نتائج تلاش

  1. سید فصیح احمد

    میان - (ایک خیال) - فصیح احمد

    ایک کہاوت ہے ۔۔۔ایک میان میں دو تلواریں نہیں سما سکتیں ۔۔۔ یہ بات کس نے کہی اور کیوں کہی اس کا تو علم نہیں ۔۔۔۔ ریاستی بادشاہت کی بات ہو تو سمجھ سکتا ہوں۔ مگر کیا رشتے بھی ریاستی بادشاہت کی بنیاد پر ہوتے ہیں؟ کون حاکم ہے اور کون محکوم! (بالخصوص ازواجی تعلق، کہ اس نظریاتی مرض کا زیادہ شکار یہی...
  2. سید فصیح احمد

    توقف

    میں آرٹ گیلری کی پہلی منزل کی راہداری میں کھڑا، کھڑکی سے باہر چھوٹے باغ میں بھیگتے پھولوں کو دیکھ رہا تھا۔ سرما کی پہلی بارش برس رہی تھی۔ میں بہت دیر سے کونے پر رکا ہوا ہمت اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تیز ہوا سے بارش کا رخ میری جانب ہوا تو میں دو قدم پیچھے ہٹ گیا۔ قدموں کی آہٹ سے بہادر نے...
  3. سید فصیح احمد

    مولوی!

    مولوی صاحب یہ آپ کی نذر ہوا، بس آ کر نکاح پڑھا دیجئے مولوی صاحب یہ آپ کی نذر ہوا، بس آ کر نماز جنازہ پڑھا دیجئے مولوی صاحب یہ آپ کی نذر ہوا، بس آ کر مجھے عید کی اضافی تکبیریں گنوا دیجئے وغیرہ وغیرہ! ذرا سوچیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم خود چور ہیں۔ خود کے بھی خدا کے بھی۔ چند پیسوں کے عوض...
  4. سید فصیح احمد

    امجد اسلام امجد تجدید

    اب مرے شانے سے لگ کر کس لیے روتی ہو تم یاد ہے تم نے کہا تھا ''جب نگاہوں میں چمک ہو لفظ جذبوں کے اثر سے کانپتے ہوں اور تنفس اس طرح الجھیں کہ جسموں کی تھکن خوشبو بنے تو وہ گھڑی عہد وفا کی ساعت نایاب ہے وہ جو چپکے سے بچھڑ جاتے ہیں لمحے ہیں مسافت جن کی خاطر پاؤں پر پہرے بٹھاتی ہے نگاہیں دھند کے...
  5. سید فصیح احمد

    ازل ۔ابد ۔۔۔ ( عزیز قیسی )

    اپنا تو ابد ہے کنج مرقد جب جسم سپرد خاک ہو جائے مرقد بھی نہیں وہ آخری سانس جب قصۂ زیست پاک ہو جائے وہ سانس نہیں شکست امید جب دامن دل ہی چاک ہو جائے امید نہیں بس ایک لمحہ جو آتش غم سے خاک ہو جائے ہستی کی ابد گہ قضا میں کچھ فرق نہیں فنا بقا میں خاکستر خواب شعلۂ خواب یہ اپنا ازل ہے وہ ابد ہے وہ...
  6. سید فصیح احمد

    ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو

    ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو رہتا ہے مگر ، ایک عجب خوف سا دل کو وہ خواب کہ دیکھا نہ کبھی ، لے اڑا نیندیں وہ درد کہ اٹھا نہ کبھی ، کھا گیا دل کو یا سانس کا لینا بھی ، گذر جانا ہے جی سے یا معرکہِ عشق بھی ، ایک کھیل تھا دل کو وہ آئیں تو حیران ، وہ جائیں تو پریشان یارب کوئی سمجھائے ، یہ کیا...
  7. سید فصیح احمد

    " ہڈی " ۔۔۔۔۔ از فصیح احمد

    چک حاجیاں کی بڑی حویلی کے کچے صحن میں ایک بڑا کیکر سُلگتے سورج کے سامنے ڈٹا ہُوا تھا۔ اس کے سائے تلے بڑے پلنگ پر چوہدری بنارس بیٹھا تھا۔ سامنے ہی کرسی پر گاؤں کا پٹواری موجود تھا۔ چوہدری بنارس کے ساتھ بیٹھا اس کا بیٹا ایک کالے شکاری کُتے کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ہڈی تھی، جس کا دوسرا...
  8. سید فصیح احمد

