باقی اشکالاتوں کے لیے آپ سے عرض کیا تھا کہ گوگل کو زحمت دے لیں یا یو ٹیوب کو۔ تمام سوالاتوں و اشکالاتوں وغیرہنّ کے جواباتوں کے ڈھیرات مل جائیں گے لیکن لگتا ہے آپ اپنے کام دوسروں سے کروانا چاہتے ہیں۔ :)
سی ای ایس 2015 میں اس 3ڈی ہیڈ کے کاؤنٹر پر جو بینر لگا ہوا تھا اس پر انہوں نے بزعم خود اپنی اس نادر ایجاد کی شان میں "اوکیولس کِلر" (Oculus Killer) کا قصیدہ تحریر کر رکھا تھا۔ آپ کی بات سے لگتا ہے کہ یہ اوکیولس کِلر کم اور نیک کِلر زیادہ ہے :laughing:
اس بات کے جواب میں فلم پاکیزہ کے ایک گانے کے بول یاد آ گئے کہ۔۔۔۔ آج کی رات بچیں گے تو سحر دیکھیں گے
یعنی اگر گردن باقی بچی تو ہی ڈاکٹر کی ضرورت پڑے گی
لگتا ہے آپ سے تمام معلومات نکلوانے کے لیے اکمل زیدی صاحب سے کہہ کر وعدے کروانے پڑیں گے۔ :laughing:
ہماری انگلیاں ٹوٹ گئیں شفٹ انٹر کر کر کے اور آپ کے پاس یہ علم کا خزانہ موجود تھا لیکن آپ اسے چھپا کر بیٹھے تھے۔
عطر؟ :atwitsend:واقعی آپ کا یہ ذوق ہے؟ یا پھر عطر کو بطور کولون کے اردو ترجمے کے استعمال کیا ہے؟
بدبو سے بچنے کے لیے سی ای ایس 2015 میں متعارف کروائے گئے 3ڈی ہیڈ کا انتظار کریں :laughing:
ابتدائی دنوں اور بعد کی بہتری کے حوالے یاد آیا کہ مجھے اس میں ایک بہت بڑی کمی محسوس ہوتی ہے کہ اگر ہیڈ فونز بھی اس ڈیوائس کا حصہ ہوتے تو الگ سے ہیڈ فونز اٹھانے اور لگانے کا جھنجھٹ نہ کرنا پڑتا۔ شاید اگلے ورژنز میں یہ فیچر بھی شامل کر دیں۔
اوکیولس رفٹ کے ابھی تک صرف ڈیولپر ایڈیشنز ہی آئے ہیں اور انہیں بھی پہلی مرتبہ کنیکٹ کر کے قابل استعمال بنانے میں کافی جھنجھٹ ہیں، علاوہ ازیں اس میں تاروں کا بکھیڑا الگ ہے کہ سر میں سے تاریں جا کر کمپیوٹر کو لگی ہوئی ہوتی ہیں۔
سام سنگ گیئر وی آر کو پہلی مرتبہ کنیکٹ کرنا بچوں کا کھیل ہے کہ آپ نے...
بچوں کے لیے گھر بیٹھے فیلڈ ٹرپ اس کا ایک اور عمدہ استعمال ہے لیکن مجھے زیادہ دلچسپی اس کے ذریعے 3 ڈی موویز دیکھنے میں ہے۔ لیکن 700 روپے (پاکستان میں اتنے کا ہی مل رہا ہے) کے گوگل کارڈ بورڈ اور اوکیولس سام سنگ کے اشتراک سے بننے والے اس ہیڈ سیٹ کا موازنہ یوں ہی ہے گویا گنگو تیلی اور راجا بھوج کا...
یہ چیز 24/7 استعمال کے لیے نہیں ہے۔ مجھے تو اس کی کچھ گیمز اچھی لگیں اور دوسرا زیادہ بہتر استعمال یہ نظر آیا کہ سائڈ بائی سائڈ اصل 3 ڈی موویز دیکھنے کا مزا لیا جا سکتا ہے۔ گویا آپ آئی میکس گھر لے آئے ہوں۔ بستر میں لیٹ کر فل سکرین 3 ڈی سینما کا مزا لیں۔
ذرا سوچیں کہ ایس 6 ایج یا نوٹ 5 وغیرہ کی...
آپ یو ٹیوب پر میڈیکل سائنس کی کچھ ویڈیوز دیکھ لیں یا کچھ تفصیلی مضامین پڑھ لیں جن سے آپ کو یہ پتا چل سکے کہ آکسیجن کیوں نہیں ملتی خلیوں کو۔
یہ مزے دار ترین سوال تھا کہ ہو امیں ختم ہو جاتی ہے آکسیجن۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: