نتائج تلاش

  1. ایم اے راجا

    کونسا موبائیل فون بہترین ہے؟

    السلام علیکم. احباب گرامی میں ایک نیا موبائیل فون لینا چاہتا ہوں مندرجہ ذیل میں سے کون سا فون ہر لحاظ سے بہترین ترین فون ہے ؟ سامسنگ گلیکسی نوٹ 8. سامسنگ اے7 ہواوے پی 20 ہواوے میٹ 20 ہواوے وائے 9 2019 سپیڈ، بہٹری، کیمرہ اور ہر لحاظ سے ؟
  2. ایم اے راجا

    ڈاکٹر صاحبان توجہ فرمائیں اور رہنمائی بھی فرمائیں!

    جیسا کہ آپ احباب جانتے ہیں کہ 31 جنوری 2018 کو میرا بائے پاس ×3 ہوا تھا، مجھے پہلے بھی معدے میں مسئلہ تھا لیکن سرجری کے دو ہفتوں بعد جب میں نے کھانا پینا شروع کیا تو زیادہ پرابلم ہو گیا بلکہ بہت زیادہ پرابلم ہو گیا میں فالواپ کے لیئے اسپتال جاتا اور سرجن کو بتاتا تو وہ کوئی دوا لکھ دیتیں مگر...
  3. ایم اے راجا

    دعا درخواست برائے دعا.

    السلام علیکم احباب. آج کافی عرصے بعد آپ سے دوبارہ ملاقات کا شرف حاصل ہو رہا ہے. احباب جیسا کہ گزشتہ سال 20 جولائی کو اچانک دل میں درد ہوا تھا اور پھر 23 ستمبر کو پتہ چلا کہ دل کی 2 شریانیں کریٹیکل جبکہ 1 شریان ماڈریٹ ڈفیوز ہے اسلیئے ضروری ہیکہ بائی پاس کر کے ہارٹ اٹیک کے خطرے کو ٹالا جائے، اب 25...
  4. ایم اے راجا

    دعا 20 جولائی رات سے دل کی تکلیف

    السلام علیکم. بہت عرصے بعد محفل میں حاضری ہوئی ہے. 20 جولائی 2017 کو رات سوتے میں سینے میں درد ہوا RIC گیا کچھ دن بعد ETT پازیٹو آیا کل انجیوگرافی ہوئی مگر انجیو پلاسٹی ممکن نہیں کیونکہ 3 شریانیں مختلف جگہ سے تنگ ہیں اور اتنی جگہ سٹنٹ نہیں ڈل سکتے سو سرجری تجویز کی گئی ہے. آپ احباب سے دعائوں کی...
  5. ایم اے راجا

    دعا لیلتہ القدر۔

    یا اللہ تیرا بے انتہا شکر کے تونے اپنے اس گناہ گار بندے کو اپنے حضور شرف باریابی بخشا اور شب بھر اپنی رحمتوں سے نوازا اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے معافی کا طلبگار ہونے کی توفیق عطا کی اور آنکھوں کو یہ اجازت بخشی کہ وہ تیرے حضور میں اشک بار ہو کر اس گنہگار بندے کی پستی اور تیری بڑائی کو...
  6. ایم اے راجا

    ماہ رمضان، حکومتی دعوے اور یوٹیلٹی اسٹورز۔

    میرے خیال سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سب سے کم قیمت جس چیز کی ہے وہ جنس نایاب سفید چنا ہے. رمضان میں سفید چنا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور حکومت کے دعوئوں کے مطابق ایک بڑی سبسڈی دیکر چنا وغیرہ یوٹیلٹی اسٹورز پر مہیا کیا گیا ہے مگر حیرت ہیکہ یکم رمضان سے آج تک میں ایک بار بھی چنا لینا تو دور کی بات...
  7. ایم اے راجا

    ابھی ہم زندہ ہیں۔

    (((((ابھی ہم زندہ ہیں ))))) اسلام آباد میں بائیک پر سفر کے دوران رات کو 9 بجے سے 9:30 کے درمیان میری قمیض کی سائیڈ والی جیب سے میرا پرس گر گیا جب میں گھر پینچا اور علم ہوا تو بہت پریشان ہوا، پرس میں اصل شناختی کارڈ، سروس کارڈ، 2 اے ٹی ایم کارڈ اور بہت سے ضروری کاغذات کے علاوہ کچھ نقدی بھی تھی،...
  8. ایم اے راجا

    سم لوکیشن.

