بارہویں سالگرہ محفل کی بارہویں سالگرہ کا جشن

لاریب مرزا

محفلین
تمام معزز اور پیارے محفلین کو السلام علیکم!!


جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یکم جولائی کے آتے ہی اردو محفل کی بارہویں سالگرہ کا آغاز ہو چکا ہے۔نبیل بھائی حسبِ روایت اپنا خطاب سنا چکے ہیں۔ :heehee: اور ابن سعید بھی محفل کے سالانہ اخراجات کی تفصیل سے آگاہ کر چکے ہیں۔ :) :) :)

تو اب وقت ہے کہ سالگرہ کے اس جشن کو آگے بڑھایا جائے۔ ہماری گھڑی تو کل بارہ بجے سے اچھل کود کے ہمیں احساس دلا رہی ہے کہ یکم جولائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ یعنی محفل کی سالگرہ کا وقت آن پہنچا ہے۔


لہٰذا اب ہم جلدی سے اردو محفل کو بارہویں شاندار سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ :party: :party:
تمام منتظمین، مدیران، لائبریرینز اور سب محفلین کو محفل کی بارہویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔


ہم نے اردو محفل کی سالگرہ کی خوشی میں بہت محنت سے تمام محفلین کے لیے مزیدار کیک بنایا ہے۔ آخر محفل کی سالگرہ روز روز تھوڑی نہ آتی ہے۔ :rolleyes: لیجیے پیشِ خدمت ہے سالگرہ کا کیک




تمام محفلین اپنی پسند کے رنگ میں سے اپنا حصہ لے لیں اور کھا کے بتائیں کہ کیک کیسا لگا؟؟ :happy: :happy:

کیک مزیدار تھا نا!! شکریہ شکریہ!! :notworthy:

اب تمام محفلین اردو محفل کو اچھے اچھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کریں۔ :) :)
ہماری دعا ہے کہ تمام پیارے محفلین کے دم سے اردو محفل کی رونقیں ہمیشہ برقرار رہیں اور یہ محفل خوب پھلے پھولے۔




جی ہاں، بالکل ایسے!! :ROFLMAO::p


بارہویں سالگرہ مبارک ہو پیاری محفل!! :love::rolleyes:
 
مدیر کی آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
ایک اہم بات تو ہم بتانا بھول گئے۔ :oops: اس لڑی کی خاص بات یہ ہے کہ تمام محفلین مبارکباد کے ساتھ اردو محفل کو تحفہ بھی پیش کریں گے۔ :rolleyes:
ارے بھئی!! آپ محفل کو کیا تحفہ دے سکتے ہیں بھلا؟؟ آپ پٹاخے پھوڑ سکتے ہیں، غبارے لا سکتے ہیں، پھول پیش کر سکتے ہیں، تتلیاں، بھالو، شتونگڑے یا اپنی مرضی سے کوئی سا تحفہ پیش کر سکتے ہیں۔


smileys-birthday-415959_zpsnzi7ryxf.gif

آخر کو آپ کی نالائق بہن اتنا کر سکتی ہے تو بھائی لوگ تو ان کاموں میں ویسے بھی ماہر ہوتے ہیں۔ :)
پہلا تحفہ ہماری طرف سے :love:


سالگرہ مبارک ہو پیاری محفل!! :daydreaming:

2015_1410130496_552_zpsy9coqab5.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

رانا

محفلین
زبردست لاریب بہنا۔ میں بھی ابھی سالگرہ کی تقریب میں پہنچا تو یہی سوچ رہا تھا کہ کیک والا پورشن کدھر ہے۔ آخر کو آپ کے اسٹال پر نظر پڑی۔:)
 

لاریب مرزا

محفلین
images





images




images




images

ہر دم ہر پل محفل اور محفلین کے لیے دعاگو۔آمین
زبردددددست!! جناب محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب :applause::applause::applause:
یک نہ شد چار چار شد :thumbsup: آپ کا تحفہ پسند آیا۔
شاد رہیں، آباد رہیں!! :):)

ہماری غیر موجودگی میں محفلین پہ کڑی نظر رکھیے گا، کوئی تحفہ دیے بغیر کھسکنے نہ پائے۔ :p
 

لاریب مرزا

محفلین
مبارک ہو سب کو۔ بڑی بیکری جانے کا وقت نہیں تھا۔ تو لوکل بیکری سے ہی آپ لوگوں کی تواضع کے لیے۔
:present::beer::cake::coffee1::drink::beermug::birthdaycake::pizza::pak:
شکریہ شکریہ اس تواضح کے لیے۔ :notworthy:
ویسے اتنا بڑا کیک ہم نے ارینج تو کیا تھا۔ آپ دو کیک اور لے آئے۔ :D
اور بیکری سے پاکستانی جھنڈا بھی ملتا ہے، یہ تو ہمیں آج پتہ چلا۔ :heehee:
 
Top