یہ تو شاید عارف کی ٹائپو ہو گی لیکن اس فلم کا آفیشل نام "دلوالے" بطور واحد لفظ ہی ہے۔
کافی سال پہلے دبئی میں میرے ایک انڈین کولیگ نے، جس کی مادری زبان اردو ہی تھی، ایک مرتبہ مجھ سے پوچھا، تم نے DDLJ دیکھی ہے؟
میں نے حیرت سے پوچھا کہ وہ کیا ہے؟ تو کہنے لگا، یار شاہ رخ کی مووی "دل والے دلہنیا لے...
ایک بہت بڑے بریک تھرو کا آغاز ہے۔
کسی بھی چیز کے مثبت اور منفی استعمالات ہو سکتے ہیں اور یقیناً اس شے کے بھی ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اتنے بڑے بریک تھرو کو روکنے کی کوشش کی جائے کہ کوئی اس کا غلط استعمال بھی کر سکتا ہے۔
اب تک مجھے مائکرو سافٹ کی ایک ہی پراڈکٹ بے انتہا پسند ہے اور وہ ہے مائکرو سافٹ کا ماؤس، اب ہولو لینس کی آمد کے بعد "غالباً" یہ دوسری پسندیدہ پراڈکٹ ہو گی۔ :laughing:
نہیں سے میری مراد تھی کہ "انٹرنیٹ آرکائیو پر موجود کتب کا ترجمہ کرنے کے لیے کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں ہو گا اور نہ ہی اجازت کی ضرورت ہو گی۔ :) یعنی کاپی رائٹ کا مسئلہ "نہیں" ہو گا اور اجازت کی ضرورت بھی درکار "نہیں"۔
یہ نہیں معلوم۔ :) جیم ان کافی ناموں سے مارکیٹ ہوا تھا مثلاً
HTC Prophet
i-mate JAMin
O2 XDA Neo
Qtek S200
Orange SPV M600
Dopod 818 Pro
اگلی مرتبہ ان ناموں سے بھی گوگل کر لیجیے گا، شاید کچھ اضافی نتائج مل جائیں۔
یہاں سے اس ڈیوائس کا سروس مینوئل ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ شاید اس سے کچھ مدد مل سکے...
پام پی ڈی ایز اپنے دور میں بہترین ڈیوائسز ہوا کرتی تھیں۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب سمارٹ فونز کا آغاز ہو رہاتھا اور اینڈرائڈ وجود میں نہیں آیا تھا۔ اینڈرائڈ نے آ کر تو سافٹ ویئر کی آر اینڈ ڈی کے بکھیڑے سے ہی تمام کمپنیوں کو نجات دلا دی اور سب کا فوکس صرف بہتر سے بہتر ہارڈویئر پر ہو گیا۔
جیم ان تو 2007 کے آخر میں ہی تبدیل کر لیا تھا اور جو ڈیڑھ سال میرے پاس رہا اس میں کبھی بیٹری تک جانے کی نوبت ہی نہیں آئی، ہاں میرے پاس جیز جار 2009 تک یادگار کے طور پر موجود رہا اور اس کے اضافی سٹائلس بھی لیکن پھر بیٹری ہی کی وجہ سے بے چارا دارِ فانی کو کوچ کر گیا۔
ویسے جیم ان پر اتنی محنت (یا...
جہاں تک مجھے یاد ہے آئی میٹ کے بند ہونے کی وجہ ایچ ٹی سی کا بطور کمپیٹیٹر اپنی پراڈکٹس خود مارکیٹ میں لانچ کرنے کا فیصلہ تھا اور ایچ ٹی سی ہی بنیادی مینوفیکچرر تھا آئی میٹ کی پراڈکٹس کا۔ فراڈ اگر کیا ہو تو مجھے معلوم نہیں
جھوٹ بولتے ہوئے عموماً آواز بھی اونچی ہو جاتی۔ سننے والے کو جھوٹی بات میں وزن پیدا کر کے یقین دلانے کے لیے۔
اس کے علاوہ پولی گراف جو فیچرز چیک کر رہی ہوتی ہے وہ بلڈ پریشر، نبض، سانس، جلد پر پسینہ، وغیرہ وغیرہ ہیں ۔
لیکن نہ تو مائکرو سافٹ خود اور نہ کوئی اور مائکرو سافٹ کو "موجد" اور نہ اسے ان کا "یونیک" فیچر کہتا ہے۔ بس صرف آپ کی بات کے اس حصے پر اعتراض تھا۔
رہی بات مائکرو سافٹ کی تو وہ تو بڑے چور ہیں، کیا ونڈوز تو کیا ایکٹو ڈائریکٹری اور کیا ایکچینج سرور سب ہی چوری کا مال ہیں۔