امریکا، پاکستان اور چین عالمی سلامتی کیلئےخطرہ قرار

رپورٹ (شاہد نعیم ) سال 2013 کے مکمل ہونے پر وِن / گیلپ انٹر نیشنل کی جانب سے کیے گئے سروے میں امریکا ، پاکستان اور چین کو عالمی سلامتی کیلیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد آج بھی امریکا کو رہائش کے لئے پسند کرتی ہے۔سروے کے مطابق امریکا کو اس حوالے سے 24 فیصد ووٹ ملے اور عالمی سلامتی کے لئے اولین خطرہ ظاہر کیا گیا، امریکا کے بعد جس ملک سے زیادہ خطرہ محسوس کیا جاتا ہے وہ اس تازہ سروے کے مطابق پاکستان ہے جسے 8فیصد ووٹ ملے ہیں۔چین کو اس حوالے سے عالمی سطح پر تیسرا بڑا خطرہ بتایا گیا ہے۔اس کے مقابلے افغانستان کو طالبان کا ملک ہونے کے باوجود کم خطرناک بتایا گیا ہے۔حیران کن امر یہ ہے کہ امریکا اس عالمی رائے عامہ کے باوجود خود کو دنیا کیلیے سب سے بڑا خطرہ نہیں سمجھتا ہے۔ جبکہ امریکی شہری ایران کو دنیا کیلے بڑا خطرہ مانتے ہیں اور اس حوالے سے افغانستان کو دوسرا بڑاخطرہ قرار دیتے ہیں۔ سروے میں رائے دینے والوں سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اگر کسی ملک میں رہائش کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو تو کس ملک میں رہنا چاہیں گے؟ اس کے جواب اکثریت نے تمام تر خطرات کے باوجود امریکا کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=160834
 

کاشفی

محفلین
پاکستان محفوظ ترین جگہ ہے۔۔
پاکستان کو غیر محفوظ قرار دینے والی خبریں ملک دشمن عناصر پھیلاتے ہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان محفوظ ترین جگہ ہے تبھی تو کچھ لوگ پاکستانی شہریت چھوڑ کر برطانیہ کی شہریت لیکر گزشتہ 21 سالوں سے وہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
بالکل پاکستان محفوظ جگہ ہے۔۔ اور امریکہ سمیت دنیا کی شہریت حاصل کرنا پاکستانیوں کو پسند ہے۔۔اس میں کوئی مزائقہ نہیں۔۔۔بلکہ ذائقہ آتا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
جیسے ہی پاکستان کو محفوظ جگہ کہو۔۔ ۔۔۔ملک دشمن عناصر فوراَ غیر متفق ہوتے ہیں۔طالبان اور طالبان کے حامیوں کو پاکستان سے نجات مل جائے۔۔پاکستان دنیا میں ایک جنت ہوجائے گا جہاں غلط لوگوں کو داخلہ ممنوع ہوگا۔۔
:)
 
پہلے نمبر پر امریکہ 24 فیصد ووٹ کے ساتھ ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان 8 فیصد ووٹ کے ساتھ 24 اور 8 میں 3 گنا کا فرق ہے ۔ یہ بھی میرے خیال کے مطابق پاکستان دشمنوں کے پراپیگنڈہ کی وجہ سے ہے۔ ورنہ حقیقت میں پاکستان خود دوسرے ملکوں کی در اندازیوں کی وجہ سے خطروں کا شکار ہے۔
 
ورنہ حقیقت میں پاکستان خود دوسرے ملکوں کی در اندازیوں کی وجہ سے خطروں کا شکار ہے۔
اور ان دراندازیوں کے حامیوں کی وجہ سے۔۔۔۔جو پاکستان کو دوسرے ملکوں کا باج گزار بنائے رکھنا چاہتے ہیں اور پاک سرزمین کو اپنی خباستوں سے ناپاک کیے جا رہے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
اور ان دراندازیوں کے حامیوں کی وجہ سے۔۔۔ ۔جو پاکستان کو دوسرے ملکوں کا باج گزار بنائے رکھنا چاہتے ہیں اور پاک سرزمین کو اپنی خباستوں سے ناپاک کیے جا رہے ہیں۔
بالکل طالبان اور طالبان کے حامی ملک کو ناپاک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔اللہ رب العزت طالبان اور طالبان کے حامیوں سے ملک کو بچائے۔۔آمین ثم آمین
 
بالکل طالبان اور طالبان کے حامی ملک کو ناپاک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔اللہ رب العزت طالبان اور طالبان کے حامیوں سے ملک کو بچائے۔۔آمین ثم آمین
جو بھی ناپاک کر رہا ہے اور یہ بات اندھے کو بھی نظر آ رہی ہے۔۔۔۔۔بشرطیکہ وہ عقل کا اندھا نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔کون پاکستان کو امریکی کالونی بنانے کے قائلین ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
جو بھی ناپاک کر رہا ہے اور یہ بات اندھے کو بھی نظر آ رہی ہے۔۔۔ ۔۔بشرطیکہ وہ عقل کا اندھا نہ ہو۔۔۔ ۔۔۔ ۔کون پاکستان کو امریکی کالونی بنانے کے قائلین ہیں۔
عقل کا اندھا، دین کا اندھا اور اور آنکھ کو اندھا ۔۔کانا بھی کہہ سکتے ہیں۔۔۔ اس کی پیروی طالبان اور طالبان کے حامی کرتے ہیں۔۔۔ ڈالر لے لے کر پاکستان کا ستیاناس کردیا ہے طالبان نے۔۔آنکھیں ترچھی ہیں ان کے بڑے لیڈر کی۔۔۔
 
عقل کا اندھا، دین کا اندھا اور اور آنکھ کو اندھا ۔۔کانا بھی کہہ سکتے ہیں۔۔۔ اس کی پیروی طالبان اور طالبان کے حامی کرتے ہیں۔۔۔ ڈالر لے لے کر پاکستان کا ستیاناس کردیا ہے طالبان نے۔۔آنکھیں ترچھی ہیں ان کے بڑے لیڈر کی۔۔۔
جی جناب نیٹو سپلائی گزارنے کے حامی اور امریکا کو پاکستان میں ڈرون حملوں پہ ویلکم کرنے والے تو مفت کے غلام ہیں۔ بغیر کسی طمع اور لالچ کے غلامی کیے جا رہے ہیں۔
 
Top