اسلام آباد (صالح ظافر) بنگلادیش کی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم منتخب ہونے پر پاکستان شیخ حسینہ واجد کو مبارکباد دینے میں جلدبازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا کیونکہ ان کا انتخاب انتہائی متنازع انتخابات کے نتیجے میں ہوا ہے۔ اسی لیے پاکستان رسمی انداز سے مبارکباد میں جلدبازی نہیں کرے گا۔ اتفاق کی بات ہے کہ...
رپورٹ (شاہد نعیم ) سال 2013 کے مکمل ہونے پر وِن / گیلپ انٹر نیشنل کی جانب سے کیے گئے سروے میں امریکا ، پاکستان اور چین کو عالمی سلامتی کیلیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد آج بھی امریکا کو رہائش کے لئے پسند کرتی ہے۔سروے کے مطابق امریکا کو اس حوالے سے 24 فیصد ووٹ ملے...
امريکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملکی قومی سلامتی کا ادارہ ’این ایس اے‘ ايک ايسا کمپيوٹر تيار کرنے کے عمل ميں مصروف ہے، جس کے ذريعے تمام انکرپشن پروگراموں کو عبور کرنا يا ان کا توڑ نکالنا ممکن ہو سکے گا۔
يہ نيا کمپيوٹر تمام کمپيوٹر انکرپشنز پڑھنے کی صلاحيت کا حامل ہوگا۔ انکرپشن معلومات کو...
ڈرون پروگرام پر کام کرنے والی امریکی فضائیہ کی ایک اہلکار ہیدر لائن بو کو اس پروگرام کے اثرات کے بارے میں کچھ خدشات ہیں۔ ان خدشات کا اظہار انھوں نے حال ہی میں برطانوی اخبار دا گارڈین میں ایک مضمون لکھ کر کیا۔ مندرجہ ذیل اس مضمون کا ترجمہ ہم اپنے قارئین کے لیے پیش کر رہے ہیں۔
جنگی ٹیکنالوجی کے...
حوالہ
اور اس حوالے سے thefrontierpost پر یہ مضمون ہے ۔
Says I knew the names of some of the young soldiers I saw bleed to death on the side of a road.
I worked on the US drone program. The public should know what really goes on: Heather Linebaugh
Whenever I read comments by politicians...
اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والےامریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک قرارداد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کے...
ڈرون حملوں کا مقصد پشتونوں کو انتہا پسند ثابت کرنا ہے: اسفند یار ولی
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کا ایک مقصد پشتون قوم کو انتہا پسند ثابت کرنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نیٹو سپلائی روکنے کے لئے احتجاج پشاور اور مہنگائی کے خلاف لاہور میں کیوں کیا جا رہا...
کراچی… محمدر فیق مانگٹ…ایرانی نشریاتی ادارے ”پریس ٹی وی “ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ملک کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر امریکی سیکورٹی فرم بلیک واٹر کے ارکان کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرے۔رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی سیکورٹی فرم جسے اب...
بھارتی حکومت اور سیاستدان اپنی سفارتکار دیویانی کی امریکہ میں گرفتاری پر تو شور مچارہے ہیں لیکن دیویانی کی گھریلو ملازمہ سنگیتا جس کی وجہ سے ساری صورتحال پیدا ہوئی اس کا نام کسی بھارتی سیاستدان نے نہیں لیا۔ سارے سیاستدان امریکہ کی مخالفت کر کے آئندہ الیکشن کے لئے عوام کے سامنے اپنے نمبر بنانے کی...
امریکہ بلا شبہ دنیاکا سب سے طاقت ور ملک ہے اور دوسری عالمی جنگ کے بعد پوری دنیا پر اس کا غلبہ رہا ہے ۔ امریکہ نے بے پناہ دولت بھی بنائی اور وہ دولت اور اثاثوں کے اعتبار سے بھی دنیا میں سب سے آگے ہے۔امریکہ کی کئی ریاستوں کی معیشت اتنی بڑی ہے کہ دنیا کے بیشتر ملکوں کی معیشت بھی ان کا مقابلہ نہیں...