    " آواز " ۔۔۔۔۔ ( فصیح احمد )

    " آواز " کھلا آسمان، اڑتا عقاب اور ایک آواز " بھاگ خرگوش بھاگ " بنجر زمین کے سینے پر ایک خرگوش سہما ہوا تھا۔ بالکل ساکت، خوف سے؟ یا پھر مرتکز اور تیار! اڑتے ہوئے شکاری کا سایہ مختصر وقفوں کے بعد ننھے سفید جسم پر سے گزرتا اور کچھ دور لہراتی فصل میں گم ہو جاتا۔ اپنے شکار پر ٹک ٹکی باندھے...
  9. سید فصیح احمد

    باقی آنکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از فصیح احمد ۔۔۔ ( لاہور سانحے کے تناظر میں )

    کہا جاتا ہے کہیں کسی دیار میں کوئی نخلستان تھا. جہاں ہر نایاب و نفیس نوعِ زندگی ایک بڑے برگد کے سائے تلے نمو پاتی تھی. کبھی وہاں خزاں کا گزر نہ ہوا تھا. وہاں سے گزرے ہر چشم دید مسافر نے ہمیشہ اس جگہ بہار کو رکے دیکھا. پھر کوئی منحوس ساعت، ایک عفریت اس علاقے میں آ نکلی. دیکھنے والے بتاتے ہیں ایک...
  10. سید فصیح احمد

    "بادل" ۔۔۔۔۔ ( فصیح احمد )

    ایک کم سِن بچی، نہ جانے کب سے گھر کے آنگن میں گھٹنوں کے بل بیٹھی تھی۔ وہ اپنے ننھے ہاتھوں میں چند کپڑے کے چھوٹے ٹکڑے اور باریک بانس کے تِنکے سنبھالے ایک چھوٹا سا کمرہ کھڑا کرنے میں مصروف تھی۔ پیروں میں گھر کے کسی بڑے کی چپلیں پہنی ہوئی تھیں۔ پسینہ اس کے ننھے بدن سے بہہ کر ان چپلوں میں اکٹھا ہو...
  11. سید فصیح احمد

    دسویں سالگرہ " نثر پارے 2015 " -- اردو محفل کی دسویں سالگرہ کے موقع پر نثری نشست کا انعقاد (اعلان)

    السلام علیکم اہلیانِ محفل! :) :) اردو محفل کی دسویں سالگرہ کے ساتھ "نثر پارے ۲۰۱۵" کے اجراء کا وقت بھی آن پہنچا۔ اردو محفل کی گزشتہ سالگرہ کے موقع پر اس محفل کے دُلارے محترم ذوالقرنین بھائی نے ایک نیرنگ خیال پیش کیا۔ کہ اردو مشاعروں کی طرح کیوں نہ ایسی نشست کا انتظام کیا جائے جہاں دوست ایک...
  12. سید فصیح احمد

    ایک مثال - (اردو محفل کی دسویں سالگرہ پر)

    یہ لڑی نثر پارے نشست کے لیئے بطور مثال بنائی گئی!
  13. سید فصیح احمد

    چاند تاروں کا بن

    " چاند تاروں کا بن " موم کی طرح جلتے رہے، ہم شہیدوں کے تن رات بھر جھلملاتی رہی شمع صبح وطن رات بھر جگمگاتا رہا چاند تاروں کا بن تشنگی تھی مگر تشنگی میں بھی سرشار تھے ہم پیاسی آنکھوں کے خالی کٹورے لیے منتظر مرد و زن مستیاں ختم، مدہوشیاں ختم تھیں، ختم تھا بانکپن رات کے جگمگاتے دہکتے بدن صبح دم...
  14. سید فصیح احمد

    خبردار!

