نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

    عمار یہ بڑے بڑے لوگوں سے کیا مراد ہے، کہو بڑے بوڑھے لوگ موجود ہیں۔ ;)
  2. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

    صبح بخیر محترم اراکینِ محفل، اوہ زکریا بھی ہیں، تو پھر جی گُڈ ایوننگ ان کو۔
  3. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) (101) حضرت کا وہ کہنا کہ بہن صبر کرو صبر امت کے لیے والدہ صاحب نے سہے جبر وہ کہتی تھی کیونکر نہ میں روؤں صفتِ ابر تم پہنو کفن اور نہ بنے ہائے مری قبر لٹتے ہوئے امّاں کا گھر ان آنکھوں سے دیکھوں ہے ہے تہہِ خنجر تمھیں کن آنکھوں سے دیکھوں (102) اس عمر میں...
  4. محمد وارث

    تعلیم اور ادب و فن کے رشتے - احمد ندیم قاسمی

    پاکستان کی نئی نسل اور جدید ادب (گزشتہ سے پیوستہ) یقیناً نئی نسل کیلیے کلاسیکی ادب کی تعلیم نہایت ضروری ہے کیونکہ اس ادب کا مطالعہ نوجوانوں کے ذہن میں اپنی تہذیبی اور ثقافتی قدروں اور روایتوں کی بنیاد قائم کرتا ہے۔ پھر اس ادب کا مطالعہ اسلیے بھی ضروری ہے کہ قدیم و جدید کا تقابلی مطالعہ کیا...
  5. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    معصوم بچّہ (گزشتہ سے پیوستہ) ( 2 ) پانچ مہینے گزر گئے۔ گنگو نے گومتی سے شادی کر لی تھی اور اسی محلے میں ایک کھپریل کا مکان لیکر رہتا تھا۔ وہ اب چاٹ کا خوانچہ لگا کر گزر بسر کرتا تھا۔ مجھے جب کبھی بازار میں مل جاتا میں اس سے استفسارِ حال کرتا، مجھے اسکے حالات سے ایک خاص دلچسپی ہوگئی...
  6. محمد وارث

    غزل

    اب کیا جو فغاں میری پہنچی ہے ستاروں تک تو نے ہی سکھائی تھی مجھ کو یہ غزل خوانی (اقبال)
  7. محمد وارث

    خدا

    آگے اس متکبر کے، ہم خدا خدا کیا کرتے ہیں کب موجود خدا کو، وہ مغرور خود آرا جانے ہے (میر)
  8. محمد وارث

    دریا

    اے خاک نشینو اٹھ بیٹھو، وہ وقت قریب آ پہنچا ہے جب تخت گرائے جائیں گے، جب تاج اچھالے جائیں گے اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں اب زندانوں کی خیر نہیں جو دریا جھوم کے اُٹھے ہیں، تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے (فیض)
  9. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    طویل سجدہ اگر ہیں تو کیا تعجب ہے ورائے سجدہ غریبوں کو اور کیا ہے کام خدا نصیب کرے ہند کے اماموں کو وہ سجدہ جس میں ہے ملت کی زندگی کا پیام (اقبال) سجدہ
  10. محمد وارث

    غم

    اسبابِ غمِ عشق بہم کرتے رہیں گے ویرانیٔ دوراں پہ کرم کرتے رہیں گے اک طرزِ تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک اک عرضِ تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے (فیض)
  11. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ بھی کیا جینے میں جینا ہے بغیر ان کے ادیب شمع گل کر دی گئی، باقی دھواں رہنے دیا (ادیب سہارنپوری)
  12. محمد وارث

    پانی

    یوں عرض و طلب سے کب اے دل، پتھر دل پانی ہوتے ہیں تم لاکھ رضا کی خو ڈالو، کب خوئے ستمگر جاتی ہے (فیض)
  13. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ کیسی روشنی تھی میرے اندر کہ مجھ پر دھوپ کا سایہ پڑا ہے مظفر رونقوں میلوں کا رسیا ہجومِ درد میں تنہا پڑا ہے (مظفر وارثی)
  14. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    اگلا لفظ بھی دے دیں شمشاد صاحب
  15. محمد وارث

    مظفر وارثی سنبھلنے کے لئے گرنا پڑا ہے۔۔مظفر وارثی

    حواس و ہوش ہیں بیدار لیکن ضمیر انسان کا سویا پڑا ہے اٹھا تھا زندگی پر ہاتھ میرا گریباں پر خود اپنے جا پڑا ہے مظفر رونقوں میلوں کا رسیا ہجومِ درد میں تنہا پڑا ہے بہت خوب، لا جواب۔
  16. محمد وارث

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    صلی اللہ تعالٰی علیہ و الہ وسلم
  17. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

    چلیں معذرت کے بہانے سلام بھائیوں اور بھابھیوں، سب تک پہنچ گیا۔ امید ہے مزاج بخیر ہونگے، آپ کے۔
  18. محمد وارث

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم

    صلی اللہ علیہ و الہ وسلم
  19. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    ظہور احمد مشہور ٹی وی ادکار، آخری چٹان میں چنگیز خان کا رول کیا۔ خدا کی بستی میں میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
  20. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

    السلام علیکم یا اہلیانِ محفل، اوہ فاتح صاحب معذرت، یا اہالیانِ محفل آج تو ماشاء اللہ صبح صبح رونق لگی ہوئی ہے۔
Top