لوگ ہیں اور ہے افسانہ ہمارا

محمداحمد نے 'ذکر محفلین' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 11, 2017

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    لوگ ہیں اور ہے افسانہ ہمارا

    آپ اُنہیں جانتے تو ہوں گے۔

    یوں تو اُن کے بارے میں جاننے کے لئے استخارہ تجویز کیا گیا ہے لیکن استخارے میں عموماً ہاں یا نہ کے اشارے ملا کرتے ہیں سو اگر آپ اُن کے حوالے سے کسی تامل، تذبذب، تردد، تکلف وغیرہ وغیرہ کا شکار ہیں اور ایک چھوٹی سی ہاں یا نہ آپ کے ذہن کو فیصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے تو ضرور کیجے۔ ورنہ محض ہاں یا نہ سے تو آپ کو اُن سے اجمالی تعارف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔ :)

    موصوف دولتِ بے خودی سے غنی ہیں اور کوچے کوچے کی خاک چھان چکے ہیں، تاہم کوچہء آلکساں میں کبھی نظر نہیں آئے۔ البتہ دوستوں سے ہی سہی کچھ اثرات ان میں بھی نظر آتے ہیں جبھی تو اکثر و بیش تر سر اٹھانا اور لبوں کو جنبش دینا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں اور ای سی جی کے پیپر کی پشت پر غزل لکھ کر ارسال فرما دیتے ہیں۔ سر اُٹھانے سے یوں بھی گریز کرتے ہیں کہ کہیں کوئی نظر آگیا تو نئی غزل لکھنے کا کشٹ کرنا پڑے گا۔:):):)

    جناب کو لوگوں سے دیوانہ سمجھنے کی توقع تو ضرور رہی لیکن کسی کسی کو استثنیٰ بھی حاصل ہے، یعنی آزمائش شرط ہے۔ ویسے توقع تو غالب کے ہاں ہی اُٹھ گئی تھی سو لوگ دیوانے کو فرزانہ بھی سمجھیں تو دیوانے کو کیا فرق پڑتاہے کہ دیوانے کی بے نیازی یوں بھی عروج پر ہے اور اُسے نہ تو وصل کی فکر ہے اور نہ ہی دعوائے محبت ہے (پڑوس والی فرزانہ کی بات اور ہے)۔ سچی بات تو یہ ہے کہ سچے لوگ محبت کے دعوے کرتے بھی کہاں ہے۔ بس محبت کیے جاتے ہیں نتائج کی پرواہ کیے بغیر۔ :in-love:

    سو ایسے شخص کو کوئی کیا سمجھائےکہ موصوف سمجھتے بھی تب ہی ہیں جب عشق کا کوڑا حرکت میں آتا ہے، اب ہم نہ تو قاضی ہیں نہ طالبان کہ حد جاری کرکے کوڑا لہراتے ہوئے حدیں کراس کرجائیں! اتنا بھی کوئی عقل کا اندھا نہیں ہوتا۔

    رہے ہم! سو ہم تو ویسے بھی کسی گنتی شمار میں نہیں ہیں کہ موصوف کی غزلیں نازنین پڑھتے ہیں اور پڑھتے ہی رہتے ہیں مزید براں ہر پیر و جواں داد بھی دیتا ہے۔ اب ہم نہ تو پیر ہیں نہ جواں! سو موصوف کو داد دینے کے بجائے ان کے اشعار پڑھ پڑھ کر آہیں بھرتے رہتے ہیں۔ :cry:

    ارے جناب آپ کس تذبذب و تردد میں پڑ گئے۔ کیا آپ موصوف کو نہیں جانتے؟ پہچان ہی لیں آپ سے اتنا نہیں ہوتا! حیرت ہے۔ خیر نام لوں گا تو پہچان ہی لیں گے۔