    السلام علیکم دوستو! کچھ احباب سے فیس بُک پر ایک نئے وائرس/ سپیم کے بارے علم ہوا۔ اور کئی دوست اس کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔ یہ وائرس کرتا کیا ہے؟ آپ کی جانب سے آپ کے دوستوں کو اِن باکس میں مسج جاتے ہیں جس کا آپ کو علم نہیں ہوتا۔ عموماً ایسے لنک کسی بیہودہ ویب کے ہوتے ہیں۔ ایک بات کا اضافہ کر...
  15. سید فصیح احمد

    غزل برائے اصلاح

    اساتذہ اور سینئرز سے بے لاگ رائے کی درخواست ہے۔ راہنمائی فرمائیں! پھینکا یہ جال کیسا ہو جانے حال کیسا ابدی ہے جب جدائی تو پھر وصال کیسا آئینہ من کا یارو ہے بے مثال کیسا جب عارضی جہاں ہے دائم خِلال کیسا ہے اتنی بھیِڑ احمد بکتا ہے مال کیسا
  16. سید فصیح احمد

    آفت!

    زندگی پہاڑ جیسی ہے۔ اگر ایک جانب سے اوپر جاتے مشکل ہوتی ہے تو دوسری جانب نیچے اترنے میں آسانی۔ چڑھائی اور ڈھلوان ایک دوسرے سے پہاڑ کی نوک پر ملتے ہیں۔ اور پہاڑ کے کلیہ کو دونوں مل کر متوازن کرتے ہیں۔ ہم سب کیمیا گر ہیں۔ کوئی اس مساوات میں چڑھائی کو بہتر سمجھتا ہے تو کوئی ڈھلوان کو۔ البتہ ہم سب...
  17. سید فصیح احمد

    محرابیں

    عالی شان بنگلے کے عقبی لان کے پار ایک خستہ حال کمرہ تھا۔ جس کے روشندان میں چڑیا کے ویران گھونسلے سے ٹکرا کر باہر اآتی روشنی سامنے موجود تازہ رنگ ہوئے کمرے کی کھڑی پر رات کی تاریکی میں عجب نقش بنا رہی تھی۔ " نہ جانے کب سوئے گا یہ بُڈھا۔ کتنی بار کہا ہے روشنی جلدی بُھجا دیا کریں بچے ٹھیک سے سو...
  18. سید فصیح احمد

    حقیقت میں حقیقت کیا ہے؟ ۔۔۔۔۔ ( میرا ذاتی نظریہ، چند بے ہنگم خیالات!)

    " جانے دو یار! ایسا افسانوی خیال؟ یہ تو محض فلمایا ہی جا سکتا ہے، حقیقی زندگی کا اس سے دور دور تک کوئی میل نہیں۔ حقیقت پسند بنو! حقیقت پسند! " یہ وہ الفاظ ہیں جو اکثر ایک یا دوسری شکل میں ہمیں سننے کو ملتے ہیں۔ جب بھی ہمارے اندر کا بچہ رواج اور رائج سے ہٹ کر کچھ کہہ دے، یا کرنا چاہے۔ محبت میں،...
  19. سید فصیح احمد

    ایک نظم برائے اصلاح

    "داستاں" چاندنی سا روپ تھا با خدا کیا روپ تھا ہر ادا تھی دل نشیں ہر قدم تھی نازکی دلرُبا سی مورتی اصل تھی یا خواب تھی اس سے تو آگاہ نہیں میں تو بس مسحور تھا زندگی تھی اک خوشی دل میں اس کا پیار تھا ہر طرف تھی روشنی جب تلک وہ ساتھ تھی راز تھے سب آگہی سب جہاں پر نور تھا سردیوں کی رت میں جب...
  20. سید فصیح احمد

    میرے تیار کیئے گئے کچھ نئے Interior Designs!

    لوگ مجھے سے اکثر پوچھتے ہیں میں کہاں غائب ہوں۔ اسی سلسلے میں کچھ شریک کر رہا ہوں۔ سعودی وزارت زراعت کے کچھ حصے! سعودیہ میں ایک ڈینٹل کلینک! ایک گھر کا حصہ! اب تک تو اتنا ہی باقی پھر کبھی :) :)
Top