نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دریا

    وہی اصل مکان و لامکاں ہے مکاں کیا شے ہے، انداز بیاں ہے خضر کیونکر بتائے، کیا بتائے اگر ماہی کہے دریا کہاں ہے (اقبال)
  2. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    شمشاد صاحب، 'بزم' پر شعر دینا تھا۔ خیر، شاخ پر آدمی کے ریشے ریشے میں سما جاتا ہے عشق شاخِ گل میں جس طرح بادِ سحر گاہی کا نم اے مسلماں اپنے دل سے پوچھ، ملا سے نہ پوچھ ہوگیا اللہ کے بندوں سے کیوں خالی حرم (اقبال) آدمی
  3. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یک جان نہ ہو سکیے، انجان نہ بن سکیے یوں ٹوٹ گئی دل میں شمشیرِ شناسائی اس تن کی طرف دیکھو جو قتل گہِ دل ہے کیا رکھا ہے مقتل میں اے چشمِ تماشائی (فیض)
  4. محمد وارث

    واردات۔ تبصرے، تجاویز

    ایک دفعہ پھر شکریہ آپ کا اعجاز صاحب۔ "لاٹری" پریم چند کے مجموعے "زادِ راہ" میں سے ہے۔
  5. محمد وارث

    آموزگار فارسی

    بہت بہتر صاحب، نبیل ملنے لگے ہو دیر دیر دیکھے کیا ہے کیا نہیں تم تو کرو ہو صاحبی بندے میں کچھ رہا نہیں ;) میری فارسی کا یہ حال ہے کہ ایک عرصے تک شَوَد کو "شُود" پڑھتا رہا، ایک دن ایک پرانے فوجی کو اقبال کا ایک فارسی شعر سنایا تو اس نے تصحیح کی۔:)
  6. محمد وارث

    کرلپ کی اردو الفاظ کی فہرست

    اس کا نام "قومی انگریزی اردو لغت" ہے، اور شاید انگریزی اردو لغات میں یہ لغت سب سے جامع ہے کہ اس میں تقریباً تمام ٹیکنیکل ٹرمز کا بھی ترجمہ ہے۔ بڑے سائز کے 2354 صفحات پر مشتمل اس لغت کو مقتدرہ نے ویبسٹر کی انسائیکلوپیڈیک ایڈیشن ڈکشنری پر استوار کیا ہے۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادارت میں اسکا پہلا...
  7. محمد وارث

    آموزگار فارسی

    معذرت خواہ ہوں فاتح صاحب کہ اعجاز صاحب سے پہلے اس کتاب کا لنک دے رہا ہوں۔ ویسے نیچے مشابہ موضوعات کی فہرست میں بھی یہ ٹاپک آرہا ہے اعجاز صاحب کے نام سے۔
  8. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

    وعلیکم اسلام عمار صاحب، معذرت خواہ ہوں کہ وقت پر آپ کا پیغام نہ دیکھ سکا۔ مصرع ابھی تک مصرع ہی ہے، ویسے فاتح صاحب نے اس کو شعر بنا دیا تھا لیکن میں سوچ رہا تھا کہ اسکو مطلع بناؤں، ع۔ پر طبیعت ادھر نہیں آتی
  9. محمد وارث

    مبارکباد فاتح ماہر کے عہدہ پر

    آپک کی نیک تمناؤں کیلیے بہت شکریہ ساجد صاحب۔ اب ٹھیک ہوں ماشاءاللہ۔
  10. محمد وارث

    آموزگار فارسی

    بہت خوشی ہوئی نبیل صاحب یہ جان کر کہ آپ کے والدِ محترم فارسی کے استاد تھے، یقیناً آپ کی فارسی کی بنیاد کافی مضبوط ہوگی، ویسے یہ تو اوپر والے جملے سے بھی ظاہر ہو رہا ہے۔:)
  11. محمد وارث

