چین اورترکی کا مشترکا میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کا اعلان

کاشفی

محفلین
چین اورترکی کا مشترکا میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کا اعلان
world-turkey-china-missile-system_10-10-2013_121873_l.jpg

بیجنگ…چین اورترکی نے مشترکا میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر نیٹو اور امریکا نے تشویش کااظہار کیاہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunyingکاکہناہے کہ ترکی اور چین کے درمیان معاہدہ ایک نارمل ملٹری ٹریڈ ہے ، انہوں نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ مغربی ممالک بلاوجہ غیر ضروری باتوں پر پریشان ہورہے ہیں، چین اور ترکی مل کر میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کے اعلان پر امریکا اور نیٹو نے تشویش کا اظہارکیا ہے ، ایف ڈی 2000 مختلف اقسام کے ائیرکارفٹس کو انٹرسیپٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
Top