    اسے جاننے والے پہچانتے ہیں
    ستم گر کا ہے نام اس کا تعارف

    ---
    نوٹ:
    یہ تحریر اپنے مزاج میں ذکرِ محفلین سے تعلق رکھتی ہے سو ہم اسے یہاں نقل کر رہے ہیں (نقلِ خود، نقل نہ باشد :) )۔ یوں بھی اس ذمرے میں ہماری کوئی تحریر نہیں ہے (غالباً)۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 13
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • متفق متفق × 1
  2. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کچی اکهی نا مروا دئیو کدهرے ستم گر نوں۔ بانس مضبوط ہے نا :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,506
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بہت خوب احمد بھائی ! بہت ہی اچھا خاکہ لکھا ہے ! پہچان تو گیا تھا کہ کس کی بات ہورہی ہے ۔ راحیل بھائی کے بلاگ کے صفحہء اول پر استخارے والا چٹکلا لکھا ہو ا یاد پڑتا ہے ۔ خیر ہمارا تعارف تو موصوف سے استخارے کے بغیر ہی تھا ۔اب آپ کے اس استعارے کے بعد تعارف کی تصدیق بھی ہوگئی ۔ :)
    احمد بھائی ، ویسے اب آپ ان کا بھی ٹیسٹ کروا ہی لیں ۔ کہیں انہوں نے امرود سے شغل تو شروع نہیں کردیا ہے ۔ پچھلے دو مہینوں میں ہر ہفتے نئی غزل لکھتے رہے ہیں ۔ :):):)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا بات ہے احمد بھائی۔۔۔ اور کیا بات ہے راحیل فاروق بھائی کی۔۔۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    :eek:
     
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    پہچانیں گے کیسے نہیں :)

    ہاہاہاہا۔۔۔!

    واقعی۔۔۔! یہ بھی لگتا ہے کہ آج کل امرودوں سے شغل فرما رہے ہیں۔ :) :) :) بے خودی ایسے ہی تو نہیں حاصل ہو جاتی ۔ :)
     
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    جنابِ راحیل کی کیا بات ہے یہ تو وہ خود ہی بتا سکیں گے۔ :) :) :)

    ویسے ہماری باتیں تو اب لوگوں نے سننا بند کر دی ہیں۔ :) سمجھدار ہو گئے ہیں۔ :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    پُر مزاح :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ایسی سمجھداری۔۔۔۔ سمجھ سے بالاتر ہے۔۔۔۔:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  10. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,907
    بہت خوب لکھا آپ نے احمد بھائی :) :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  11. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    کہتے ہیں کہ احمد کا ہے انداز بیاں اور:)
    بہت خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 14, 2017
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بتائیے کیوں؟
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 14, 2017
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت بہت شکریہ :) :) :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  16. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    معذرت خواہ ہوں مجھے لگا میں نے نیرنگ خیال کو لکھا ہے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  17. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    ویسے آپ اصرار کرتے ہیں تو میں بتا دیتی ہوں میں آج تک آپ کو سنجیدہ سمجھتی آئی ہوں مگر آپ تو مزاح کے بھی ماہر ہیں :)
    اور اس سمجھ کے پیچھے حضرت نیرنگ خیال کا ہاتھ ہے اسی لئے انہیں قصور وار بتایا ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    کوئی بات نہیں!:)

    زیادہ تر قصور ویسے بھی نین بھائی کے ہی ہوتے ہیں۔ :)

    کچھ کچھ بات تو اب ہماری سمجھ میں آرہی ہے۔

    نین بھائی سے درخواست ہے کہ وہ آکر اب کیوں والا سوال کریں۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    :)

    تو یہ بات ہے۔ :)

    نین بھائی تو خیر ہیں ہی لاجواب :) اُن کی کیا بات کریں۔

    ویسے ہم بہت عرسے محفل میں سنجیدہ رہے لیکن مقدس اور نین بھائی سے بے تکلفی کی وجہ سے ہماری سنجیدگی کو کافی نقصان پہنچا :)

    ویسے یہ تحریر ہماری تحریر "بس کہ دشوار ہے۔۔۔" کے قبیل کی ہے جو ہم نےاپنی محفل میں آنے کے کچھ ہی دن بعد پیش کی تھی۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    صرف کچھ کچھ ؟؟؟ :)
    متفق قصور سارے انہی حضرت کے ہیں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر