ارے واقعی؟میں نے آپ کو شرمندہ کیا؟آپ نے تو مجھے شرمندہ کر دیا۔ اب میں ماوراء بی بی کے ڈر سے معذرت نہیں کروں گا۔ مگر سمجھ لیں کہ معذرت ہو گئی۔
مسکراتی رہیں۔
قیصرانی
تیلے شاہ جی، عرض کیا ہے کہ ٹکٹ لینے اور گھر پہنچنے میں کافی فرق ہے۔ سعودیہ سے کراچی کا سفر چار گھنٹے، کراچی سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سڑک کا سفر15 گھنٹے ہے۔ اب مزید وضاحت آپ فرما دیں۔ اتنا مجھے علم ہے کہ کراچی سے دیرہ(جان کر دیرہ لکھا ہے) اسماعیل خان تک روزانہ ہوائی جہاز نہیں جاتا۔
قیصرانی
پسندیدگی اور اصلاح، دونوں اچھی لگیں(شکریہ کا متبادل)۔ویسے انگریزی میں سمائیلیز کو سب کیفیات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے تو اردو میں اس استعمال میں ہو سکتا ہے؟
قیصرانی
مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بالکل نہیں پسند۔ اور باقی یہ بات کہ خاص کڑاہی بتاؤں، ابھی اسی کو پکا کر دیکھیں۔ پھر بات ہوگی۔ میں پکا کر دیکھ چکا ہوں۔ کڑاہی میں ----------------------کے علاوہ باقی اکثر چیزیں پک جاتی ہیں۔
قیصرانی
کاش یہاں Versioning ممکن ہوتی۔ کیوں کہ جب میںنے پڑھا تو واقعی یہاں واصف صاحب کے نام سے تھا۔ لیکن خیر، غلطی میری ہے۔ میں نے احتیاط کرنی تھی، نہیں کی۔ اب معذرت۔
قیصرانی
محب علوی بھائی صاحب، ایک عرض کرنی ہے۔ میں نے اردو ایڈیٹر پر کام کیا ہے۔ مگر اس میں لکھائی کو بڑا کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ اور خط کو بدلنا بھی ممکن نہیں ہے۔ میں عینک سے ابھی اتنا مانوس نہیں ہوا۔ اب ایچ ٹی ایم ایل میں محفوظ کرکے پھر ہر سطر کو بڑا کرنا عجیب سا کام ہے۔ کچھ رہنمائی کریں۔ اور انگریزی...
میں ابن انشاء کی طرف منتقل ہو گیا تھا۔ کیوں کہ وہ میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔ اور جب کوئی فرمائش کرے تو اچھا نہیں لگتا کہ برا منایا جائے۔ خیر ابھی تیار رہیں، کسی بھی وقت کام شروع ہو سکتا ہے۔
قیصرانی
آ پ کو غلط فہمی ہوئی ہے، میں کمال یا جمال کا نہیں، اپنے والد کا ہوں۔ ویسے اچھا لگا۔ اور ہاں اب گانا کون سے لفظ سے ہے؟جلدی بتائیں تاکہ میں پھر پرانے گانے سن کر لکھ سکوں :wink:
قیصرانی
ارے میں جن کا بچہ ہوں، ان سے پوچھیں جا کر، مجھے کیا پتا۔ اتنا چھوٹا سا تو تھا جب پیدا ہوا۔ اب کسی نے بدل بدول دیا ہو تو میرا کیا قصور۔ :x :wink:
قیصرانی