رابطہ رہتا ہے۔ انہی لوگوں میں سر فہرست محمداحمد بھائی کی ذات گرامی ہے۔ میں ان کا تذکرہ تو یہاں نہیں کررہا ۔ لیکن آج ریختہ ڈاٹ آرگ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے جب ان کا کلام بھی مشہور...
  7. نیرنگ خیال

    مچھلی پیڈیا

    ان صاحب کا تعارف لکھنے بیٹھوں تو صبح سے شام ہو جائے۔ بزرگ صورت جوان سیرت بہت دلچسپ آدمی ہیں۔ فرماتے مجھے دہرا فائدہ ہوتا ہے۔ بزرگوں کے سامنے چھوٹا اور جوانوں کے سامنے تجربہ کار کی حیثیت ہے۔ ہم نے جب عرض کیا کہ جملے میں جوانوں کے مقابلے بزرگ کا لفظ آنا چاہیے تو گرم ہوگئے۔غصے سے کہنے لگے ابھی تو...
  8. نایاب

    آٹھویں سالگرہ محفل پہ بہار

    السلام علیکم کچھ ذکر ان کا جو کہ پچھلے سال یہاں آئے ۔اور اپنی روشن و مفید مراسلت سے محفل پر بہار بن کر چھا گئے ۔۔۔۔۔ محترم محسن وقار علی قریب 259 دن میں 12013 پیغامات اور 14158 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹھہرے ۔ محترم قرۃ العین اعوان بہنا قریب 354 دن میں 7178 پیغامات اور 11224 پوائنٹس کے ساتھ...
Top