    فیض شورشِ زنجیر بسم اللہ - فیض

    بہت شکریہ آپ کا امید اور محبت۔
  12. محمد وارث

    جب چاندنی بن کر راتوں پر چھاتی ہے ۔۔ (عدنان سمیع )

    نہیں بھئی اپنے ہی بھلے دنوں کی بات کر رہا تھا کہ وہ دن ختم ہوئے بھی سات سو سال ہوگئے۔
  13. محمد وارث

    واردات۔ تبصرے، تجاویز

    اعجاز صاحب بہت شکریہ آپ کا رہنمائی کیلیے۔ میں نے آپ کی سائٹ سے کتاب ڈاؤن لوڈ کی ہے، اس میں پریم چند کے تین افسانے ہیں، اور "واردات" میں سے ایک "شکوہ و شکایت"۔ ایک دفعہ پھر شکریہ آپ کا، کہ آپ نے مجھے محنت سے بچا لیا، "واردات" کا پہلا افسانہ مل گیا، جو میں آپ کی اجازت سے، اب پوسٹ کردوں گا اور...
  14. محمد وارث

    مبارکباد فاتح ماہر کے عہدہ پر

    پرسش کیلیے شکریہ فاتح صاحب۔ بس جب تک چھٹیاں تھیں طبیعت بھی ٹھیک تھی، آج کام کرنا پڑ رہا ہے، خود ہی خراب ہوگئی ہے۔ ;)
  15. محمد وارث

    آموزگار فارسی

    مجھے خوشی ہے نبیل صاحب کہ پہلے صرف فاتح صاحب کے ساتھ "دل کو دل سے راہ" تھی اور اب آپکے ساتھ بھی۔:)
  16. محمد وارث

    آموزگار فارسی

    واقعی اس سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیئے۔ کہ دوسرے احباب کی طرح میں بھی فارسی سیکھنا چاہتا ہوں۔ ایک ویب سائٹ جس سے میں نے استفادہ کیا ہے وہ ایزی پرشین ہے۔ میرا خیال ہے کافی دوستوں نے اسے دیکھا ہوگا۔ اسکے اسباق چونکہ "گوروں" کیلیے لکھے گئے ہیں لہذا بالکل ابتدا بلکہ حروفِ تہجی سے شروع ہوتے ہیں، لیکن...
  17. محمد وارث

    مبارکباد فاتح ماہر کے عہدہ پر

    بہت مبارک ہو فاتح صاحب۔
  18. محمد وارث

    جب چاندنی بن کر راتوں پر چھاتی ہے ۔۔ (عدنان سمیع )

    بیاں خواب کی طرح جو کر رہا ہے یہ قصہ ہے جب کا کہ آتش جوان تھا ہاں بھئی جوانی اور نوجوانی کے دن "بھلے" ہی ہوتے ہیں۔ عدنان سمیع نیا نیا طلوع ہوا تھا اس وقت اور یہ اسکا ہِٹ گانا تھا۔ ویسے ان دنوں کی جو سب سے زیادہ یادگار ہے وہ عدنان سمیع کا استاد ذاکر حسین (طبلہ نواز، انڈیا) کے ساتھ کراچی میں...
  19. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    شکوہ و شکایت زندگی کا بڑا حصہ تو اسی گھر میں گزر گیا۔ مگر کبھی آرام نصیب نہ ہوا، میرے شوہر دنیا کی نگاہ میں بڑے نیک اور خوش اخلاق اور بیدار مغز ہونگے، لیکن جس پر گزرتی ہے، وہی جانتا ہے۔ دنیا کو تو ان لوگوں کی تعریف میں مزا آتا ہے، جو اپنے گھر کو جہنم میں ڈال رہے ہوں اور غیروں کے پیچھے اپنے...
  20. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    فہرست شکوہ و شکایت معصوم بچّہ بدنصیب ماں شانتی روشنی مالکن نئی بیوی گلی ڈنڈا سوانگ انصاف کی پولیس غم نداری بُز بخر مفت کرم داشتن قاتل کی ماں ۔
Top