    کیا یہ ممکن ہے کہ کسی خاص مقام پر موجود کسی سم (فون) کی لوکیشن ٹریس کی جا سکے. مثلا 25 مارچ سے 29 مارچ تک میرے گھر میں موجود فون سم کی موجودگی جانی جا سکے. اگر کسی صاحب کو اس بارے معلومات ہیں تو رینمائی کرے اور مدد کرے. شکریہ.
  9. ایم اے راجا

    پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی پولیس اور چور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مورخہ 25 اپریل 2016 کو میں ایک شادی کے سلسلے میں بمعہ فیملی آبائی گائوں گیا اور جب 29 تاریخ کی شام کو واپس لوٹا تو گھر میں چوری کی واردات ہو چکی تھی اس دن اسلام آباد میں موبائیل فون سروس سوائے زونگ کے معطل تھی محلے کے ایک صاحب کے زونگ نمبر سے 15 کو چوری کی اطلاع دی 1 گھنٹہ بعد مقامی تھانے کی...
  10. ایم اے راجا

    دعا دعائے صحت کی استدعا

    میری شریک حیات شدید علیل ہیں اور پمز اسلام آباد میں داخل ہیں احباب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیئے خصوصی دعائوں کی درخواست ہے.
  11. ایم اے راجا

    لوگ یہ چند جو آزاد ہوئے پھرتے ہیں۔۔۔۔۔

    استاد محترم الف عین صاحب حاضر ہے ایک تازہ ترین کوشش۔۔ لوگ یہ چند جو آزاد ہوئے پھرتے ہیں شہر میں وہ ہیں جو صیاد ہوئے پھرتے ہیں جس طرف جائوں مرے ساتھ چلے آتے ہیں درد گویا مرے ہمزاد ہوئے پھرتے ہیں ہم سے رکھے نہ سروکار ذرا بھی کوئی ہم سیا بخت ہیں، برباد ہوئے پھرتے ہیں جو کبھی شاد نہ رکھ پائے پدر...
  12. ایم اے راجا

    یونہی لہجے میں عزادری نہیں آجاتی

    یونہی لہجے میں عزاداری نہیں آجاتی دل نہ گر چاہے تو غمخواری نہیں آجاتی یہ کسی ایک کی فطرت میں رچی ہوتی ہے ورنہ ہر ایک کو فنکاری نہیں آجاتی ! تیرے اجداد میں موجود اگر ہوتی کچھ تجھ میں بھی آج وہ خوداری نہیں آجاتی ؟ ہم نے سوچا ہی نہیں ہم نے یہ چاہا بھی نہیں ورنہ کیا ہم کو جہاں داری نہیں آ جاتی ؟...
  13. ایم اے راجا

    صحافی یا پریس رپورٹر کیسے بنا جائے ؟۔۔۔

    میرے ایک عزیز دوست نے بذریعہ برقی و ہوائی چٹھی کے ذریعے مجھ سے ایک سوال کیا ہے راجا بھائی مجھے صحافت کا یا پریس رپورٹر ( پرنٹ یا الیکٹرانک ) بننے کا بہت شوق ہے مگر مجھے اسکے بارے معلومات نہیں آپ رہنمائی کریں اب راجا بھائی تو خود رہنمائی کے محتاج ہیں سو یہی سوال آپ کے لیئے تحریر ہے، امید ہے کہ...
  14. ایم اے راجا

    اوزان کی بحث۔۔۔۔۔۔

    استاد محترم الف عین صاحب اور محترم محمد وارث صاحب میرے کچھ احباب میں ایک شعر پر بحث چھڑی ہوئی ہے ، شعر یوں ہے کہ بچ کے رہنا ہو گا تجھے عاطر عشق کی راہ میں نقالوں سے کچھ احباب کا خیال ہیکہ یہاں ہو گا اور نقالوں کا وزن درست نہیں ہو گا فعلن اور نقالوں کا وزن مفعولن ہے جبکہ کچھ کا اصرار ہیکہ دونوں...
  15. ایم اے راجا

    آرمی پبلک اسکول پشاور اور باچا خان یونیورسٹی کے شہدا کے نام.