کیوں سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست مسترد کر دی ؟
غفران ساجد قاسمی
اس ہفتہ عالمی میڈیامیں ایک خبرنے خاص شہرت حاصل کی،خبریہ تھی کہ ایشیاء پیسیفک خطہ کی نمائندگی کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کوسلامتی کونسل کی ایک نشست کے لیے منتخب کیا،لیکن سعودی عرب نے...
مصر میں جمہوری حکومت کے قیام تک امریکا نے مصر کی امداد روک دی
واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مصر میں جب تک شفاف انتخابات کے ذریعے منتخب سویلین اور جمہوری حکومت کی تشکیل کے لیے خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی جاتی، بڑے پیمانے پر فوجی سازو سامان اور نقد امداد معطل رہے گی۔...
چین اورترکی کا مشترکا میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کا اعلان
بیجنگ…چین اورترکی نے مشترکا میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر نیٹو اور امریکا نے تشویش کااظہار کیاہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunyingکاکہناہے کہ ترکی اور چین کے درمیان معاہدہ ایک نارمل ملٹری ٹریڈ ہے ، انہوں نے معمول کی...
امریکا میں 100 ڈالر کے نئے ڈیزائن کا نوٹ جاری
امریکا نے 100 ڈالر کا نئے ڈیزائن کا نوٹ جاری کر دیا، نئے نوٹ میں جعل سازی سے بچنے کے لئے کئی سیکیورٹی فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔
واشنگٹن: (دنیا نیوز) اس نوٹ کے ایک طرف امریکی انقلاب کے رہنماء بینجمن فرینکلن کی تصویر اور دوسری طرف ریاست فلاڈیلفیا کے...
اسرئیل کا پیشوائے اعظم عوفادیا یوسف چل بسا
اسرئیل کا "پیشوائے اعظم" عوفادیا یوسف چل بسا، عوفادیا یوسف 1973ء سے 1983ء تک یہودیوں کے سب سے بڑے منصب کا حامل رہا اور اپنے فتنہ انگیز بیانات اور یہودی پرستی میں کافی مشہور رہا۔
یروشلم: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آنجہانی عوفادیا کی 93...
اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، ایران کے حوالے سے نرم رویے پراظہارتشویش
ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنززیر غور ہیں، براک اوباما۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ایران...
من موہن کی کانگریس میں عزت نہیں تو نواز شریف کیا عزت کرینگے،نریندر مودی
نئی دہلی (دنیا نیوز)بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو نواز شریف سے ملاقات پر جنگی جنون رکھنے والے بھارتی رہنماؤں کی جانب سے خوب کھری کھری سننا پڑ رہی ہیں،بی جے پی کے نامزد وزیر اعظم کا کہنا ہےمن موہن سنگھ نواز شریف کے سامنے...
ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ چاہتے ہیں: روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم اپنے ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں۔ معاملے کے حل کو ایران اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کا نقطہ آغاز سمجھتے ہیں۔
تہران: (آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے وہ تین سے چھ ماہ کے...
جی 20اجلاس، عالمی طاقتیں شام کیخلاف کارروائی پر متفق نہ ہوسکیں
ماسکو…روس میں جی 20 اجلاس میں شریک عالمی طاقتیں شام کے خلاف فوجی کارروائی پر متفق نہ ہوسکیں۔ روس کا کہنا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر حملہ کیا گیا تو روس شام کو میزائل دفاعی نظام فراہم کرے گا۔ دنیا کے20 بڑے ترقی یافتہ...
شامی شہریوں کی ممکنہ حملے کے خلاف انسانی ڈھال بنانے کی مہم
دمشق…شام کے شہریوں نے ممکنہ امریکی حملے کے خلاف انسانی ڈھال بنا کر " Overs"Our Dead Bodies مہم شروع کی ہے۔دمشق میں ممکنہ امریکی حملے کے خلاف Overs"Our Dead Bodies " مہم میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں تاکہ دمشق کے اہم مقامات کا تحفظ کیا...