    آرمی پبلک اسکول پشاور اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہدا کے نام. ((((( اک ستارا میں ہو گیا ہوں اب ))))) دشمنوں کو پیام یہ دے دو میں ڈرانے سے ڈرنے والا نہیں مارنے سے تو مرنے والا نہیں مجھکو خاموش کیا کرو گے تم قطرہ قطرہ لہو کا بولے گا راز قاتل کے سارے کھولے گا گھر مرے جائو دوستو، ماں کو...
  16. ایم اے راجا

    خاک پر پھول تو افلاک پہ تارے دیکھوں ۔

    ( تازہ غزل ) خاک پر پهول تو افلاک پہ تارے دیکهوں ہر طرف تیری محبت کے نظارے دیکهوں یہ مری ماں کی دعا ہے کہ لگوں ڈوبنے جب چل کے میں اپنی طرف آتے کنارے دیکهوں تجهہ سے مل جائے کبهی میرا مقدر شاید روز اخبار میں قسمت کے ستارے دیکهوں کسی آسیب کا سایہ ہے ترے شہر پہ کیا ؟ لوگ سارے ہی یہاں خوف کے...
  17. ایم اے راجا

    شوگر کے مرضیوں کے لیئے خوشخبری۔

    آج کی تازہ اور مفید خبر یہ ہیکہ ہاورڈ یونیورسٹی کے سائینسدان شوگر کے مرض کے علاج کے قریب پہنچ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہیکہ شوگر کا مرض لبلبے کی خرابی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے اور لبلبے کے خراب خلیوں کو صحیح خلیوں سے تبدیل کر کے اس مرض کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ علاج ابھی...
  18. ایم اے راجا

    بلڈ پریشر اور شوگر کے بارے کچهہ اہم سوال۔

    السلام علیکم۔ میں اپنی اور دوسرے احباب کی معلومات میں اضافے کے لیئے شوگر اور بلڈ پریشر کے بارے میں کچهہ سوالات کرنا چاہتا ہوں تاکہ ان امراض کے شکار احباب ان سے فائدہ اٹها سکیں اور اور ان دونوں عفریتوں کو لگام دے کر قابو میں رکهہ سکیں۔ ہم اس لڑی میں اپنے تجربات و علاج بهی تفصیل سے بیان کریں گے۔...
  19. ایم اے راجا

    ہر طرف خوف کے آثار نظر آتے ہیں

    دو غزلہ۔ غزل نمبر1۔ ہر طرف خوف کے آثار نظر آتے ہیں بس شکستہ در و دیوار نظر آتے ہیں بے یقینی کی ہوا ایسی چلی ہے ، توبہ سبکے اڑتے ہوئے کردار نظر آتے ہیں جنهیں سکهلائے تهے آداب۔ تکلم میں نے دوست وہ مجهسے بهی ہشیار نظر آتے ہیں کیا خبر آج کی برسات ستم کیا ڈهائے ؟ ڈر سے سمٹے ہوئے بازار نظر آتے ہیں...
  20. ایم اے راجا

    ایک احساس ۔ ندامت ہے مرے ساتهہ ابهی

    السلام علیکم اساتذہ و احباب۔ خیریت مطلوب۔ کافی عرصہ غیر حاضر رہنے کے بعد آج تازہ غزل کے ساتهہ حاضر ہوں۔ آپکی دعائوں کا متمنی۔ ایک احساس_ ندامت ہے مرے ساتهہ ابهی درد کی کوئی علامت ہے مرے ساتهہ ابهی مجهہ سے فی الحال ذرا دور رہو تو بہتر ہمسفر شور_ ملامت ہے مرے ساتهہ ابهی میں کئی لاکهہ گناہوں سے...
Top